Tag: انامیکا بشنوئی

  • ویڈیو: انسٹاگرام انفلوئنسر کا شوہر کے ہاتھوں لرزہ خیز قتل

    ویڈیو: انسٹاگرام انفلوئنسر کا شوہر کے ہاتھوں لرزہ خیز قتل

    بھارتی انسٹاگرام انفلوئنسر انامیکا بشنوئی کو شوہر نے جھگڑے کے بعد قتل کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انامیکا بشنوئی معروف انسٹاگرام انفلوئنسر تھیں ان کے آفیشل ہینڈل پر ایک لاکھ سے زائد فالوورز تھے۔

    انامیکا کے شوہر مہیرام نے راجستھان کے پھلودی ضلع میں اہلیہ کو گولی مار کر قتل کردیا۔

    قتل کی یہ لرزہ خیز واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی اور اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں شوہر مہیرام کو اس دکان میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے جہاں انامیکا کام کرتی تھی اور وہ کاؤنٹر کے پیچھے کرسی پر بیٹھی ہوئی ہیں۔

    اسی دوران ان کے درمیان جھگڑا شروع ہوجاتا ہے اور پھر شوہر انہیں گولی مار کر فرار ہوجاتا ہے، ملزم نے بیوی کی گردن میں دو گولیاں ماریں۔

    انامیکا بشنوئی قریب سے گولی لگنے کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دکان میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج سے تحقیقات شروع کردی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں الگ الگ رہتے تھے اور ان کے درمیان مقدمہ عدالت میں زیر سماعت تھا۔