Tag: امیگریشن

  • اوورسیز کے لیے اہم خبر، برطانیہ میں مستقل رہائش کے قیام کی مدت بڑھا دی گئی

    اوورسیز کے لیے اہم خبر، برطانیہ میں مستقل رہائش کے قیام کی مدت بڑھا دی گئی

    لندن: اوورسیز کے لیے اہم خبر ہے کہ برطانیہ میں مستقل رہائش کے قیام کی مدت بڑھا دی گئی ہے۔

    برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے امیگریشن سسٹم میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت سوشل کیئر ورکر ویزا بند، اور بیرون ملک سے نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    برطانیہ میں مستقل رہائش کے لیے قیام کی مدت 5 سے بڑھا کر 10 سال کر دی گئی، دوسری طرف اسکلڈ ورکر ویزا کے لیے تعلیم کی سطح بڑھا دی گئی، پوسٹ اسٹڈی ورک ویزا کی مدت کم کر دی گئی، اور انگریزی زبان کی مہارت کا معیار بڑھا دیا گیا ہے۔

    اسکلڈ ورکر ویزا کے لیے اب کم از کم گریجویٹ سطح کی تعلیم درکار ہوگی، پوسٹ اسٹڈی ورک ویزا کی مدت 2 سال سے کم کر کے 18 ماہ کر دی گئی، جب کہ انگریزی زبان کی مہارت کا معیار بی ون سے بڑھا کر بی 2 کر دیا گیا۔


    برطانیہ کا امیگریشن کنٹرول کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ، طلبہ کے لیے بری خبر


    ویزا درخواست دہندگان اور بالغ زیر کفالت افراد کے لیے انگریزی زبان کے ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، بالغ زیر کفالت افراد کے لیے انگریزی زبان کی مہارت کا معیار اے ون سطح پر کر دیا گیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی طلبہ کی فیس پر 6 فی صد لیوی عائد کی گئی ہے، مجرمانہ ریکارڈ والے افراد کی برطانیہ سے ملک بدری میں تیزی آئے گی۔

  • جعلی سفری دستاویزات پر قطر جانے والا مسافر آف لوڈ

    جعلی سفری دستاویزات پر قطر جانے والا مسافر آف لوڈ

    کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی سفری دستاویزات پر قطر جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر قطر جانے والے مسافر محمد ریحان کو آف لوڈ کردیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مسافر جعلی پروٹیکٹر اسٹمپ پر ورک ویزہ کے ساتھ قطر جارہا تھا، امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی دستاویزات مشکوک پائی گئیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر کی جانب سے پیش کیا گیا ای پروٹیکٹر جعلی پایا گیا، مسافر نے ای پروٹیکٹر کیلئے نہ تو خود درخواست دی اور نہ ہی فنگر پرنٹس دیے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار مسافر ایجنٹ واجد شاہ سے رابطے میں تھا، ایجنٹ نے مسافر کو ای پروٹیکٹر، ویزہ اور ایمپلائمنٹ کنٹریکٹ فراہم کیا۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ بیورو آف امیگریشن نے ای پروٹیکٹر کے جعلی ہونے کی تصدیق کی، مسافر نے ویزہ اور پروٹیکٹر کیلئے ایجنٹ کو 5 لاکھ 80 ہزار روپے دیے تھے۔

  • ایف آئی اے امیگریشن کے سسٹم میں اچانک فنی خرابی، جناح ایئرپورٹ پر مسافر مشکل میں پڑ گئے

    ایف آئی اے امیگریشن کے سسٹم میں اچانک فنی خرابی، جناح ایئرپورٹ پر مسافر مشکل میں پڑ گئے

    کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کے سسٹم میں اچانک فنی خرابی کی وجہ سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر مشکل میں پڑ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل ارائیول پر ایف آئی اے امیگریشن سسٹم میں اچانک فنی خرابی پیدا ہو گئی، جس کے باعث بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو امیگریشن کے عمل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ذرائع کے مطابق علی الصبح 3 اور 4 بجے کے درمیان اچانک ایف آئی اے امیگریشن سسٹم فنی خرابی کے باعث ڈاؤن ہو گئے تھے، جس پر ایف آئی اے نے مینوئل طریقے سے مسافروں کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا۔

    ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں، آئی ٹی کے عملے نے فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر فنی خرابی دور کی، ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے بعد سے سسٹم معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔

  • انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

    انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری  اجمل محمد کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو یو اےای سے اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کیا گیا، ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں تھا، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ لاہور کو مطلوب تھا۔

    ایف آئی اے ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم ویزے کے نام پر بھاری رقوم وصول کر کے فرار ہو گیا تھا۔

  • آسٹریا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے ملازمتوں کی بڑی پیشکش

    آسٹریا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے ملازمتوں کی بڑی پیشکش

    آسٹریا حکومت نے آئندہ سال 2025 کے لیے ہنر مند افراد کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 110 نئے شعبہ جات کی فہرست مرتب کی ہے جس کیلئے ہزاروں غیر ملکی کارکنان کی ضرورت ہے۔

    دنیا کے مختلف ممالک افرادی قوت کی کمی کے پیش نظر اپنے ویزا مراحل کو آسان اور سہل رکھتے ہیں تاکہ جلد از جلد معاملات پر بہتر طریقے سے قابو پایا جاسکے۔

    اسی سلسلے میں دنیا بھر کے ہنر مندوں اور محنت کشوں کے لیے آسٹریا میں ملازمت کرنے اور معیاری زندگی بسر کرنے کے بھرپور مواقع موجود ہیں، اس حوالے سے آسٹریا کی جانب سے پُرکشش تنخواہوں کی پیش کش کی جارہی ہے۔

    Austria

    نومبر 2024 میں آسٹریا کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کیے جانے والے اعلان سے یہ بات ظاہر ہے کہ حکومت مختلف شعبوں میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی کو مضبوط کر رہی ہے، جس میں صحت، انجینئرنگ اور دیگر شعبے شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق حکومت کا یہ اقدام ان غیر ملکی ہنر مند افراد کے لیے بہترین مستقبل بنانے کا ایک شاندار موقع ہے، جس میں آسان ویزا پروسس اور پرکشش تنخواہیں شامل ہیں جو آسٹریا میں کام کرنے کے خواہش مندوں کو درکار ہیں۔

    آسٹریا اپنی خوبصورتی اور بہترین معیار زندگی کے لیے مشہور ملک ہے، جس میں ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت کے باعث امیگریشن پالیسی میں متعدد تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔

    آسٹریا نے اپنی اسکل شارٹیج لسٹ میں 110 نئے پیشے شامل کیے ہیں، جس سے عالمی ہنر مند افراد کو ورک پرمٹ حاصل کرنا آسان ہوگیا ہے، جو عموماً پرکشش تنخواہ کے پیکجز کے ساتھ ہے۔

    Red-White-Red Card

    آسٹرین وزیرِمحنت مارٹن کوچر کا کہنا ہے کہ آسٹریا میں ہنر مند کارکنوں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے جیسا کہ ریڈ وائٹ، ریڈ کارڈ کے لیے درخواستوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 35 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مارٹن کوچر کے مطابق 2025 میں منظور شدہ درخواستوں کی تعداد 13,500 تک پہنچ سکتی ہے۔

    اس وقت آسٹریا میں ہیلتھ کیئر، ٹرانسپورٹ، انجینیرنگ، تعلیم اور خدمات و تخلیق کے شعبے میں غیر معمولی مواقع موجود ہیں۔

    اس کے علاوہ شعبہ صحت میں مڈوائف، نرسیں، ڈائیٹیشنز، شعبہ ٹرانسپورٹ میں ٹرین اور بس ڈرائیور، کنڈکٹرز، شعبہ انجینئرنگ میں مکینیکل اور الیکٹریکل انجینئرز، ڈیٹا پروسیسنگ اسپیشلسٹ، شعبہ تعلیم میں چائلڈ کیئر ورکرز، سوشل ورکرز کے علاوہ سروس اور تخلیقی شعبے میں شیف، بیوٹیشن، فلورسٹ، ہیئر ڈریسرز وغیرہ شامل ہیں۔

