Tag: انار کے فوائد

  • موسم سرما میں ’انار‘سے اپنے چہرے کو مزید خوبصورت بنائیں

    موسم سرما میں ’انار‘سے اپنے چہرے کو مزید خوبصورت بنائیں

    موسم سرما کا پھل منفرد سرخ رنگ کا چمکدار انار انسانی جسم کیلئے بہت سارے ضروری غذائی اجزاء سے مزین ہے۔ سپر فوڈ کہلایا جانے والا یہ پھل نہ صرف لذت بلکہ صحت مند اجزاء کی وافر مقدار رکھتا ہے۔

    ویسے تو انار سردی کا پھل ہے جسے کھانے سے جسم کو ٹھنڈ اور کھانسی کے اثرات سے بھی بچا جاسکتا ہے لیکن یہ چہرے کی جلد کو بھی نئی تازگی اور جلا بخشتا ہے۔

    آج ہم آپ کو انار کے استعمال کا ایک ایسا طریقہ بتارہے ہیں جس سے آپ کے چہرے کے داغ دھبے بھی ختم ہوجائیں گے اور رنگت میں بھی نکھار آجائے گا۔

    اس ماسک کو بنانے کے لئے تین کھانے کے چمچ انار کا جوس، ایک کھانے کا چمچ دہی اور ایک کھانے کا چمچ پسا ہوا گڑ لیں۔

    skin

    جوس کو تھوڑا پکالیں تاکہ وہ گاڑھا ہوجائے اور تینوں چیزیں ملا کر پیسٹ بنا لیں، اس آمیزے کو چہرے، گردن اور ہاتھوں پر لگالیں اور آدھا گھنٹہ بعد سادے پانی سے دھو لیں۔

    اس عمل کو مسلسل کرنے سے چہرہ جگمگا اٹھے گا اور دانے، داغ دھبے بھی دور ہوجائیں گے، اس کے علاوہ انار میں فائبر کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ اینٹی آکسیڈینٹ ہے اور جسم کو چست اور توانا بھی رکھتا ہے۔

    ماہرین صحت کے مطابق انار خون کو پتلا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، خون کی کمی کو بھی اس پھل سے پورا کیا جاتا ہے، اس کا استعمال خون کے جمنے کو روکتا ہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • انار: خوش ذائقہ پھل جو ہمیں متعدد بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے

    انار: خوش ذائقہ پھل جو ہمیں متعدد بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے

    کروٹ بدلتے ہوئے موسم نے انار جیسے خوش رنگ اور خوش ذائقہ پھل کو باغات سے بازاروں تک پہنچا دیا ہے اور قدرت کی عطا کردہ یہ نعمت پھلوں کی دکانوں اور ٹھیلوں پر عام دست یاب ہے جسے اپنی خوراک میں‌ شامل کرنا آپ کی صحّت کے لیے مفید ثابت ہو گا۔

    انار ایک ایسا پھل ہے جو وٹامن سی، وٹامن بی فائیو، پوٹاشیم اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ پھل اینٹی آکسیڈنٹ اور جراثیم کُش اجزا کے ساتھ ایسی خواص کا حامل ہے جو ہاضمے کی صحّت کے لیے مفید ہیں۔

    طبی ماہرین کے مطابق انار کا جوس پینے سے جلد سے کیل مہاسے ختم ہوجاتے ہیں جب کہ اس پھل میں‌ موجود فیٹی ایسڈ بالوں کی جڑیں‌ مضبوط بناتا ہے۔

    انار سے متعلق طبی تحقیق کے بعد ماہرین نے بتایا ہے کہ اس پھل میں اینٹی آکسیڈینٹس جاتے ہیں اور اگر انار کا باقاعدہ استعمال کیا جائے، تو یہ چھاتی، بڑی آنت، اور مثانے کے کینسر کے خلاف لڑنے میں مدد دے سکتا ہے۔ طبی محققین کے مطابق انار کے چھلکے میں الیجک ایسڈ موجود ہوتا ہے، جو جلد کے کینسر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

    خون کی کمی دور کرنے کے لیے قدیم دور میں‌ بھی طبیب انار تجویز کرتے تھے اور آج طبی سائنس بتاتی ہے کہ انار میں‌ موجود وٹامن سی جسم میں ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق دورانِ حمل انار کا باقاعدگی سے استعمال انیمیا سے بچاتا ہے۔ اسی طرح اس پھل میں‌ موجود فائٹو کیمیکلز انسانی جسم میں کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کم کرتے ہیں۔