Tag: انارکلی دھماکے

  • انارکلی دھماکے میں ملوث 2 زیرحراست  دہشت گرد مارے گئے

    انارکلی دھماکے میں ملوث 2 زیرحراست دہشت گرد مارے گئے

    لاہور : انارکلی دھماکے میں ملوث 2 زیرحراست مبینہ دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ملزمان عبدالرزاق اور ثنا اللہ کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے لاہور کے علاقے بادامی باغ میں مبینہ کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دونوں دہشت گرد انار کلی دھماکے میں ملوث تھے، ملزمان کو اسلحہ اور بارودی موادکی ریکوری کیلئے کھوکھر پنڈلے جایا گیا کہ ٹھکانے پر پہنچتے ہی دہشت گردوں کے 4 ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔

    حکام نے کہا کہ ساتھیوں کی فائرنگ سےگرفتاردہشت گرد ہلاک ہو گئے، ہلاک دہشت گردوں عبدالرزاق ،ثنااللہ کاتعلق کالعدم تنظیم سےتھا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق جائے وقوع سے رائفل برآمد کرلی گئی ہے اور سی ٹی ڈی تھانہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انار کلی بم دھماکے کے مرکزی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    حکام نے بتایا تھا کہ دہشت گردوں کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ وہ اپنی مذموم کارروائیوں کے لئے لاہور پہنچ رہے ہیں جس پر کامیاب کارروائی کے دوران ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، دہشت گردوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والےاداروں اور ٹرین کی بوگی کو نشانہ بنایاجاناتھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں لاہور کے مشہور انارکلی بازار میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ تینتیس زخمی ہوئے تھے، پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 9سالہ ابصار، 18سالہ یاسر اور 30سالہ رمضان کے نام سے ہوئی۔

    کالعدم جماعت بلوچ نیشنلسٹ آرمی نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کی ذمے داری قبول کی تھی۔

  • انارکلی دھماکے  میں ملوث دہشت گرد کو لیجانے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

    انارکلی دھماکے میں ملوث دہشت گرد کو لیجانے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

    لاہور : انارکلی دھماکے میں ملوث دہشت گرد کو لاری اڈاتک لیجانے والے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا، تاہم رکشہ ڈرائیور کا دھماکےمیں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں انارکلی دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی، تفتیشی ذرائع نے بتایا دھماکےمیں ملوث شخص ڈیوائس رکھنے کے بعد رکشے پربیٹھا، رکشہ ڈرائیور نے دہشت گرد کو لاری اڈا کے قریب اتارا۔3

    ،تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ لاری اڈا اترنے کے بعد دہشت گرد کیمروں کی رینج میں نہیں آیا، دہشت گرد کی لاری اڈاتک موومنٹ کیمروں سے ٹریک کی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد کو لاری اڈا تک لیجانے والے رکشہ ڈرائیورکو حراست میں لے لیا ہے تاہم رکشہ ڈرائیور کا دھماکےمیں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

    یاد رہے اس سے قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ سہولت کاروں سے مبینہ دہشت گرد اور ان کے ساتھیوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور کا دل انار کلی بازار تخریب کاروں کا نشانہ بن گیا تھا ، جس میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے اور 32 افراد زخمی ہوئے تھے۔