Tag: امیگریشن

  • امریکا کا نیا امیگریشن ایکٹ لانے کا اعلان

    امریکا کا نیا امیگریشن ایکٹ لانے کا اعلان

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد نیا امیگریشن ایکٹ لانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں نیا امیگریشن ایکٹ لایا جا رہا ہے، بہت جلد امیگریشن ایکٹ پر دستخط کرنے جا رہا ہوں۔

    ٹرمپ نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ جہادی ممالک سے لوگ یہاں آ کر دھماکے شروع کر دیں، ہماری سرحدیں اب محفوظ ہیں، جوبائیڈن انھیں غیر محفوظ کرنا چاہتے ہیں، DACA (وہ افراد جو بچپن میں امریکا آئے) میں شامل افراد کا نئے ایکٹ میں خیال رکھا جائے گا۔

    اپنے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن اور برنی سینڈرز تمام غیر قانونی امیگرنٹس کو آنے کی اجازت دینا چاہتے ہیں، دونوں تمام ڈیپورٹیشن کا خاتمہ اور سیاسی پناہ کا دائرہ وسیع کرنا چاہتے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ غیر قانونی امیگرینٹس کو مفت وکیل فراہم کیا جائے، یہ غیر قانونی امیگرینٹس کو صحت اور فلاحی سہولیات، اور کالجز تک رسائی بھی دینا چاہتے ہیں۔

    ٹرمپ کی ناکامی : غیر ملکی طلبہ کو امریکہ سے بے دخل کرنے کا فیصلہ واپس

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میری سفری پابندیوں کی سپریم کورٹ نے بھی تصدیق کی، جوبائیڈن تمام ممالک پر سفری پابندیاں ختم کرنا چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں جہادی ممالک سے بھی سفری پابندی ہٹائی جائے۔

    ٹرمپ نے کہا میڈیا میرے ساتھ انصاف نہیں کرتا، میرے پاس خاموش اکثریت ہے، تمام انتخابی پولز میں آگے جا رہا ہوں، میرے خیال سے انتخابات جیتنے کا میرے پاس اچھا موقع ہے، ڈاک کے ذریعے ووٹنگ میں بڑے پیمانے پر فراڈ کا خدشہ ہے اس لیے اس کی مخالفت کی۔

  • امریکا میں تارکین وطن کے لیے گرین کارڈ کے حوالے سے بری خبر

    امریکا میں تارکین وطن کے لیے گرین کارڈ کے حوالے سے بری خبر

    واشنگٹن: امریکا میں تارکین وطن کے لیے گرین کارڈ کے حوالے سے یہ بری خبر آئی ہے کہ حکومت پر بوجھ بننے والے امیگرنٹس کو گرین کارڈ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے امیگریشن پبلک چارج قانون پر عمل درآمد کی اجازت دے دی ہے، سپریم کورٹ میں اس متنازعہ قانون کو 4 کے مقابلے میں 5 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔

    نئے قانون کے مطابق حکومتی فنڈز حاصل کرنے والے امیگرنٹس آیندہ گرین کارڈ حاصل نہیں کر سکیں گے، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پبلک فنڈز استعمال کرنے والے تارکین وطن امریکی شہریت کے اہل نہیں ہوں گے۔

    نئے قانون کی منظوری کے بعد اب عوامی سہولیات جیسا کہ میڈیکل ایڈ، فوڈ اسٹیمپس اور ہاؤس واؤچرز سے تھوڑے بھی مستفید ہونے والے امیگرنٹس امریکی شہریت کے اہل نہیں رہے ہیں۔ عدالت نے اس سلسلے میں ٹرمپ انتظامیہ کو اپنے منصوبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی اجازت دے دی ہے۔

    نئی پالیسی کے تحت امیگریشن آفسز قانونی طور پر آنے والے تارکین وطن کو گرین کارڈ دینے سے انکار کر سکتے ہیں اگر وہ عوامی سہولیات استعمال کر رہے ہوں گے، تارکین وطن کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ امریکا پر بوجھ نہیں بنیں گے اور عوامی سہولیات استعمال نہیں کریں گے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل جو قانون تھا اس کے تحت غیر نقد سہولیات جن میں فوڈ اسٹیمپ اور میڈیکل ایڈ اور ہاؤس واؤچرز شامل ہیں، حاصل کرنے والے لوگوں کو پبلک چارجز تصور نہیں کیا جاتا تھا، تاہم اب انھیں پبلک چارجز تصور کیا جائے گا اور وہ گرین کارڈ سے محروم رہیں گے۔

