Tag: انار

  • موسمِ سرما میں یہ پھل کھائیں اور قوتِ مدافعت بڑھائیں

    موسمِ سرما میں یہ پھل کھائیں اور قوتِ مدافعت بڑھائیں

    موسم سرما میں رس بھرے اور رنگ برنگے پھل کھانے سے پانی کی کمی پوری ہونے کے ساتھ ساتھ ان میں موجود غذائی اجزا اور اینٹی آکسیڈینٹس قوت مدافعت بھی بڑھاتے ہیں۔

    تحقیق کے مطابق پھل اور سبزیاں کھانے سے دل کی بیمایوں اور کینسر سمیت دیگر بیماریوں سے تحفظ ملتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں قوت مدافعت کمزور ہو جاتی ہے اور نزلہ و بخار سمیت دیگر وبائی امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق اگر اپنی خوراک میں موسمی پھلوں کو شامل کر لیا جائے تو نہ صرف مجموعی طور پر صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ بیماریوں کا مقابلہ کرنے کے لیے قوت مدافعت بھی پیدا ہوتی ہے۔

    مالٹا

    مالٹے میں پائے جانے والے نیوٹرینٹس، فائبر، پوٹاشیم اور وٹامنز کی وجہ سے اس کے بہت سے فوائد ہیں۔

    مالٹا فری ریڈیکلز کو پیدا ہونے سے روکتا ہے جو کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس میں پایا جانے والا فائبر اور پوٹاشیم دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ مالٹا فلیونائڈ اینٹی آکسیڈینٹس کا موثر ذریعہ ہے جو شوگر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔

    مالٹے میں موجود وٹامن سی کی بڑی مقدار جلد کو تر و تازہ اور مضبوط رکھتی ہے اور زخموں کو بھرنے میں مدد کرتی ہے۔

    املوک

    املوک میں بہت سے نیوٹرینٹس موجود ہیں۔ اس میں پلانٹ کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جن میں اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات ہیں۔

    تحقیق بتاتی ہے کہ املوک پھل کئی قسم کے کینسر اور میٹا بولک امراض کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

    اس میں کیلشیم، فاسفورس، آئرن، فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں جو مختلف بیماریوں کے قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں۔

    سیب

    سیب ایسا پھل ہے جو ہر موسم میں پایا جاتا ہے اور انسانی جسم کے لیے اس کے بے شمار فوائد ہیں۔

    اس پھل میں موجود فائٹو نیوٹرینٹس شوگر، کینسر اور ہائپر ٹینشن کو کے خطرے کو کم کرتے ہیں اور جلد کو تر و تازہ بناتے ہیں۔

    سیب میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈینٹس، فائبر اور وٹامن سی بہت سی دیگر بیماریوں سے بچاؤ کا ذریعہ ہیں۔ انہیں جلد چھلکے سمیت کھانا چاہیے کیونکہ چھلکے میں وٹامن اے، سی، کے، کیلشیم اور فاسفورس پایا جاتا ہے۔

    انار

    انار میں فائبر کی بڑی مقدار ہونے کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے، قبض اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مفید ہے۔

    انار میں موجود پولی فینولک کمپاؤنڈز دل کے لیے فائدہ مند ہیں اور سسٹولک بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں۔ اس میں ایسے کمپاؤنڈز بھی پائے جاتے ہیں جو دانتوں، منہ کی بدبو، بیکٹیریا اور فنگس کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

    ناشپاتی

    سردیوں میں ناشپاتی کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا ہی پھل ہے، جسے آپ سردیوں میں بہت آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کا رس صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ بچے بھی اسے بڑے شوق سے کھا سکتے ہیں۔

    آپ کے آنتوں کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ یہ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ناشپاتی وٹامن ای اور سی جیسے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو بیماریوں سے بچا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ناشپاتی میں سوزش کش خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جسم میں سوزش کو کم کرتی ہیں۔

  • انار کا ماسک جو چہرے پر جادو کردے

    انار کا ماسک جو چہرے پر جادو کردے

    انار اپنے اندر بے شمار جادوئی خصوصیات رکھتا ہے، اسے نہ صرف کھانا بے شمار فائدے پہنچاتا ہے بلکہ اس کے چھلکے جلد پر لگانا بھی بہت فائدہ مند ہے۔

