Tag: امیر کویت

  • امیر کویت کے نام شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خط

    امیر کویت کے نام شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خط

    ریاض: شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امیر کویت کے نام ایک مکتوب بھیجا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے نام مکتوب ارسال کیا ہے۔

    سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہی مکتوب کویت اور سعودی عرب کے مضبوط برادرانہ تعلقات اور انھیں مزید مضبوط بنانے کے عزم پر مشتمل ہے۔

    کویت میں متعین سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد نے کویت کے وزیر امور ایوان امیری شیخ محمد عبداللہ المبارک الصباح سے بدھ کو ملاقات کر کے شاہ سلمان کا مکتوب حوالے کیا ہے۔

  • امیرِ کویت کے بعد ایک اور اہم شخصیت کا انتقال، شاہی خاندان افسرہ

    امیرِ کویت کے بعد ایک اور اہم شخصیت کا انتقال، شاہی خاندان افسرہ

    کویت سٹی: امیر کویت  شیخ صباح  الاحمد الجابر الصباح کے بعد شاہی خاندان اور قطر کی اہم شخصیت انتقال کرگئیں۔

    گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق کویت کے سابق وزیر دفاع شیخ النصیر الصباح الحمد طویل علالت کے بعد ہفتے کے روز انتقال کرگئے، اُن کی عمر 72 سال تھی۔

    رپورٹ کے مطابق شیخ النصیر الصباح امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے صاحبزادے تھے، وہ اپنے والد کے انتقال کے 80 روز بعد دنیا کو الوادع کہہ گئے۔

    کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی نے سابق وزیر دفاع کی تصدیق کی جبکہ شاہی خاندان اور حکومتی شخصیات نے بھی انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔

    مزید پڑھیں: امیر کویت کے لیے امریکہ کی جانب سے اعلیٰ عسکری اعزاز

    موجودہ امیر کویت شیخ نواف الاحمد نے بھی شیخ النصیر الصباح کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اگست کی انتیس تاریخ کو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے، شیخ صباح الاحمد الجابرالصباح 2006 میں امیر کویت بنے اور اپنی علالت تک اس عہدے پر فائز رہے، وہ کویت کے وزیر اعظم بھی رہے ہیں اس سے قبل انہوں نے چالیس سال تک بطور وزیر خارجہ ذمہ داریاں انجام دیں۔