    مذکورہ معلومات آسٹریا کے ایمپلائمنٹ آف فارن نیشنلز ایکٹ اور سیٹلمنٹ اینڈ ریزیڈنس ایکٹ میں تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہیں، جس سے ہنر مند غیر ملکی کارکنوں کے لیے داخلہ آسان بنایا گیا ہے۔

    salary

    آسٹریا میں اوسط تنخواہیں 

    آسٹریا میں انجینیرز کو سالانہ 50 تا 70 ہزار یورو تنخواہ ملتی ہے۔ ہیلتھ کیئر ورکرز کو سالانہ 40 تا 60 ہزار یورو، بس اور ٹرین ڈرائیورز کو سالانہ 35 ہزار تا 50 ہزار یورو، کاسمیٹیشینز اور ہیئر ڈریسرز کو سالانہ 25 ہزار تا 35 ہزار یورو اور شیفز کو سالانہ 30 ہزار تا 45 ہزار یورہ تنخواہ ادا کی جاتی ہے۔

    آسٹریا میں ورک پرمٹ کے لیے درخواست کیسے دیں؟

    آسٹریا میں ورک پرمٹ کے لیے درخواست دینے کے لیے امیدوار کو پہلے اپنی پیشہ ورانہ اہلیت کی تصدیق کرنا ہوگی، مطلوبہ دستاویزات تیار کرنا ہوں گی، اور آسٹریا کے سفارت خانے کے ذریعے اپنی درخواست جمع کرنی ہوگی۔ ورک پرمٹ کے لیے 6 ماہ کے ویزے پر قیام لازم ہے۔

  • پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی

    پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی

    ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ فیس میں اضافے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاسپورٹ فیس میں دوبارہ اضافے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبروں پر شہری دھیان نہ دیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ فیس میں اضافہ 7 مارچ کو کیا گیا تھا، جس میں 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی 5 سالہ فیس نارمل کیٹگری میں 4500 روپے ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ارجنٹ کیٹگری میں فیس 7500، فاسٹ ٹریک کی فیس 12 ہزار 500 مقرر ہے، 72 صفحات پر مشتمل نارمل کیٹگری کے 5 سالہ پاسپورٹ کی فیس 8200 روپے ہے اور ارجنٹ کیٹگری میں فیس 13 ہزار 500، فاسٹ ٹریک کی فیس 18ہزار 500 ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ پہلی بار پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں نارمل کیٹگری کے لیے 9 ہزار فیس مقرر کی گئی ہے جبکہ دوسری اور تیسری بار پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں فیس ڈبل اور ٹرپل ہوگی۔

    ترجمان نے بتایا کہ پاسپورٹ فیس کا تعین کیٹگری اور مدت کے مطابق کیا جاتا ہے، 36 صفحات اور 72 صفحات کی الگ، 100 صفحات کی فیس الگ الگ ہے لیکن فیس میں اضافے کی خبر بے بنیاد ہے۔

  • امیگریشن کے عمل کے دوران مسافروں کو تنگ نہ کیا جائے، ایف آئی اے اور ایئرپورٹ انتظامیہ کو ہدایت

    امیگریشن کے عمل کے دوران مسافروں کو تنگ نہ کیا جائے، ایف آئی اے اور ایئرپورٹ انتظامیہ کو ہدایت

    کراچی: وفاقی سیکریٹری داخلہ نے ایف آئی اے اور ایئرپورٹس کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ امیگریشن کے عمل کے دوران مسافروں کو تنگ نہ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق آج منگل کو اسلام آباد میں وفاقی سیکریٹری داخلہ کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کو بہتر امیگریشن سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے غور کیا گیا۔

    اس اجلاس میں ملک بھر کے ایئرپورٹس کے منیجرز، اے ایس ایف اور ایف آئی اے حکام نے آن لائن شرکت کی، اجلاس میں مسافروں کی سہولت اور امیگریشن کے حوالے سے منیجرز کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ امیگریشن سہولیات اور ای ویزا فراہمی کے ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹرز امیگریشن نے اجلاس کے شرکا کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

