Tag: امیر سید منور حسن
-
پرویز مشرف کے مقدمے میں فوج کے خلاف ٹرائل کا تاثر دینا غلط ہے، منورحسن
امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے حکومتی پراسیکیوٹر اکرم شیخ ایڈووکیٹ کوملنے والی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے مقدمے میں فوج کے خلاف ٹرائل کا تاثر دینا غلط ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں سید منور حسن نے حکومت سے اکرم شیخ ایڈووکیٹ اور ان کے خاندان کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف نے دو بار آئین توڑا او رعدالت کے معزز ججوں کو غیر قانونی طور پر نظر بند رکھا انہیں اس جرم کی سزا ملنی چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدمے میں یہ تاثر دیا جارہاہے کہ جیسے یہ فوج کے خلاف ٹرائل ہورہاہے جو صحیح نہیں ہے۔
-
عبدالقادرملا نے پاکستان کیلئے اپنی جان قربان کردی،منور حسن
جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ عبدالقادرملا نے پاکستان کیلئے اپنی جان قربان کردی، آئندہ فوج کا ساتھ دینے والے کئی بار سوچیں گے۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی سید منورحسن کا کہنا تھا کہ عبدالقادرملا نے پاکستان کیلئے اپنی جان قربان کی، آئندہ فوج کا ساتھ دینے والے کئی بار سوچیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے اتفاق کے باوجود حکومت طالبان سے مذاکرات سے گریزاں ہے، طالبان سے مذاکرات کے لئے شاید حکومت امریکی سگنل کا انتظار کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے حکومت کے پاس کوئی لائحہ عمل نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف ایک ہی نشان پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گی۔
جماعت اسلامی انتخابات کے بائیکاٹ سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ ہے، منور حسن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے اتحاد سے اہل کراچی کے مسائل کا ازالہ ہوگا۔