Tag: انا

  • انٹرنیٹ پر مقبول اس چہرے کی حقیقت کیا ہے؟

    انٹرنیٹ پر مقبول اس چہرے کی حقیقت کیا ہے؟

    گزشتہ کچھ دن سے انٹرنیٹ پر ایک چہرہ بہت وائرل ہو رہا ہے اور اسے بے حد پسند کیا جارہا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس کی مقبولیت کی کیا وجہ ہے؟

    دراصل یہ چہرہ حقیقی نہیں بلکہ ان رئیل انجن ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے بنایا گیا ہے، اس ٹول کو حقیقی نظر آنے والے ڈیجیٹل دنیا کے انسانوں یا ورچوئل افراد تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    کرافٹون کو ویسے تو پب جی گیم کے لیے جانا جاتا ہے مگر اب اس کی جانب سے ایک مختلف شعبے میں قدم رکھتے ہوئے ورچوئل لڑکی کو تیار کیا گیا ہے جسے اینا کا نام دیا گیا ہے۔

    کمپنی کے مطابق اینا اس کے ویب 3 ایکو سسٹم کے قیام میں مددگار ثابت ہوگی۔

    کمپنی نے بتایا کہ ہمیں توقع ہے کہ اینا دنیا بھر کے نوجوانوں کی توجہ کھینچ کر مقبول ہوسکے گی۔

    یہ ورچوئل لڑکی مستقبل قریب میں اپنا میوزک ٹریک بھی ریلیز کرے گی اور کمپنی کے مطابق انٹرٹینمنٹ اور ای اسپورٹس کے مختلف شعبوں میں کارآمد ثابت ہوسکے گی۔

    ویسے یہ تصور نیا نہیں، اس طرح کے ڈیجیٹل کردار پہلے بھی میوزک ویڈیوز سے لے کر ویڈیو گیمز میں نظر آچکے ہیں۔

    مگر کرافٹون کمپنی ٹیکنالوجی کے اس شعبے میں قدم رکھ کر ممکنہ طور پر اپنی گیمز کے کرداروں کو زیادہ بہتر بنانا چاہتی ہے، کمپنی نے بتایا کہ اینا کے بارے میں مزید تفصیلات رواں برس کسی وقت جاری کی جائیں گی۔

  • حکومت قرض  لے رہی ہے  لیکن  ریلیف نہیں دے رہی، شہباز شریف

    حکومت قرض لے رہی ہے لیکن ریلیف نہیں دے رہی، شہباز شریف

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت ابھی تک معاشی پالیسی اور حکمت عملی نہیں دے سکی ہے، غیر سنجیدگی سے صورتحال خراب سے خراب تر ہونے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا حکومت کی معیشت سے متعلق پالیسیوں سے متعلق کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت معیشت کے چیلنج کو سنجیدہ لے، افراط زر ایک مرتبہ پھر دو اعدا د کی طرف گامزن ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے افراط زر میں اپنا ریکارڈ توڑ دیا ہے، گزشتہ اکتوبر میں افراط زر 6 اعشاریہ 75 فیصد تھا جبکہ اب 8 اعشاریہ 2 فیصد ہوچکا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 6 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں77 فیصد کمی آئی، افراط زر کی شرح اسٹیٹ بینک کے اندازوں سے آگے نکل گئی ہے۔

    قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی ، گیس کے بلوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، ہزاروں روپے کے اضافے سے گیس کے بل آرہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت قرض بھی لے رہی ہے اور ریلیف بھی نہیں دے رہی، حکومت ضد چھوڑ کر میثاق معیشت کی طرف آئے۔

  • زندگی کو بدل دینے والے الفاظ

    زندگی کو بدل دینے والے الفاظ

    الفاظ کے ذریعہ گفتگو کرنا ایک ایسا فن ہے جو صرف انسانوں کو میسر ہے۔ ایک مشہور مقولہ ہے، ’زبان میں کوئی ہڈی نہیں ہوتی، مگر یہ باآسانی کسی کی ہڈی توڑ سکتی ہے‘۔

    ہماری زندگی میں کئی الفاظ عادات کی شکل میں ہماری اپنی اور دوسروں کی زندگی پر منفی یا مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ تو آئیں دیکھتے ہیں کہ کون سا لفظ اپنے اندر کیا اہمیت رکھتا ہے؟