    انار میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہے جو کہ اینٹی آکسیڈینٹ ہے اور جسم کو فٹ بھی رکھتا ہے۔

    انار کا ماسک

    اس ماسک کو بنانے کے لیے 3 کھانے کے چمچ انار کا جوس، 1 کھانے کا چمچ دہی اور 1 کھانے کا چمچ پسا ہوا گڑ لیں۔

    جوس کو تھوڑا پکا لیں تاکہ وہ گاڑھا ہوجائے اور تینوں چیزیں ملا کر پیسٹ بنا لیں۔

    اس آمیزے کو چہرے، گردن اور ہاتھوں پر لگالیں اور آدھے گھنٹہ بعد سادے پانی سے دھو لیں۔

    اس عمل کو مسلسل کرنے سے چہرہ جگمگا اٹھے گا اور چہرے کی ایکنی اور داغ دھبے بھی دور ہوجائیں گے۔

  • انار کے وہ 5 فوائد جو آپ کو حیرت میں ڈال دیں

    انار کے وہ 5 فوائد جو آپ کو حیرت میں ڈال دیں

    انار ایک مکمل غذائیت سے بھرپور پھل ہے ، جس میں فائبر، پروٹین، وٹامن سی اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے، جو صحت کے لیے بے حد مفید ہیں۔

    انار کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے ، اسے قدیم زمانے سے حکمت میں بے پناہ اہمیت حاصل ہے، کیونکہ اس میں ایسے نباتاتی مرکبات پائے جاتے ہیں جو دوسرے عام پھلوں میں نہیں ہوتے۔

    ویسے تو ہر پھل کے قدرتی فوائد ہیں اور ان میں اللہ نے مختلف بیماریوں سے شفا بھی رکھی ہے مگر آج ہم آپ کو بتائیں گے انار ہمارے لئے کس قدر مفید ہے۔

    موٹاپے سے نجات کے لئے مفید

    انار کا استعمال موٹاپے کا شکار افراد کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتا ہے کیوں کہ فائبر زیادہ مقدار میں ہوتا اور کیلوریز کم مقدار میں پائی جاتی ہیں ، جس کے باعث انار زیادہ کھانے کی خواہش پیدا نہیں ہوتی اور قبض کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

    انار کو جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین غذا بھی تصور کیا جاتا ہے۔

    بالوں کے گرنے سے روکتا ہے 

    انار میں پائے جانے والا فیٹی ایسڈ بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے، جس کی وجہ سے بالوں کے گرنے میں کمی واقع ہوتی ہے

    کینسر سے بچاؤ ممکن

    انار کو اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ چھاتی، بڑی آنت، اور مثانے کے کینسر سے بھی مدافعت فراہم کرتا ہے۔

    اس کے چھلکے میں الیجک ایسڈ موجود ہوتا ہے، جو جلد کے کینسر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

    خون کی کمی دور کرتا ہے

    انار بھی ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے میں مددگار پھل ہے، جس کی وجہ اس میں وٹامن سی کی موجودگی ہے جو آئرن کی موجودگی کو بڑھاتی ہے۔

    انار حاملہ خواتین کے لیے بھی بہت مفید ہے ، دورانِ حمل انار کا باقاعدگی سے استعمال یہ انیمیا اور اکڑن سے محفوظ رکھتا ہے۔

    امراضِ قلب اور فالج سے بچاتا ہے

    انار کو دل کی صحت کے لیے ایک مفید پھل تصور کیا جاتا ہے کیوں کہ یہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، اور ڈاکٹر دل کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ایسے پھلوں یا سبزیوں کو استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جو فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں۔

    انار میں پائے جانے والے فائٹو کیمیکلز کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے دل کی بیماریوں کے خطرات بہت حد تک کم ہو جاتے ہیں۔

    اگر روزانہ انار کا تازہ جوس پیا جائے تو اس سے خون کی شریانوں میں خون کے لوتھڑے یا رکاوٹیں دو ہوجاتی ہے ، جو فالج اور دل کی دیگر بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔

  • بے شمار بیماریوں کا علاج کرنے والا مشروب

    بے شمار بیماریوں کا علاج کرنے والا مشروب

    عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بہت سے جسمانی مسائل اور بیماریاں سامنے آتی جاتی ہیں جو ایک وقت کے بعد ناقابل علاج بن جاتی ہیں۔

    ماہرین کے مطابق اگر شروع سے ہی صحت مند غذائیں کھائی جائیں اور فعال طرز زندگی رکھا جائے تو بڑھتی عمر کے ان مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بتول نے ایسا مشروب بتایا جو تمام بیماریوں کا علاج ثابت ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ انار کے چھلکے میں جو سفید حصہ ہوتا ہے وہ پوٹاشیئم اور پولی فینولز سے بھرپور ہوتا ہے لہٰذا یہ بہت سے فوائد کا حامل ہے۔

    ڈاکٹر بتول نے بتایا کہ اس سے بننے والا مشروب وزن میں کمی کرتا ہے، ہارمونز کا توازن برقرار رکھتا ہے، نزلہ، بخار اور کھانسی سے محفوظ رکھتا ہے جبکہ خون کی سطح اور خون میں شوگر کی سطح کو بھی متوازن رکھتا ہے۔

    اس مشروب کو بنانے کے لیے آدھا گلاس پانی لیں اور اسے ابال لیں، انار کے چھلکے کے 4 ٹکڑے کر کے اس میں شامل کردیں، 4 چمچ مسور کی دال اور تھوڑے سے انار کے دانے بھی اس میں شامل کریں اور اسے پکا لیں۔

    جب رنگت تبدیل ہونے لگے تو اسے چھان لیں، اس مشروب کو ہلکا سا گرم کر کے نہار منہ پئیں، 6 ہفتوں میں اس کے اثرات دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

  • خشک موسم میں ہاتھ پیروں کو خوبصورت بنانے کا طریقہ

    خشک موسم میں ہاتھ پیروں کو خوبصورت بنانے کا طریقہ

    موسم سرما میں جلد خشک ہوجاتی ہے اور ہاتھ پاؤں بھی پھٹے پھٹے سے ہونے لگتے ہیں، خاص طور پر پاؤں کی ایڑھیاں پھٹ جاتی ہیں اور وہاں زخم بھی بن جاتے ہیں۔

    ہاتھ پیروں کو خشکی سے بچانے، نرم و ملائم بنانے اور جلد کو صاف رکھنے کے لیے ڈاکٹر ام راحیل نے نہایت کارآمد نسخہ بتایا۔

    انار کے دانوں کو پیس کر ان کا پیسٹ بنا لیں، اس میں ملیٹھی کا پاؤڈر، گلاب کی پتیوں کا پاؤڈر، اور بادام کا پاؤڈر آدھا آدھا چمچ ملا لیں۔ اس میں فریش کریم شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔

    رات سونے سے قبل اس آمیزے سے ہاتھ پاؤں کا اچھی طرح مساج کریں اور مردہ جلد جھاڑ لیں، صبح اٹھ کر ہاتھ پاؤں دھو لیں، جلد نہایت شفاف اور نرم و ملائم ہوجائے گی۔

  • انار کاٹنے کا صحیح طریقہ سیکھیں

    انار کاٹنے کا صحیح طریقہ سیکھیں

    یوں تو پھل قدرت کا وہ انمول تحفہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے، جسے شعبہ طب بھی صحت کے لیے بہت مفید قرار دیتا ہے، لیکن کچھ پھل ایسے ہوتے ہیں جسے کاٹنا یا چھیلنا کسی کوفت زدہ مرحلے سے کم نہیں ہوتا۔

    ایسے ہی انار وہ پھل ہے جسے کاٹنا یا چھیلنا مشکل ترین کام میں سے ایک ہے، بعض اوقات اسے کاٹنے میں انار کے دانے بکھر جاتے ہیں اور دونوں ہاتھ بھی سرخ رنگ میں رنگ جاتے ہیں۔

    لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ انار کاٹنے کا ایسا طریقہ سامنے آیا ہے جسے دیکھ کر نہ صرف آپ حیران ہوجائیں گے بلکہ اس پر عمل کرتے ہوئے باآسانی انار کے دانوں کے مزے بھی لے سکیں گے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کس طرح ایک شخص نے انار کو کاٹا اور اس کے باآسانی چھ حصے بھی کردیے، اس ویڈیو کو اب تک 30 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

    اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد یقیناً آپ بھی حیران ہوئے ہوں گے، اور آج سے ہی اس سلیقے اور گر کو استعمال کرتے ہوئے انار کے دانوں کو اس کی کھال سے جدا کرسکیں گے۔

    کھانے سے قبل پھل کو دھونا کتنا ضروری ہے؟

    سوشل میڈیا پر صارفین نے اس ویڈیو پر انتہائی حیرت کا مظاہرہ کیا، ایک صارف نے لکھا ’میں نے آج تک نہیں سوچا کہ اس طرح بھی انار کاٹا جاسکتا ہے، بہت عمدہ سلیقہ ہے‘۔

    اسی طرح ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہ دیکھنے میں جتنا آسان لگ رہا ہے اتنا ہے نہیں، بلکہ یہ ایک مشقت طلب مرحلہ ہے، جو سیکھنے سے ہی آئے گا‘۔

  • انار میں چھپا وہ فائدہ جو بڑھاپے کو دور بھگائے

    انار میں چھپا وہ فائدہ جو بڑھاپے کو دور بھگائے

    برن: سوئٹزرلینڈ کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انار میں قدرتی طور پر ایسی خاصیت پوشیدہ ہے جو بڑھاپے کو روکنے اور عمر کو طویل کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے ماہرین نے انار کی افادیت سے متعلق تحقیق کی جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ قدرتی طور پر انار ایسی خاصیت موجود ہے جو عمر بڑھانے اور بڑھاپے کو روکنے میں معاون ہے۔

    ماہرین کے مطابق تحقیق کے دوران اس پھل کا نیا جز دریافت ہوا جو کسی معجزے سے کم نہیں کیونکہ انار میں موجود قدرتی خاصیت انسان کے پٹھوں اور مسلز کو جوان رکھتی ہے۔

    anar-post-1

    تحقیقاتی ماہرین کے دوران مطالعے میں اُن معمر افراد کی تفصیلات اکھٹی کی گئیں جو انار کھاتے ہیں، ایسے لوگوں کو 60 برس کے بعد درد کی شکایت نہیں تھی اور نہ انہیں چلنے کے لیے کسی سہارے کی ضرورت تھی، عام الفاظ میں وہ کسی کے محتاج نہیں تھے۔

    مزید پڑھیں: انارکا جوس گردوں اور دل کی بیماری کیلئے مفید

    ماہرین نے انار میں موجود یورلیتھیم مالیکیول کا چوہوں پر بھی تجربہ کیا تو اس دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ معدے میں مناسب مقدار کے جرثومے اور بیکٹریا سے یہ پھل لڑنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

    heart

    تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ چوہوں کی غذا میں جب انار کو شامل کیا گیا تو اُن کی عمر کی معیاد میں 45 فیصد تک اضافہ ہوا۔

    یہ بھی پڑھیں: انار جنت کا پھل ، بے شمار فوائد

    واضح رہے کہ انار کو پھلوں میں ہمیشہ خاص اہمیت حاصل رہی چونکہ اس کا شمار صحت بخش اور بیشمار بیماریوں و امراض کے علاج میں استعمال ہوتا ہے اس لیے اسے انار کو سْپر فروٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

  • انار- امراضِ قلب دور کرنے کی جادوئی دوا

    انار- امراضِ قلب دور کرنے کی جادوئی دوا

    انار کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے اسے قدیم زمانے سے حکمت میں بے پناہ اہمیت حاصل ہے، پاکستان کے ایک حکیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے دل کے عارضے میں مبتلا کئی مریضوں کا اس کا استعمال کرایا اور وہ امراضِ قلب سے شفا پا گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پروفیسر حکیم عسکری کا کہنا ہے کہ انار کا ہر دانہ جو آپ کے پیٹ میں جاتا ہے، جگر کے ساتھ آپ کے دل کے لیے بھی نئی زندگی کی نوید ہے، اس کا رس دل کے امراض میں جادو کی طرح اثر دکھا تا ہے۔