  • جاپان کا پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان

    جاپان کا پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان

    کراچی : جاپانی قونصل جنرل نےپاکستانیوں کیلئےامیگریشن کااعلان کردیا اور کہا معاہدہ ہوچکا ہے،14 شعبہ جات میں اسکلڈ ورکز کو نوکری کے مواقع دیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل جاپان توشی کازو ایسومورا نے پاکستان عوام کو خوشخبری سنا دی اور بتایا روزگار کی فراہمی کیلئے پاکستان اور جاپان کے درمیان ایمریگیشن معاہدہ ہوگیا ہے۔

    اےآروائی نیوزسے گفتگو میں توشی کازو ایسومورا کا کہنا تھا کہ معاہدہ ہوچکا ہے تاہم اچانک سے یہ شروع نہیں ہوگی ، دیکھنا ہوگا کہ درست اورباصلاحیت امیدوار کون ہے تاہم امیگریشن کیلئے جاپانی زبان لازمی سیکھنا ہوگی۔

    قونصل جنرل جاپان نے مزید کہا کہ چودہ شعبہ جات میں اسکلڈ ورکز کو نوکری کے مواقع دیے جائیں گے اور پاکستان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی یقینی بنائی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : جاپان میں پاکستانیوں کے روزگار کے سلسلے میں زلفی بخاری کی بڑی کامیابی

    یاد رہے دسمبر 2019 میں جاپان اور پاکستان کے درمیان تربیت یافتہ افرادی قوت کو جاپان میں روزگار فراہم کرنے کا معاہدہ ہوا تھا۔

    جاپان کے سفیر مقصودہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ  آج کا دن دونوں ممالک کے عوام کے لیے خاص ہے، اس معاہدے سے دونوں ممالک میں تعلقات مضبوط ہوں گے، جاپان میں روزگار کے لیے فنی مہارت کے ساتھ جاپانی زبان جاننا بھی ضروری ہے، جاپان کو 3 لاکھ 40 ہزار کے قریب تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت ہے۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہناتھا کہ  پاکستان کی 65 فی صد آبادی 35 سال سے کم عمر ہے، پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت کو جاپان میں روزگار فراہم ہونے سے پاکستان میں ترقی ہوگی، پاکستانیوں کو جاپان میں 14 مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع ملیں گے، اس سلسلے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پر نوجوان زیادہ توجہ دیں۔

  • وزیراعظم سے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی ملاقات

    وزیراعظم سے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اقتصادی کرائمز، امیگریشن سے متعلقہ کرائم کے خلاف جنگ بھی اہم ایجنڈا ہے، بلا امتیاز احتساب بھی پی ٹی آئی حکومت کا اہم ایجنڈا ہے۔

    تفصیلات وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے ملاقات کی، معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے وزیراعظم کو ملک کی بہترین خدمیت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عزم کے ساتھ ملک کی بھرپور خدمت کروں گا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتصادی کرائمز، امیگریشن سے متعلقہ کرائم کے خلاف جنگ اہم ایجنڈا ہے، بلا امتیاز احتساب بھی پی ٹی آئی حکومت کا اہم ایجنڈا ہے۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ کرپشن، سائبر کرائمز، منی لانڈرنگ کے خلاف جنگ حکومت کا اہم ایجنڈا ہے، آپ ذمہ داریاں جہاد اور قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل اور افرادی قوت سے نوازا ہے، نئی سوچ اور بہتر طرز حکومت کی ضرورت ہے، بیوروکریسی نے وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے، ملک کی تعمیر وترقی کے لیے سیاسی لیڈر شپ نے وژن دینا ہے۔

  • امریکا میں اب امیگریشن کیلئے کینیڈا کی طرح پوائنٹس بیسڈ سسٹم متعارف کرایاجائے گا

    امریکا میں اب امیگریشن کیلئے کینیڈا کی طرح پوائنٹس بیسڈ سسٹم متعارف کرایاجائے گا

    واشنگٹن : امریکامیں امیگریشن کیلئے کینیڈا کی طرح پوائنٹس بیسڈ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری کرلی گئی ،امریکی صدر کا کہنا ہے اب میرٹ اورپیشہ وارانہ مہارت کی بنیادپرامیگریشن دی جائےگی ،اگر ڈیموکریٹس نے مخالفت کی توآئندہ سال ریپبلکن ایوان سے بل منظور کرالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مجوزہ امیگریشن اصلاحات پیش کردیں، جس کے تحت امریکامیں اب امیگریشن کیلئے کینیڈا کی طرح پوائنٹس بیسڈ سسٹم متعارف کرایاجائے گا۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اب میرٹ اورپیشہ وارانہ مہارت کی بنیادپرامریکا میں امیگریشن دی جائے گی ، اگرڈیموکریٹس نےمخالفت کی توآئندہ سال ریپبلکن ایوان سےبل منظورکرالیں گے۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا اس منصوبےکےتحت گرین کارڈز کی تعدادگزشتہ سالوں کے برابر ہی رکھی جائے گی ، نیا امیگریشن سسٹم دنیا میں ہمیں قابل فخر بنائےگا۔

