Tag: امیشا پٹیل

  • امیشا پٹیل کو ’خون سے لکھے خطوط‘ موصول

    امیشا پٹیل کو ’خون سے لکھے خطوط‘ موصول

    بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم ’کہو نا پیار ہے‘ کی کامیابی کے بعد مداحوں کی جانب سے ’خون سے لکھے ہوئے خط‘ موصول ہوئے تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیشا پٹیل کی پہلی فلم ‘کہو نا پیار ہے’ نے ریلیز کے 25 سال مکمل کرلئے، جو کہ ان کے آن اور آف بالی ووڈ کیرئیر کی سلور جوبلی بھی ہے، اداکارہ نے فلم کی ریلیز کے بعد بہت اچھا دور دیکھا، جس سے وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

    تاہم اداکارہ نے یاد کیا کہ کس طرح چیزیں قدرے خوفناک ہو گئی تھیں، جب مداحوں نے ان سے شادی کرنے کے لیے ان کی تصاویر مندروں میں لے جانا شروع کردیں اور یہاں تک کہ خون سے خط بھی لکھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

    اُنہوں نے کہا کہ بہت سے پرستار ایسے تھے جو ہماری تصویریں مندروں اور گرجا گھروں میں لے جا رہے تھے اور تصاویر سے شادی کر رہے تھے،” انہوں نے یاد کیا۔ ”مجھے مداحوں کے خطوط ملے جن میں میری تصویروں پر ہار پہنائے گئے تھے، جن پر سندور اور ان پر ‘تم میرے ہو’ کے الفاظ لکھے ہوئے تھے۔

    اداکارہ نے کہا کہ یہ سب میرے لئے بہت خوفناک تھا، لوگ دیہاتوں تک سے میرا پتہ پوچھتے ہوئے آتے تھے، تاکہ میری ایک جھلک دیکھ سکیں، سیکورٹی گارڈز کو انہیں دور دھکیلنا پڑتا تھا۔ جھوٹ بولنا پڑتا تھا کہ یہ میری رہائش گاہ نہیں ہے۔

    سونو سود کا سلمان خان کی فلم دبنگ سے متعلق اہم انکشاف

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ تجربہ کار فلم ساز راکیش روشن کی تحریری اور ہدایت کاری میں بننے والی رومانوی فلم ‘کہو نا پیار ہے، جس میں مرکزی کردار امیشا اور ہریتھک روشن نے ادا کئے تھے، جنوری 2000 میں ریلیز ہونے والی ایک بلاک بسٹر فلم تھی، فلم نے بے شمار ایوارڈ حاصل کئے۔

  • امیشا پٹیل کی خود سے کم عمر کاروباری شخصیت کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم

    امیشا پٹیل کی خود سے کم عمر کاروباری شخصیت کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل کی خود سے کم عمر کاروباری شخصیت کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم ہیں۔

    اداکارہ امیشا پٹیل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر  بھارتی کاروباری شخصیت نروان برلا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل کی سوشل میڈیا پر تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے نئے تعلق کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کردی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ameesha Patel (@ameeshapatel9)

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نروان برلانے امیشا پٹیل کو اپنی بانہوں میں لے رکھا ہے، اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ دبئی میں اپنے ڈارلنگ نروان برلا کے ساتھ ایک خوبصورت شام۔

    امیشا پٹیل کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، چھ صارفین اس جوڑی کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے عمر کے باعث تنقید کی ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ امیشا پٹیل کی عمر 49 سال ہے جبکہ کاروباری شخصیت نروان برلا ابھی صرف 30 سال کے ہیں۔

  • امیشا پٹیل کس سے شادی کرنے والی ہیں؟ اشارہ دے دیا

    امیشا پٹیل کس سے شادی کرنے والی ہیں؟ اشارہ دے دیا

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل فلم گدر 2 کی کامیابی کے بعد سے میڈیا کی سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں سے گفتگو کی اور انہیں اپنی شادی کے منصوبوں سے متعلق بتایا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق امیشا سے ایک صارف نے سوال کیا کہ ان کی عمر 49 سال ہوگئی ہے، کیا شادی کا بھی کوئی ارارہ ہے؟

    اداکارہ نے شادی سے متعلق سوال کا جواب ہنستے ہوئے دیا، اس دوران انہوں نے سلمان خان سے شادی کی خواہش کا اظہار بھی کیا کیونکہ انہوں نے بھی تاحال شادی نہیں کی ہے۔

    بھارتی اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سلمان نے شادی نہیں کی اور نہ میری شادی ہوئی ہے؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہمیں شادی کرنی چاہیے؟