    پاکستان میں ان دنوں انار کا موسم ہے اور عارضہ قلب میں مبتلا لوگوں کو چاہئے کہ ایک بار اس نسخے کو آزمائیں کہ قدرتی پھل کبھی نقصان نہیں دیتے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ انسان کے لیے دوچیزیں انتہائی فائدہ مند ہیں ۔ ایک صبح نہار منہ تین گلاس سادہ پانی اور دوسرا انار کا رس پینا بے حد مفید ہے۔

    ان کی تحقیق کے مطابق انار کے تازہ رس اور خشک انار دانہ دونوں پر تجربہ کیا۔ انار کا تازہ رس (ایک گلاس )گرم کریں جب بھانپ نکلنا شروع ہوجائے تو اسے نیم گرم حالت میں صبح نہار منہ دیں یا پھر مٹھی بھر انار دانے کو نصف لٹر پانی میں دس منٹ ابال کر نچوڑیں اور انجائنا کے مریضوں کو یہ پانی نارمل درجہ حرارت پر علی الصبح پینے کو دیں۔

    اس سے سینے میں کھنچاؤ اور در د میں بے پناہ افاقہ ہوگا۔انجائنا (سینے میں درد) کے ساتھ ساتھ دل کی رگوں کی بندش، کارڈیک اسکیمیا یعنی دل کو خون کی ناکافی مقدار پہنچنا اور ایسے مریض بھی جو بائی پاس آپریشن کے منتظر تھے، ان کو بھی صبح سویرے مندرجہ بالا نسخہ خالی پیٹ استعمال کرنے سے بے پناہ افاقہ ہوا ہے۔

    تازہ انار ہو تو اس کا رس یا پھر خشک انار دانے کو ابال کر اس کا جوس ٹھنڈا کرکے پینا، دل کے مریضوں کے لئے معجزے کے برابر ہے۔ اس سے نہ صرف خون پتلا ہوتا ہے بلکہ ایل ای ڈی یعنی برا کولیسٹرول ختم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے اور یہ اچھے کولیسٹرول کی شرح میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

    اس کے استعمال سے خون میں لوتھڑے بننے کا عمل رک جاتا ہے اور شریانوں میں رکاوٹ پیدا ہونے سے بچاتا ہے۔خون کے بہاؤ کو برقرار رکھتا ہے، بلڈ پریشر مناسب رہتا ہے، اور دل کی رگوں کی اندرونی سطح کے سخت ہونے کے عمل کو روک کر انہیں پھر سے صحت مند بناتا ہے۔

    تیز نتائج اور دل کے مسائل کے حل کے لیےاوریگانو کے پتوں کا سفوف اور معدنی نمک ہم وزن لے کر تلوں یا زیتون کے تیل کے ساتھ لینے سے بھی افاقہ ہوتا ہے۔ انگوروں کا رس شہد میں ملا کر نہار منہ پینے سے بھی ان بیماریوں کا علاج ممکن ہے ، یہ دونوں پھل آج کل بازار میں باآسانی دستیاب ہیں۔

  • بڑھاپا روکنے والی 5 غذائیں

    بڑھاپا روکنے والی 5 غذائیں

    بڑھاپا ایک فطری عمل ہے۔ آپ چاہے اپنی زندگی جیسی بھی گزاریں بڑھاپا اپنے وقت پر ضرور آئے گا۔

    بڑھاپے کے ساتھ بے شمار بیماریاں بھی ساتھ آتی ہیں۔ یہاں تک کہ اگر آپ کو بچپن میں کوئی گہری چوٹ لگی ہے او وہ ٹھیک بھی ہوگئی تب بھی وہ بڑھاپے میں پھر سے تکلیف کا باعث بنے گی۔

