Tag: امیر مقام

  • سول نافرمانی اور بیرونی دنیا میں لابنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا: امیر مقام

    سول نافرمانی اور بیرونی دنیا میں لابنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا: امیر مقام

    وفاقی وزیر امیر مقام نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی، فریقین کی سنجیدگی اور مطالبات کی نوعیت پر منحصر کر دی۔

    وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے  اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کو سول نافرمانی اور بیرونی دنیا میں لابنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ماضی میں بھی سول نافرمانی کی تحریک چلائی تھی، سول نافرمانی سے کچھ نہیں ہوگا ماضی کی طرح اس دفعہ بھی پہیہ چلتا رہےگا۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے اپنی ذات سے نکل ہی نہیں رہے ہیں، تحریک انصاف کی آخری کال بھی عوام نے دیکھی جو مس کال ثابت ہوئی، بیرونی دنیا میں بھی لابنگ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری پہلے دن سے مذاکرات کی خواہش تھی اب تحریک انصاف کی ہے، 2018 میں شہبازشریف نے مذاکرات کی دعوت دی تھی ان لوگوں نے مسترد کی ہم ان سے بار بار مذاکرات کی بات کرتے تھے پی ٹی آئی کی کسی اور کیساتھ مذاکرات کی خواہش تھی۔

    امیر مقام کا کہنا تھا کہ مذاکرات ان شرائط پر ہونے چاہئیں جن پر بات ہو سکتی ہو اور حکومت کی ڈومین میں ہوں، حکومت اور تحریک انصاف دونوں کو ملک کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے، کچھ چیزیں ہمارے اختیار میں ہیں نہ کسی اور کے اس کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے وہاں سے جو فیصلہ ہوگا سب کو قبول ہوگا، تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے پاس کتنا اختیار ہے سب کو پتہ ہے، ہماری کمیٹی با اختیار ہے جس میں تمام اتحادیوں کی نمائندگی ہے۔

    امیر مقام نے مزید کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کا انحصار مطالبات اور فریقین کی سنجیدگی پر ہے، 9 مئی کے حوالے جو مطالبہ کیا جا رہا ہے وہ کسی کے اختیار میں نہیں ہے، ملٹری کورٹ سے سزائیں آئین اور قانون کے مطابق دی گئی ہیں، ملٹری کورٹ سے سزائیں پیغام بھی ہے کوئی یہ نہ سمجھے اس کو سزا نہیں ملے گی، جو کوئی بھی ملک کے خلاف کام کریگا اس کو ضرور سزا ملے گی۔

  • ٹرمپ کے نام پر بانی پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا: امیر مقام

    ٹرمپ کے نام پر بانی پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا: امیر مقام

    لوئردیر: وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے نام پر بانی پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی سازش ہورہی ہے، پاکستان مخالف عناصر اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔

    امیر مقام کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے امریکا میں لابنگ سوالیہ نشان ہے، ٹرمپ کے نام پر بانی پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا، ٹرمپ کے ذریعے این آر او کی سازش ناکام بنائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک کو ڈیفالٹ کرنا چاہتی ہے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنیوالوں کو معافی مانگنی چاہیے، پی آئی اے خریدنے کی دعویدار کےپی حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کیلئے بجٹ نہیں۔

  • ‘علی امین گنڈ اپور کا افغانستان سے متعلق بیان  بغاوت کے زمرے میں آتا ہے’

    ‘علی امین گنڈ اپور کا افغانستان سے متعلق بیان بغاوت کے زمرے میں آتا ہے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر امور کشمیر سیفران انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپورکاافغانستان سے متعلق بیان بغاوت کےزمرےمیں آتاہے، کارروائی ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر سیفران انجینئر امیر مقام نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا افغانستان سے متعلق بیان بغاوت کےزمرے میں آتا ہے، وزیراعلیٰ کےپی کےبیان پرکارروائی ہونی چاہیے۔

    امیر مقام کا کہنا تھا کہ کے پی میں جوہورہا ہے، وہ پی ٹی آئی کےگزشتہ ادوارکےاثرات ہیں، وزیراعلیٰ کے اپنے حلقے میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں۔

    انھوں نے سوال کیا کہ کیایہ کالعدم تنظیموں سےبات کرناچاہتےہیں؟ ملک میں بات کرکےمانیں ماضی میں ان سےغلطی ہوئی، افغانستان سےپاکستان میں دہشت گردی ہورہی ہے ، وزیراعلیٰ کےپی ان سے کیا بھیک مانگیں گے؟

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نےخواتین پربات کرکےپختون روایات کی نفی کی، ان کواپنےحلف کی پاسداری کرنی چاہیے۔