    ہمارے لیے آپ کا کیا خیال ہے، شادی یا فلمی پروجیکٹ؟ امیشا نے مزید لکھا کہ میں کافی دنوں سے تیار ہوں، مجھے لڑکا نہیں مل رہا۔

    معروف اداکارہ امیشا پٹیل کی فلم گدر 2 کی بات کریں تو اس فلم نے باکس آفس پر بہت ریکارڈز کو چکناچور کیا، فلم نے 600 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔

    سوناکشی کے بھائیوں نے شادی میں شرکت کیوں نہیں کی؟

    شائقین گدر 2 کی کامیابی کے بعد اب گدر 3 کے انتظار میں ہیں، گدر کے پہلے حصے کے 22 سال بعد بنانے والے اس کا دوسرا حصہ لے کر آئے۔ جو سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ خاص بات یہ ہے کہ امیشا پٹیل بھی گدر 3 کا حصہ ہوں گی۔

  • ’کہو نا پیار ہے‘ کی ریلیز کے وقت لوگوں کو رتیک پر اعتبار نہ تھا! امیشا پٹیل

    ’کہو نا پیار ہے‘ کی ریلیز کے وقت لوگوں کو رتیک پر اعتبار نہ تھا! امیشا پٹیل

    امیشا پاٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور فلم ’کہو نا پیار ہے‘ کی ریلیز کے وقت کسی کو بھی رتک پر اعتبار نہ تھا کہ ان کی فلم کامیابی حاصل کرے گی۔

    حال ہی میں غدر ٹو میں جلوہ گر ہونے والی ادکارہ نے بتایا کہ ہرتیک روشن اور ان کی پہلی فلم کی ریلیز کے وقت کسی کو بھی رتیک پر یقین نہ تھا کہ وہ باکس آفس پر بہتر کاکردگی دکھا پائیں گے، ان کے بجائے ابھیشیک بچن اور فردین خان میں لوگوں کی زیادہ دلچسپی تھی۔

    امیشا پٹیل نے کہا کہ فلم کے ہدایت کار راکیش روشن کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ شاہ رخ خان اور عامر خان کی فلموں کی ریلیز کے دوران ریتک روشن کی فلم ریلیز نہ کریں، اس عرصے میں شاہ رخ کی ’پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘ اور عامر کی ’میلا‘ سینماؤں کی زینت بنی تھی۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ’کہو نا پیار ہے‘ دوسروں کے مقابلے میں ایک مغلوب (انڈرڈاگ) فلم تھی، اس وقت لوگ کہہ رہے تھے کہ امیتابھ بچن کا بیٹا آرہا ہے، فیروز خان کا بیٹا آرہا ہے جو کہ پہلے ہی انڈسٹری کے بڑے ایکٹرز ہیں، لوگوں کو رتیک روشن پر اعتبار نہ تھا حالاں کہ وہ بھی راکیش روشن کے سپوت تھے۔

    واضح رہے کہ امیشا پٹیل حال ہی میں سنی دیول کے مقابل ’غدر ٹو‘ میں نظر آئی ہیں جس میں شائقین کی جانب سے ان کی اداکاری کو پسند کیا گیا ہے جب کہ فلم نے باکس آفس پر ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے 400 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

  • غدر فلم کے ڈائریکٹر نے امیشا پٹیل پر تنقید کے نشتر بر سا دیے

    غدر فلم کے ڈائریکٹر نے امیشا پٹیل پر تنقید کے نشتر بر سا دیے

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار انیل شرما نے اداکارہ امیشا پٹیل پر تنقید کے نشتر برسا دیے، انیل شرما نے ان کے حسن کی تعریف بھی کی مگر ان کے سخت رویے پر خوب تنقید بھی کی۔

    ایک انٹرویو کے دوران ’غدر‘ کے لیے امیشا پٹیل کے انتخاب کے حوالے سے بھارتی ہدایتکار نے کھل کر بات کی، انہوں نے کہا کہ فلم میں بطور ہیروئن امیشا پٹیل کو کاسٹ کرنے کی اہم وجہ ان کی خوبصورتی اور ان کے امیر لڑکیوں والے ناز و انداز تھے۔

    انیل شرما نے کہا کہ ’فلم ”غدر“ میں ’سکینہ‘ کے کردار کیلئے امیشا پٹیل کی جگہ کسی اور اداکارہ کو کاسٹ کررہے تھے، امیشا حسین ضرور تھیں لیکن ان کی اداکاری کچھ خاص نہیں تھی۔‘

