Tag: امیر گیلانی

  • ماورا حسین کو ’صنم تیری قسم‘ کے پوسٹر سے ہٹائے جانے پر امیر گیلانی کا ردعمل

    ماورا حسین کو ’صنم تیری قسم‘ کے پوسٹر سے ہٹائے جانے پر امیر گیلانی کا ردعمل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار امیر گیلانی نے اہلیہ و اداکارہ ماورا حسین کے ’صنم تیری قسم‘ کے پوسٹر سے ہٹائے جانے پر ردعمل دیا ہے۔

    شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ماورا حسین کے شوہر اداکار عامر گیلانی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنازع کے درمیان بالی ووڈ فلم ’صنم تیری کسم‘ کے پوسٹر سے ہٹائے جانے کے بعد ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

              جنگی جنون میں مبتلا بھارت اب نیچ حرکت پر اتر آیا ہے، پاک بھارت کشیدگی کے دوران مودی سرکار نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز، میڈیا اسٹریمنگ سروسز اور پاکستانی مواد کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: فواد خان کی ’عبیر گلال‘ کے گانے اور ٹیزر یوٹیوب سے ڈیلیٹ

    پاکستانی فنکاروں کی تصاویر بالی وڈ گانوں کے پوسٹرز سے ہٹا دی گئیں

    تاہم اب پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کو اسپاٹائف اور یوٹیوب میوزک پر ان کی بالی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ کے البم کور سے ہٹا دیا گیا ہے جس پر اداکارہ کے شوہر نے ردعمل دیا ہے۔

    امیر گیلانی نے کہا کہ ہمارے اسٹارز کی وجہ سے آپ لوگوں کے بہترین پروجیکٹس میں اضافہ ہوا، انہیں ایڈٹ کرنے کے بجائے اپنے اسکرپٹ کو درست کریں اور معیاری پروجیکٹس بنائیں۔

    امیر گیلانی کے علاوہ اداکارہ حنا الطاف بھی ماورا کی حمایت میں سامنے آئیں ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سے کیا فرق پڑتا ہے، وہ یہاں مضبوطی سے اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • ماورا حسین اور امیر گیلانی کی تقریبِ ولیمہ کی تصاویر وائرل

    ماورا حسین اور امیر گیلانی کی تقریبِ ولیمہ کی تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ریسپشن کی تصاویر توجہ کا مرکز بن گئیں۔

    ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی تقریبات بالآخر اسلام آباد میں ایک خوبصورت ریسپشن کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گئیں، اس تقریب میں جوڑے کے قریبی خاندان اور دوستوں نے شرکت کی۔

    ولیمے کی تقریب میں ماورا حسین سلور و ہلکے سرمئی رنگ کی لانگ میکسی میں ملبوس نظر آئیں جبکہ امیر گیلانی ماورا سے ٹوئننگ کرتے ہوئے سوٹ پینٹ پہنے دکھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ameer Gilani (@ameergilani)

    شیئر کیا گیا فوٹوشوٹ کھلے آسمان کے نیچے کیا گیا اور متعدد تصاویر میں آسمان پر نظر آنے والے چاند کو بھی توجہ کا مرکز بنایا گیا۔

    ماروا حسین اور امیر گیلانی کی جانب سے شیئر کی گئی مشترکہ پوسٹ کے کیپشن میں بالی وڈ فلم ’قسمت کنیکشن‘ کے گیت ’باخدا‘ کا پہلا شعر ’باخدا تم ہی ہو‘ لکھا ہے۔

    ماورا اور امیر گیلانی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ماورا حسین نے اپنے ولیمے کے لیے خدیجہ شاہ برانڈ کا لباس زیب تن کیا ہے جو کہ بظاہر کافی مہنگا معلوم ہوتا ہے مگر اس کی قیمت تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ ماورا اور اداکار امیر نے رواں ماہ کی 5 تاریخ کو نکاح کیا ہے، جوڑے کی شیندی کی تقریب 6 فروری کو لاہور میں منعقد کی گئی تھی۔

  • ’امیر گیلانی کو انکی لیلیٰ مل گئی‘ ماورا حسین کی شیندی کی تصاویر وائرل

    ’امیر گیلانی کو انکی لیلیٰ مل گئی‘ ماورا حسین کی شیندی کی تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کی شیندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین اور امیر گیلانی نے 5 فروری کو نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    بعد ازاں ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں، دونوں کی شادی لاہور اور اسلام آباد میں خاموشی سے ہوئی، جس میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ameer Gilani (@ameergilani)