  • NA 02 سوات : امیر مقام آزاد امیدوار سے بہت پیچھے

    NA 02 سوات : امیر مقام آزاد امیدوار سے بہت پیچھے

    کراچی : ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کی جانب سے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کی تازہ ترین اپڈیٹ کی فراہمی کا تسلسل بھی برقرار ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کے پی کے کے علاقے سوات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 02میں 170 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار امیر مقام پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار امجد علی سے پیچھے ہیں۔

    آزاد امیدوار امجد علی نے39100 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل امیر مقام27200ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستند اور تازہ ترین نتائج ناظرین تک پہنچانے کی روایت کو برقرار رکھا ہے، ملک بھر سے اے آر وائی نیوز کو ابتدائی نتائج موصول ہو رہے ہیں۔

  • آمدن سے زائد اثاثے: نیب نے امیر مقام کو طلب کر لیا

    آمدن سے زائد اثاثے: نیب نے امیر مقام کو طلب کر لیا

    پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر امیر مقام کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کر لیا۔ لیگی رہنما کو 24 فروری کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا ہے۔

    قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امیر مقام 24 فروری کو نیب خیبرپختونخوا میں پیش ہوں۔

    اس سے قبل بھی اسی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما کو طلب کیا گیا تھا مگر وہ نیب حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی تفتیشی ٹیم امیر مقام سے اثاثہ جات کیس میں مزید تفتیش کرے گی اور اس حوالے سے ایک سوال نامہ تیار کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی امیر مقام سے تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔

    یاد رہے امیر مقام کے صاحبزادے کو کچھ عرصہ قبل ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا جو بعد میں ضمانت پر رہا ہوگئے تھے۔

  • شاہد خاقان نے کرپشن کی وارداتوں میں سہولت کار کا کردار ادا کیا: عمر چیمہ

    شاہد خاقان نے کرپشن کی وارداتوں میں سہولت کار کا کردار ادا کیا: عمر چیمہ

    اسلام آباد: لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا پی ٹی آئی نے جواب دے دیا، عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے کرپشن کی وارداتوں میں سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ کرپٹ کردار کے محاسبے پر نام نہاد جمہوری واویلا کرتے ہیں۔

    عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان کو کرپشن کی تعریف آتی تو عدالتی مفرور کو فرار نہ کراتے، وہ قوم کو جمہوریت اور پارلیمان کی بالا دستی پر بھاشن نہ دیں۔

    انھوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی پہلے اسحاق ڈار کے فرار ہونے کی وضاحت کریں، جس نے بھی قومی خزانے پر ہاتھ صاف کیا اس کا محاسبہ ہو کر رہے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے: شاہد خاقان عباسی

    عمر چیمہ نے مزید کہا کہ سیاسی انتقام کا ماتم کرنے یا دھکمیاں دینے سے معافی نہیں ملے گی، پارلیمان کو 2 خاندانوں کو بچانے کے لیے استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    مرکزی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور چور بازاری میں تفریق واضح کرنے کا وقت آ گیا ہے، جتنا مرضی شور مچالیں، مال حرام واپس دینا ہی پڑے گا۔

  • امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے: شاہد خاقان عباسی

    امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے: شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد: کرپشن کیس میں امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری پر ن لیگ تلملا اٹھی، سابق وزیر اعظم نے گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا ایف آئی اے کے مطابق تین کروڑ کا کام غلط ہوا، کام غلط ہونا کرپشن نہیں ہے، کام غلط ہوا تھا تو این ایچ اے نے چار سال تک شکایت کیوں نہیں کی۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے کل ایک پرچہ درج کیا گیا جس میں امیر مقام کو ملوث کرنے کی کوشش کی گئی اور پھر بیٹا گرفتار ہوا، اسے ہم سیاسی انتقام نہ کہیں تو کیا کہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  شانگلہ الپوری روڈ تعمیر میں مبینہ کرپشن، ن لیگی رہنما امیر مقام کا بیٹا گرفتار

    انھوں نے کہا کہ امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، کرپشن ہے تو وہ بی آر ٹی کے منصوبے میں ہے، حکومت کو جہاں کرپشن ہے وہاں نظر نہیں آ رہی۔

    شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نا کام ہو گئی ہے تو اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے۔

    یاد رہے گزشتہ روز شانگلہ الپوری روڈ تعمیر میں مبینہ کرپشن کیس میں ایف آئی اے خیبر پختون خوا نے ن لیگی رہنما امیر مقام کے بیٹے کو گرفتار کیا ہے۔