    سب سے زیادہ خود غرض لفظ

    selfish

    انسانی گفتگو میں سب سے زیادہ خود غرض لفظ ’میں‘ ہے۔ اس لفظ کا زیادہ استعمال کسی شخص کی نرگسیت اور خود غرضی کو ظاہر کرتا ہے۔

    جب گفتگو میں ’میں‘ کا استعمال بڑھ جائے اور گفتگو ’میں‘ کے گرد گھومنے لگے تو جان جائیں کہ آپ اپنی خود غرضی سے خود کو اور دوسروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔


    سب سے زیادہ اطمینان بخش لفظ

    life-2

    گفتگو میں استعمال کیا جانے والا سب سے زیادہ اطمینان بخش اور راحت بخش لفظ ’ہم‘ ہے۔

    جب کوئی شخص ’ہم‘ کہہ کر اپنے منصوبے میں اپنے ساتھیوں، دوستوں، پیاروں یا ملازمین کو شامل کرتا ہے تو وہ اپنی زندگی کے سب سے اہم اثاثے میں اضافہ کرتا ہے یعنی ہمدردی اور مصیبت کے وقت مدد حاصل کرنا۔


    سب سے زیادہ زہر بھرا لفظ

    ماہرین سماجیات کا کہنا ہے کہ زندگیوں میں زہر بھرنے والا لفظ ’انا‘ ہے۔ جب یہ لفظ عادت کی شکل میں کسی کے ساتھ جڑ جاتا ہے تو وہ اپنے تمام رشتوں کو آہستہ آہستہ کھو دیتا ہے۔


    سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا لفظ

    life-4

    کیا آپ نے کبھی سوچا ہے؟ ایک ننھا بچہ جب اس دنیا میں آتا ہے تو وہ اپنے لیے کچھ کرنے کے قابل نہیں ہوتا۔ لیکن اس کی فطری حاجات اور بھوک پیاس کی تمام ضروریات کس طرح پوری ہوتی ہیں؟ ماں کی محبت کے ذریعے۔

    ماں، باپ، بہن، بھائی، دوست، احباب، شریک حیات یہ تمام رشتے اگر محبت کے ساتھ بندھے ہوں تو زندگی آسان ہوجاتی ہے۔


    سب سے زیادہ خوشی دینے والا لفظ

    life-5

    سب سے زیادہ خوشی دینے والا لفظ ’مسکراہٹ‘ ہے۔ ایک مسکراہٹ کٹھن اور سخت صورتحال کو آسان بنا کر اس سے لڑنے کا حوصلہ فراہم کر سکتی ہے۔


    سب سے زیادہ پھیلنے والا لفظ

    کیا آپ جانتے ہیں؟ سب سے زیادہ پھیلنے والا لفظ کون سا ہے؟ وہ ہے غیبت، جو ہم اپنی لاعلمی میں دن میں کئی بار کرتے ہیں۔ اس سے گریز کرنا ضروری ہے۔

    مزید پڑھیں: غیبت سے بچانے والا جملہ


    سب سے زیادہ محنت طلب لفظ

    life-9

    ایک ایسا لفظ جسے حاصل کرنے کے لیے سخت محنت، جدوجہد اور کوشش کی ضروت ہے، ’کامیابی‘ ہے۔

    یہ ہمیشہ کا اصول ہے کہ کامیابی اسی کو ملے گی جو محںت کرے گا، اور جو محنت کرے گا اس کی کوشش کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔


    سب سے زیادہ طاقتور لفظ

    life-8

    دنیا کا سب سے زیادہ طاقتور لفظ ’علم‘ ہے۔ یہ جہاں ملے اور جس سے ملے، اسے حاصل کرلینا چاہیئے۔ علم کی مدد سے مشکلات کے بڑے بڑے پہاڑ سر کیے جاسکتے ہیں۔


    سب سے زیادہ ضروری لفظ

    life-7

    زندگی میں سب سے زیادہ ضروری شے خود اعتمادی ہے۔ کامیاب اور ناکام انسان میں خود اعتمادی کا ہی فرق ہے۔

    خود اعتماد انسان اپنی اس صلاحیت کے باعث بہت کچھ حاصل کرلیتا ہے جبکہ اعتماد سے محروم شخص صلاحیتیں اور علم ہونے کے باوجود بھی محروم رہ جاتا ہے۔

    مزید پڑھیں: خود اعتماد افراد کی 8 عادات