    خبردار! دھوپ آپ کو بوڑھا کر سکتی ہے *

    ماہرین کے مطابق اگر بچپن ہی سے احتیاط کی جائے اور اپنے جسم کا خیال رکھا جائے تو بڑھاپے میں ہونے والی بیماریوں سے کسی حد تک بچا جاسکتا ہے اور ایک صحت مند بڑھاپا گزارا جاسکتا ہے۔

    اسی طرح کچھ غذائیں ایسی ہیں جنہیں اگر باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو بڑھاپے کی رفتار کو کم کیا جاسکتا ہے یعنی آپ تا دیر جوان رہ سکتے ہیں۔

    آیئے دیکھیں وہ غذائیں کون سی ہیں۔

    :مچھلی

    health-2

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جو افراد اپنی روزمرہ کی خوراک میں مچھلی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ زیادہ دیر تک جوان رہتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ہفتہ میں 2 سے 3 بار مچھلی کھانا آپ کی عمر کی رفتار میں 42 فیصد کمی کرسکتا ہے۔

    :سبز چائے

    health-1

    سبز چائے صحت کے لیے نہایت فائدہ مند ہے اور یہ شمار فائدوں کا سبب بنتی ہے۔ یہ ذہنی دباؤ کم کرنے، وزن گھٹانے، دماغی کاکردگی میں اضافے کے لیے معاون ہے اور ذیابیطس اور کینسر کے خطرات میں بھی کمی کرسکتی ہے۔

    حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ آپ کو زیادہ عرصہ تک جوان رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

    :زیتون کا تیل

    health-3

    زیتون کے تیل میں شامل اینٹی آکسیڈنٹس بڑھاپے کی کئی بیماریوں سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ یہ جسم میں زائد چربی کو ذخیرہ ہونے سے روکتا ہے اور بعض ماہرین کے مطابق یہ کینسر اور امراض قلب کی شرح میں بھی کمی کرتے ہیں۔

    :انار کا جوس

    health-5

    ماہرین کے مطابق روزانہ ایک گلاس انار کا جوس آپ کی جلد کو جھریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ یہی نہیں یہ ذہنی دباؤ اور امراض قلب سے بچاؤ میں بھی معاون ہے۔

    :بیریز

    health-4

    مختلف اقسام کی بیریز جیسے بلو بیریز، بلیک بیریز، اسٹرابیریز میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس عمر بڑھنے کی رفتار میں کمی کے ساتھ دماغی کارکردگی میں اضافہ اور پٹھوں کی صحت کو بہتر کرتی ہیں۔


  • انار کے انسانی صحت پر ناقابل یقین فوائد

    انار کے انسانی صحت پر ناقابل یقین فوائد

    سوئزرلینڈ: انار ناصرف صحت مند اور طویل زندگی کی ضمانت ہے بلکہ اب اس پھل میں ماہرین نے ایک نیا جز دریافت کیا ہےجو بڑھاپے کوروکنےکے ساتھ ساتھ عمر کو بڑھانے میں بھی مدد کرتا ہے.

    تفصیلات کے مطابق سوئزرلینڈ میں کی گئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ انار نہ صرف بڑھاپے کو روکنے میں مدد کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ عمر کو بڑھانے میں بھی مدد گار ثابت ہوتاہے.

    ماہرین نے اس نئی دریافت کومعجزانہ قراردیا ہے،سائنسدانوں کے مطابق انار میں دریافت نئے اجزا پٹھوں اور مسلز کو جوان رکھتے ہیں اور بوڑھے لوگ ان کے استعمال سے کسی کے محتاج نہیں رہتے.

    حالیہ تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ انسانوں کو اس کا فائدہ اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب ان کے معدے میں مناسب مقدار میں بیکٹریا موجود ہوں کیونکہ یہ ننھے جرثومے ہی پھل کے خام جز کو یورولیتھیم اے میں تبدیل کرتے ہیں.

    سائنسدانوں نے اس مالیکیول کو چوہوں کی غذا میں شامل کیا تو معلوم ہوا کہ ان کی زندگی کی معیاد میں پیتالیس فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے.

    واضح رہے کہ اس وقت مختلف یورپی ممالک کے اسپتالوں میں انسانوں پر بھی اس کے تجربات کیے جارہے ہیں.