  • شانگلہ الپوری روڈ تعمیر میں مبینہ کرپشن، ن لیگی رہنما امیر مقام کا بیٹا گرفتار

    شانگلہ الپوری روڈ تعمیر میں مبینہ کرپشن، ن لیگی رہنما امیر مقام کا بیٹا گرفتار

    پشاور: شانگلہ الپوری روڈ تعمیر میں مبینہ کرپشن کیس میں ایف آئی اے کے پی نے ن لیگی رہنما امیر مقام کے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شانگلہ الپوری روڈ تعمیر میں مبینہ کرپشن کیس میں ایف آئی اے خیبرپختونخوا نے ن لیگی رہنما امیر مقام کے بیٹے اشتیاق کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    [bs-quote quote=”پراجیکٹ امیر مقام اینڈ کمپنی کو 850 ملین میں ایک سال میں مکمل کرنا تھا، پراجیکٹ 10 سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ذرائع ایف آئی اے”][/bs-quote]

    ایف آئی اے کے مطابق شانگلہ الپوری روڈ تعمیر میں مبینہ کرپشن کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے، امیر مقام کے بیٹے اشتیاق سمیت دیگر 5 ٹھیکیداروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں ٹھیکیداروں، پراجیکٹ ڈائریکٹر، این ایچ اے، انجینئرز کو بھی نامزد کیا گیا ہے، انکوائری میں این ایچ اے کے 11 افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق انکوائری میں امیر مقام اینڈ کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    امیرمقام اینڈ کمپنی سے 626 ملین کی ریکوری کی بھی تجویز دی گئی ہے، پراجیکٹ امیر مقام اینڈ کمپنی کو 850 ملین میں ایک سال میں مکمل کرنا تھا، پراجیکٹ 10 سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا، تخمینہ 2800 ملین سے تجاوز کرچکا ہے۔

  • امیر مقام کی درخواست منظور، عدالت نے نیب کو گرفتار ی سے روک دیا

    امیر مقام کی درخواست منظور، عدالت نے نیب کو گرفتار ی سے روک دیا

    پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے نیب کو مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کی گرفتاری سے روک کر تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں امیر مقام کی جانب سے دائر ضمانت قبل ازگرفتار درخواست پر سماعت ہوئی جس کے دوران مسلم لیگ رہنما کے وکیل نے دلائل دیے۔

    وکیل نے معزز جج کو آگاہ کیا کہ میرے مؤکل امیر مقام کے خلاف اثاثہ جات کی انکوائری نیب میں چل رہی ہے، قومی احتساب بیورو تفتیش کے لیے بلا کر گرفتار کرلیتا ہے لہذا نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔

    مزید پڑھیں: کے پی کے: جماعت اسلامی کے اہم رہنما مسلم لیگ ن میں شامل، امیر مقام کی مخالفین پر کڑی تنقید

    پشاور ہائی کورٹ نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ:نیب پہلے تحقیقات مکمل کرے اور اگر گرفتار کرنا ہے تو پہلے وارنٹ جاری کرے، بغیروارنٹ کےگرفتاری کا قانونی جواز نہیں ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ نیب نے جب بلایا حاضر ہوئے اور آئندہ بھی قانون کی پاسداری کرتے رہیں گے، مجھ پر کرپشن ثابت ہوئی تو سزا کے لیے تیار ہوں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ‘نواز شریف نے پورے ملک میں ترقیاتی کام کیے، ملکی تاریخ میں اس طرح کی انتقامی کارروائی کبھی نہیں دیکھی، سابق وزیراعظم کا کیا قصور ہے یہ ابھی تک سمجھ سے بالاتر ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیر مقام عدالت میں طلب

    امیر مقام کا کہنا تھا کہ احتساب سب کاہونا چاہیے،  بی آر ٹی منصوبے کا بھی احتساب ہو ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے نیب قوانین میں ترمیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو کو جو اختیار ملا کو کسی کو بھی اندر رکھ سکتا ہے، ایسے قانون میں ترامیم کی ضرورت ہے۔

  • آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام : امیرمقام نیب کے سامنے پیش

    آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام : امیرمقام نیب کے سامنے پیش

    پشاور: مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں پیشی کے لیے نیب خیبرپختونخوا کے ہیڈکوارٹر پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صوبائی صدرامیرمقام آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں آج پشاور میں نیب کے دفتر پیشی کے لیے پہنچ گئے۔

    امیرمقام پرآمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے اور نیب میں یہ ان کی تیسری پیشی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سماعت پر امیر مقام نے نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب نے ایک فارم دیا ہے جس میں اثاثوں کی تفصیل بتانی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا تھا کہ نیب کو مذکورہ کیس میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور پوری تفصیل دی جائے گی کہ ہمارا تعمیرات کا کاروبار ہے اور اس پیشے سے 1989 سے وابستہ ہیں۔

    امیر مقام نے اپنے اثاثوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے اثاثوں کی مالیت اربوں روپے ہے جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق نیب کی تحقیقات جاری ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ اس کیس میں بری ہوجائیں گے۔

    آمدنی سے زائد اثاثے: نیب کا امیرمقام و دیگرکے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں نیب نے خیبرپختونخواہ میں مسلم لیگ ن کے صدر امیرمقام کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