    بھارتی ہدایتکار کا کہنا تھا کہ میرا رشتہ کبھی کسی کہ ساتھ خراب نہیں ہوتا، امیشا کے ساتھ میری ”تُو تُو میں میں“ بھی ہوئی اور پھر ٹھیک بھی ہوگئی، مگر ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔

    ’امیشا جی کی شخصیت ایسی ہی ہے، ’غدر‘ کے دوران بھی ایک میٹنگ میں ہماری طویل بحث ہوئی تھی، امیشا بڑے گھر کی بیٹی ہیں، ان کے مزاج تھوڑے بڑے ہیں لیکن دل کی بُری نہیں ہیں۔ کوئی بات اپنے دل میں نہیں رکھتیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگ چھوٹے گھر کے لوگ ہیں،ہم پیار محبت سے زندگی بسر کرتے ہیں، مگر امیشا میں تھوڑا غرور ہے، انہوں نے کہا کہ ان کا الگ مزاج ہے جو کبھی اوپر نیچے ہوجاتا ہے، مگر وہ دل کی بری نہیں ہیں۔

  • امیشا پٹیل نے فلم کی ناکامی کا ملبہ سلمان خان پر ڈال دیا

    امیشا پٹیل نے فلم کی ناکامی کا ملبہ سلمان خان پر ڈال دیا

    بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ امیشا پٹیل نے اپنی فلم ‘یہ ہے جلوہ’ کی ناکامی کا ملبہ سپر اسٹار سلمان خان پر دال دیا۔

    بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امیشا پٹیل کا کہنا تھا کہ فلم ‘یہ ہے جلوہ’ باکس آفس پر بہتر کارکردگی دکھا سکتی تھی لیکن اس وقت سلمان خان کے خلاف مقدمے کی کارروائی چل رہی تھی جس وجہ سے یہ فلم ناکام رہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ ہے جلوہ’ ڈیوڈ دھون کی بہترین فلموں میں سے ایک تھی، سلمان خان کبھی بھی اتنے جاذب نظر نہیں لگے جتنا کہ اس فلم میں نظر آئے، موسیقی بھی عمدہ تھی، سب کچھ اچھا تھا لیکن سلمان خان کے مقدمے کی وجہ سے فلم کی ریٹنگ پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

    ’ہر کوئی ریتھک روشن کے خلاف تھا‘

    اداکارہ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ میڈیا نے شائقین کو ایسی منفی خبریں تواتر کے ساتھ پہنچائیں جن کی اس زمانے میں قبولیت نہیں تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ پیش آنے والا یہ نیا حادثہ تھا، اس وجہ سے ‘یہ ہے جلوہ’ باکس آفس پر کام نہیں کرسکی، اگر شائقین اس حادثے کی خبر کو اتنے منفی انداز میں نہ لیتے تو یہ فلم بہت کامیاب رہتی۔

    عمران عباس کا امیشا پٹیل کیلیے خصوصی پیغام وائرل

    خیال رہے کہ امیشا پٹیل اور سلمان خان کی فلم ‘یہ ہے جلوہ’ 3 جولائی 2002 کو ریلیز ہوئی تھی، 28 ستمبر 2002 کو سلمان خان کو غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    امیشا نے حال ہی میں غدر 2 کے ساتھ فلموں میں واپسی کی۔ انیل شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اداکارہ امیشا پٹیل اور سنی دیول نظر آرہے ہیں، اس فلم نے اب تک کروڑوں روپے کا بزنس کرلیا ہے۔

  • ’ہر کوئی ریتھک روشن کے خلاف تھا‘

    ’ہر کوئی ریتھک روشن کے خلاف تھا‘

    بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جب ریتھک روشن کو فلم انڈسٹری میں ’لانچ‘ کیا جا رہا تھا تو ہر کوئی اس کے خلاف تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران ’غدر 2‘ کی اداکارہ امیشا پٹیل نے بتایا کہ جب ریتھک روشن لانچ ہونے والا تھا، اسی وقت امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کو بھی لانچ کیا جا رہا تھا، جس نے کرش اداکار کے لیے پریشانی کھڑی کر دی۔

    امیشا پٹیل کے مطابق انڈسٹری میں ابھیشیک کی آمد کے موقع پر ریتھک پر کسی کو بھروسہ نہیں تھا۔ امیشا نے بتایا کہ جب وہ 2000 میں کیریئر کی پہلی فلم ’کہو نا پیار ہے‘ سے آغاز کرنے جا رہی تھیں تو ریتھک کو دوسری طرف کرینہ کپور کے ساتھ لانچ کیا جا رہا تھا۔

    انھوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ راکیش روشن کی فلم کہو نا پیار ایک کم زور فلم سمجھی جا رہی تھی، انھی دنوں شاہ رخ خان اور عامر خان کی فلمیں ان کی فلم سے پہلے ریلیز ہونے والی تھیں، اس لیے کئی لوگوں نے راکیش روشن پر فلم کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالا۔

    شاہ رخ خان اور عامر خان کی فلمیں ’پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘ اور ’میلہ‘ جیسی فلمیں ریلیز ہو رہی تھیں، انڈسٹری کے لوگوں کا خیال تھا کہ فلم بری طرح پٹ جائے گی لیکن راکیش روشن ڈٹ گئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ انھیں اپنی فلم پر بھروسہ ہے۔

  • امیشا پٹیل کا فلم ’غدار 2‘ کے ڈائریکٹر پر سنگین الزام

    امیشا پٹیل کا فلم ’غدار 2‘ کے ڈائریکٹر پر سنگین الزام

    ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل نے ’ غدار 2‘ کے ڈائریکٹر انل شرما پر سنگین الزام لگایا ہے۔

    بالی وڈ کی فلم غدار 2 جلد ہی ریلیز کی جائے گئی، اس فلم میں اداکار سنی دیول اور امیشا پٹیل ایک بار پھر مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ اس فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر انل شرما ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی ریلیز سے قبل  امیشا پٹیل نے انل شرما پر ایک سنگین الزام عائد کیا ہے، اداکارہ کا کہنا ہے کہ پروڈکشن کمپنی نے ابھی تک کئی لوگوں کے بقایہ کی ادائیگی نہیں کی ہے۔

    اداکارہ امیشا پٹیل نے دعویٰ کیا کہ انل شرما کے پروڈکشن نے میک اپ آرٹسٹ اور کئی کاسٹیوم ڈیزائنرز کو معاوضہ ادا نہیں کیا ہے، پروڈکشن ہاؤس کی خراب مینجمنٹ کی وجہ سے کئی لوگوں کے رہنے، کھانے پینے کے بلز بھی کلیئر نہیں کیے ہیں۔

    انل شرما کے ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’غدار 2‘ میں انل شرما کے بیٹے اُتکرش شرما بھی اہم کردار نبھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

    فلم 11 اگست کو بڑے پردے پر ریلیز ہوگی،  ’غدار 2‘ کے پروڈکشن کی ذمہ داری دو کمپنیوں ’زی اسٹوڈیوز‘ اور ’انل شرما پروڈکشنز‘ نے نبھائی ہے۔

  • عامر خان نے امیشا پٹیل کو فلم کیوں دلوائی؟

    عامر خان نے امیشا پٹیل کو فلم کیوں دلوائی؟

    بالی ووڈ کی خوب صورت اداکارہ امیشا پٹیل کے پرستار یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ ایک بار انھوں نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو اپنے آئی کیو لیول یعنی ذہانت سے بے حد متاثر کر دیا تھا۔

    ریتھک روشن کے ساتھ فلم ’کہو نا پیار ہے‘ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ امیشا پٹیل کو ایک بار عامر خان نے ان کے IQ لیول سے متاثر ہو کر فلم میں انٹری دلائی تھی۔

    امیشا پٹیل بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنھوں نے بے حد کم وقت میں مقبولیت حاصل کی، پرستار امیشا پٹیل کی خوب صورتی اور اداکاری کی صلاحیت کے دیوانے ہیں۔

    پرستاروں کے ساتھ ساتھ ایک بار انھوں نے عامر خان تک کو متاثر کیا، جس پر عامر نے ایک فلم میں ایشوریہ رائے کی جگہ امیشا پٹیل کو کاسٹ کروا دیا۔

    دراصل عامر خان نے امیشا پٹیل کو 2003 میں برطانوی ٹی وی کے ایک پروگرام میں دیکھا، اس پروگرام میں عامر امیشا کے آئی کیو سے بہت متاثر ہوئے تھے۔

    ہدایت کار کیتن مہتا کی فلم منگل پانڈے میں بنگالی بیوہ کے کردار کے لیے ایشوریہ رائے کے ساتھ جب بات نہیں بن پائی تو عامر خان کو امیشا پٹیل یاد آ گئیں، اور عامر خان نے اس کردار کے لیے ڈائریکٹر کو امیشا پٹیل کا نام تجویز کر دیا۔

    یاد رہے کہ منگل پانڈے میں امیشا پٹیل کے کام کو بہت سراہا گیا تھا۔ ان دنوں امیشا پٹیل اپنی سپر ہٹ فلم غدر کے دوسرے پارٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