    دوسری جانب ڈیموکریٹس نےصدرٹرمپ کےمجوزہ امیگریشن اصلاحات کو مسترد کردیا ہے ، ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹ اسپیکرنینسی پلوسی نے ویڈیو بیان میں بھی سخت تنقید کی۔

    مزید پڑھیں : امیگریشن پالیسی پر اختلافات، امریکی وزیرداخلہ مستعفی ہوگئیں

    نینسی پلوسی نے کہا ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی میرٹ پرنہیں بلکہ اپنی ذاتی پسند ہے، کیا خاندانوں کو ایک دوسرے سے جدا کرنامیرٹ ہے؟۔ وائٹ ہاؤس نے بدترین اور ناکام امیگریشن منصوبوں کونیاچہرہ دیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی پر اختلافات کے باعث ملکی وزیرداخلہ کرسجن نیلسن مستعفی ہوگئیں تھیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوٹوک موقف اختیار کیا ہے کہ امریکا مکمل طور پر بھر چکا ہے اور اب غیرقانونی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے رہنے کے لیے کوئی جگہ باقی نہیں بچی۔

  • 90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی،ذرائع

    90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی،ذرائع

    کراچی: پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں شامل کرنے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی ، منصوبہ کے تحت رواں سال 90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی، اس سلسلے میں 14 رکنی اعلیٰ سطحی سعودی وفد یکم اپریل کو پاکستان پہنچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان مذاکرات رنگ لے آئے ہیں، پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں شامل کرنے سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ، منصوبہ کے تحت رواں سال 90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہو گی۔

    عازمین کو پہلے مر حلے میں اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ پر ہی پری کلرینس کردی جائے گی، کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کو دستاویزات دیکھ کر کلیرکرے گا۔

    سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان روڈ ٹو مکہ منصوبہ کو قابل عمل بنانے پر مشاورت ہوگی ، اس سلسلے میں 14 رکنی اعلیٰ سطحی سعودی وفد یکم اپریل کو پاکستان پہنچے گا، سعودی وفد ڈی جی پاسپورٹ سعودی عرب کی سربراہی میں پاکستان پہنچے گا۔

    سعودی وفد کی وزارت مذہبی امور، وزارت خارجہ، داخلہ، ایوی ایشن ڈویژن معاونت کریں گے، وفد چار پاکستانی ائیر پورٹس کا دورہ کرے گا اور اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی ائیرپورٹس پر سہولیات کا جائزہ لے گا۔

    مزید پڑھیں : سرکاری حج اسکیم قرعہ اندازی: ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

    خیال رہے روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں پاکستان کو شامل کرنے کا پہلے اعلان ہوچکاہے۔

    یاد رہے چند روز قبل حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت حج قرعہ اندازی کر کے حج پر جانے والے ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

    وزیرِ مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حکومت کا سب سے بڑا انقلابی اقدام روڈ ٹو مکہ ہے، اس کا سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان میں وزیر اعظم کے مطالبے پر اعلان کیا، وزیر اعظم کی درخواست پر پاکستانی عازمین کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

  • پی آئی اے کے پائلٹ سے قیمتی آئی فون و برطانوی پاؤنڈز برآمد

    پی آئی اے کے پائلٹ سے قیمتی آئی فون و برطانوی پاؤنڈز برآمد

    لاہور: امیگریشن حکام نے لندن سے لاہور آنیوالی پرواز کے کپتان سمیت کرو سے لاکھوں روپے مالیت کےآئی فون اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے سات پانچ آٹھ لندن سے جب لاہور پہنچی تو طیارے کے کپتان و پالپا کے صدر عامر ہاشمی سے ایئرپورٹ پر امیگریشن کے عملے نے پانچ ہزار سے زائد برطانوی پاؤنڈ اور آئی فون برآمد کرلئے ۔

    جبکہ طیارے کے کرو کی بھی تلاشی لی گئی تو ان سے بھی قیمتی آئی فونز برآمد کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق امیگریشن اور کسٹم حکام کی جانب سے ان تمام افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

    پی آئی اے کے عملے پر مختلف ایئرپورٹس پر فون، سگریٹ اور کرنسی کی اسمگلنگ میں پہلے بھی الزام لگایا جاچکاہے، جس پر بین الاقوامی ایجنسیوں نے قومی ایئرلائن کو متنبہ کیا تھا۔

    پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لندن سے آنے والی پرواز کے کپتان عامر ہاشمی نے کوئی جرم نہیں کیا،اگر غیرملکی کرنسی ملک میں آئے تو فائدہ ہی ہے۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ پی آئی اے کا اسٹاف اسمگلنگ میں ملوث نہیں بلکہ مسافر ملوث ہیں۔