    تاہم نکاح اور اب ’شیندی‘ کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، جوڑے نے مشترکہ پوسٹ شیئر کی ہے جس میں دونوں کو خوبصورت لُک میں جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نئے جوڑے نے شیندی کے فوٹو شوٹ کیلئے لاہور کے شالامار باغ کا انتخاب کیا گیا جس نے تصاویر کو کسی خواب جیسا بنادیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Izzah Shaheen Malik (@pictroizzah)

    شیندی میں ماورا حسین گلابی عروسی جوڑے میں نظر آئیں جس میں لانگ فراک کے ساتھ فرشی شرارہ شامل ہے جبکہ امیر گیلانی ماورا سے ٹوئننگ کرتے ہوئے ہلکی گلابی شیروانی پہنے نظر آرہے ہیں۔

    اداکار امیر گیلانی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا’ میری لیلیٰ الحمدللہ مل گئی، انہوں نے ہیش ٹیگ ’ماورا امیر ہو گئی‘ کے ساتھ بیک گراؤنڈ میں عاطف اسلم کے ٹریک ’لیلیٰ‘ کو شامل کیا ہے۔

  • ’بہترین دوست سے شادی کرلی‘ امیر گیلانی کا شادی کے بعد پہلا پوسٹ منظر عام پر

    ’بہترین دوست سے شادی کرلی‘ امیر گیلانی کا شادی کے بعد پہلا پوسٹ منظر عام پر

    اداکار عامر گیلانی نے اپنی بہترین دوست اور ساتھی اداکارہ ماورا حسین کے ساتھ اپنے نکاح کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کردی۔

    5 فروری ماورا حسین اور امیر گیلانی کی جوڑی کو پسند کرنے والوں کیلئے خوشگوار و یادگار دن ثابت ہوا کیونکہ اس دن دونوں نے اچانک اپنے نکاح کی تصاویر فینز کے ساتھ شیئر کیں اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوشی کا ماحول بنادیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by MAWRA (@mawrellous)

    شیئر کی گئی پہلی پوسٹ میں شامل تصاویر میں دونوں شاہی قلعہ کی خوبصورتی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے یادگار دن کو مزید یادگار بناتے دکھے۔

    ماورا حسین کی جانب سے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد سے ہی انکے فینز کیلئے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں وہی اب امیر گیلانی نے نکاح کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کردی ہے۔

     امیر گیلانی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں کو خوشی کے لمحات کو انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، رومانوی شوٹ اور نکاح نامے پر دستخط کرنے کے پر مسرت لمحات کی تصاویر بھی سامنے آئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ameer Gilani (@ameergilani)

    امیر گیلانی نے اپنی دوست کیساتھ نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ الحمدللّٰہ، کل بہترین دوست سے شادی کر لی، اور اپنی دنیا کے ساتھ جشن منایا، پیار اور دعاؤں کے لیے سب کا شکریہ ‘۔

  • محبت کی تلاش میں ہوں، ماورا حسین

    محبت کی تلاش میں ہوں، ماورا حسین

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ ایسی محبت کی تلاش میں ہوں جو آسان ہو۔

    اداکارہ ماورا حسین نے اداکار دانیال ظفر کے ساتھ ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    ماورا حسین نے بتایا کہ  فی الحال میں کسی کے ساتھ بھی محبت کے رشتے میں نہیں ہوں کیونکہ میں ایسی محبت کی تلاش میں ہوں جو آسان ہو، آسان سے میرا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں محبت میں سست ہونا چاہتی ہوں بلکہ تعلقات آسان ہونے چاہئیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لیے ماں، باپ بہن، بھائیوں کا انتخاب نہیں کرتے تو اگر ہمیں ان رشتوں میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ہم خود کو قصور وار نہیں ٹھہراتے اور نہ ہی ناشکری کرتے ہیں جبکہ جیون ساتھی کا انتخاب ہم خود کرتے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ ہمیں ایسے شخص کا انتخاب کرنا چاہیے جس کے ساتھ آسانی کے ساتھ پوری زندگی گزر سکے، جس کے ساتھ تعلقات مشکل نہ ہوں۔

    واضح رہے کہ ماورا حسین کی ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں تاہم اداکاروں نے اس سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

    اس سے قبل  ماورا حسین کا کہنا تھا کہ امیر گیلانی ایک زبردست انسان ہیں اور ہم دونوں بہت گہرے دوست ہیں اور اگر دو دوست آپس میں شادی کرنا چاہیں تو شادی بھی کرسکتے ہیں۔

    امیر گیلانی نے بھی ماورا حسین کو وکالت کی ڈگری ملنے پر مبارک باد دی تھی۔