    سیکریٹری داخلہ نے ایف آئی اے اور ایئرپورٹ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ایئرپورٹس سے بیرون ملک جانے اور آنے والے مسافروں کو سہولتیں فراہم کی جائیں، اور امیگریشن کے عمل کے دوران مسافروں کو تنگ نہ کیا جائے۔

    سیکریٹری داخلہ نے یہ ہدایت بھی کی کہ مسافروں کی امیگریشن کے عمل کے لیے کاؤنٹرز اور عملے کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

  • سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم  پاکستان پہنچتے ہی گرفتار

    سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم پاکستان پہنچتے ہی گرفتار

    ایف آئی اے انٹرپول اور امیگریشن نے سنگین جرائم میں مطلوب اسپین سے پاکستان آنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول اور امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا اشتہاری ملزم کو اسپین سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔

      ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سہیل اقبال پنجاب پولیس کو مطلوب تھا ملزم کے خلاف گجرات پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، ملزم کے خلاف سال 2018 میں تھانہ ڈنگہ گجرات میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

    ایف آئی اے کے مطابق این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا بعد ازاں ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی ایف آئی اے امیگریشن کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

  • جعلی ویزے پر بیرون ملک سفر کرنے والے دو مسافر گرفتار

    جعلی ویزے پر بیرون ملک سفر کرنے والے دو مسافر گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان میں محمد شمریز اور محمد ضمیر شامل ہیں دونوں مسافروں کا تعلق گجرات سے ہے، مسافروں نے جعلی ویزے پر اٹلی جانے کی کوشش کی۔

    ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔

  • کینیڈا جانے کے خواہش مندوں کے لئے بڑی خوشخبری

    کینیڈا جانے کے خواہش مندوں کے لئے بڑی خوشخبری

    کینیڈا جانے کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، کینیڈا نے 2024-2026 کے لیے ایک پرجوش امیگریشن لیول پلان کا اعلان کردیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ منصوبے میں 2024 میں 485,000 نئے رہائشیوں کے اہداف کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، جو 2025 میں بڑھ کر 500,000 ہو جائے گا اور 2026 میں اسی سطح کو برقرار رکھا جائے گا۔

    (IRCC) کی سربراہی میں اُٹھایا جانے والا یہ اہم اقدام حکمت عملی کے ساتھ مزدوروں کی شدید کمی کو دور کرتا ہے، اقتصادی ترقی کو فروغ دیتا ہے، اور خاندان کے دوبارہ اتحاد میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

    اس منصوبے میں میاں بیوی، شراکت داروں، بچوں اور والدین اور دادا دادی کے پروگرام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خاندان کے دوبارہ اتحاد پر بھی زور دیا گیا ہے۔

    کلیدی عناصر میں فرانسیسی بولنے والی امیگریشن میں اضافہ، صحت اور STEM جیسے شعبوں میں لیبر مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنا، اور ایکسپریس انٹری اور صوبائی نامزد پروگرام کے داخلوں کے مخصوص اہداف شامل ہیں۔

    کینیڈا کا ایک فعال حکمت عملی کے ساتھ مقصد عالمی سطح پر ہنر مند کارکنوں، کاروباری افراد، اور خاندانوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے، جو کہ عالمی معیشت میں پائیدار کامیابی کے لیے خود کو پوزیشن میں لانا ہے۔

    کینیڈا کا امیگریشن لیول پلان 2024-2026 ملک کی امیگریشن کو اقتصادی ترقی، سماجی متحرک اور جدت کے ایک اہم محرک کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔

    یہ منصوبہ ایک متحرک اور خوشحال مستقبل کی منزلیں طے کرتا ہے، جس سے کینیڈا کی ساکھ کو ایک خوش آئند اور کھلے معاشرے کے طور پر تقویت ملتی ہے جو دنیا بھر میں نئے آنے والوں کی صلاحیتوں اور شراکت کی قدر کرتا ہے۔

    ’کینیڈا: یہودی کمیونٹی سینٹر پر پیٹرول بم حملہ‘

    تنوع اور شمولیت کے اصولوں پر مبنی، کینیڈا کی امیگریشن پالیسیاں تمام پس منظر اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو خوش آمدید کہنے کے لیے اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