Tag: امیگریشن حکام

  • کروڑوں کے آن لائن جوئے میں ملوث گروہ کا سرغنہ ملک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار

    کروڑوں کے آن لائن جوئے میں ملوث گروہ کا سرغنہ ملک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار

    کروڑوں روپے کے آن لائن جوئے میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے کروڑوں روپے کے آن لائن جوئے میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم رفیق امریکا فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

    حکام نے بتایا کہ ملزم اور اسکے ساتھیوں پر ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل میں مقدمہ درج ہے، ملزمان کی جوئے سے حاصل کی گئی ستاسی کروڑ سے زائد رقم نجی بینک اکاؤنٹس میں موجودہے۔

    حکام نے بتایا کہ ملزمان نےآن لائن گیمبلنگ کیلئے شہریوں سے ماہانہ کرائے پر شناختی کارڈ لے رکھے تھے، ملزمان کریڈٹ کارڈ ڈیٹا چوری کے ذریعے آن لائن خریداری میں بھی ملوث ہیں۔

    حکام نے مزید بتایا کہ ملزم نے ایئرلائن کا ٹکٹ کریڈٹ کارڈ کے مسروقہ ڈیٹا کے ذریعے خریدا تھا، ملزمان نے جوئے کی رقم سے مختلف بینکوں میں اکاؤنٹس کھلوا رکھے تھے، جوئے کی رقم سے پوش علاقوں میں جائیدادیں بھی خریدی گئیں۔

  • شاہ رخ خان کو لاس اینجلس ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

    شاہ رخ خان کو لاس اینجلس ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

    لاس اینجلس: امریکا میں شاہ رخ خان کو لاس اینجلس ایئرپورٹ پر روک لیا گیا،امیگریشن حکام نے بھارتی اداکار کو روک کرپوچھ گچھ کی.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ اپنی بیٹی کے ہمراہ امریکی ریاست لاس اینجلس پہنچے تو انہیں اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب امیگریشن حکام نے ان کو پوچھ گچھ کے لیے ایئرپورٹ پر روک لیا.

    شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ سیکیورٹی کا احترام کرتے ہیں لیکن ہر بار امریکی امیگریشن حکام کی جانب سے انہیں روکا جانا افسوس ناک ہے.

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اپریل 2012 میں بھی کچھ اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جب شاہ رخ کو نیویارک کے ہوائی اڈے پر دو سے تین گھنٹے کے لیے روک لیا گیا تھا جس کے بارے میں شاہ رخ کا کہنا تھا کہ انہیں ایئرپورٹ پرروکےجانےکی کوئی وجہ نہیں تھی.