Tag: انتخابات میں دھاندلی

  • عام انتخابات میں دھاندلی پر الیکشن ٹریبونل میں پہلی پٹیشن دائر

    عام انتخابات میں دھاندلی پر الیکشن ٹریبونل میں پہلی پٹیشن دائر

    لاہور : عام انتخابات میں دھاندلی پر الیکشن ٹریبونل میں پہلی پٹیشن دائر کردی گئی، جس میں استدعا کی ہے کہ جاری فارم سینتالیس کا نتیجہ کالعدم قرار دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عام انتخابات میں دھاندلی پرالیکشن ٹریبونل میں پہلی پٹیشن دائر کردی گئی، انتخابی عذرداری این اے ترپن راولپنڈی سے آزاد امیدوار اجمل صابرنے دائر کی۔

    جس میں موقف اختیار کیا کہ عام انتخابات میں فارم پینتالیس کو نظر انداز کیا گیا، ریٹرننگ آفیسر نے فارم سینتالیس میں ن لیگی امیدوار کوکامیاب قرار دیا۔

    پٹیشن میں کہنا تھا کہ تیسرے نمبر پر ن لیگ کے انجینئر قمرالاسلام نے اکتالیس ہزار پانچ سو چھپن ووٹ حاصل کیے لیکن آراونے فارم سینتالیس میں انجینئرقمرالاسلام کو باہتر ہزارچھ ووٹ سے کامیاب قراردیا۔

    دائر پٹیشن میں استدعا کی گئی کہ ٹربیونل ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری فارم سینتالیس کا نتیجہ کالعدم قرار دے۔

  • امریکا کا پاکستان میں عام انتخابات کے دوران دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

    امریکا کا پاکستان میں عام انتخابات کے دوران دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

    واشنگٹن:  امریکا نے ایک بار پھر پاکستان میں عام انتخابات کے دوران دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔  

    میتھیو ملر کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کےالزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، الزامات کے سوال پر ہمارا یہی جواب ہے کہ تحقیقات مناسب قدم ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات مسابقتی تھے، دنیا بھر میں کہیں بھی ایسے الزامات کی تحقیقات اور حل ہونا چاہیے۔ ہم ان الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔

      ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت بننے کے بعد اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

    انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں مخلوط حکومت اندرونی معاملہ ہے، جہاں ایک پارٹی کی اکثریت نہ ہو وہاں اتحاد بنتے ہیں، اتحادی حکومت سے متعلق فیصلہ امریکا نہیں پاکستان کو کرنا ہے۔

     

  • انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر تحقیقاتی کمیٹی سے متعلق اجلاس کل ہوگا

    انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر تحقیقاتی کمیٹی سے متعلق اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد: انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے سلسلے میں پارلیمانی کمیٹی کے قیام سے متعلق اجلاس کل ہوگا، اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کے مطالبے پر تحریکِ انصاف کی حکومت نے انتخابات 2018 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کل اجلاس بلا لیا ہے۔

    [bs-quote quote=”حکومت اور اپوزیشن نے کمیٹی ارکان کے نام فائنل کرلیے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    کمیٹی کے قیام سے متعلق اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی کی زیرِ صدارت ہوگا، اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان شرکت کریں گے۔

    دھاندلی کی تحقیقات کے سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن نے کمیٹی ارکان کے نام بھی فائنل کرلیے ہیں، اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے اجلاس میں اراکین کے نام دیے جائیں گے۔

    کمیٹی کے قیام کے سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کمیٹی کے قیام کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

    یاد رہے کہ آٹھ دن قبل اپوزیشن کی تسلی کے لیے حکومت کی جانب سے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تھی۔


    یہ بھی پڑھیں:  پیپلزپارٹی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن چاہتی ہے: شیری رحمان


    پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی طرف سے پی ٹی آئی کی حکومت پر دھاندلی کے الزامات مسلسل لگتے آ رہے ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان اپنی پہلی تقریر میں کہہ چکے ہیں کہ وہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔

    ن لیگ کے صدر شہباز شریف موجودہ حکومت کو دھاندلی کی پیداوار قرار دے چکے ہیں، جب کہ شیری رحمان نے پی پی کی جانب سے تحقیقاتی پارلیمانی کمیشن کا مطالبہ کیا تھا۔

    دوسری طرف خبر ہے کہ تحریکِ انصاف کی حکومت نے پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیرِ دفاع پرویز خٹک کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

  • انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات، پرویز خٹک کو پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ بنائے جانے کا امکان

    انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات، پرویز خٹک کو پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ بنائے جانے کا امکان

    اسلام آباد: انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والی پارلیمانی کمیٹی سے متعلق حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیردفاع پرویز خٹک کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جائے گا۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی ارکان کےلئے مختلف ناموں پرمشاورت جاری ہے، اس ضمن میں شیریں مزاری، شفقت محمود، علی محمد خان، عامرڈوگر کے نام پرغور  کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کے طارق بشیرچیمہ کے نام پربھی مشاورت جاری ہے۔

    ادھر مسلم لیگ (ن) نے پارلیمانی کمیٹی کے لئے 4 نام فائنل کئے ہیں ،ن لیگ نے احسن اقبال، رانا تنویر، رانا ثنا اللہ، مرتضیٰ عباسی کو نامزد کیا ہے۔


    مزید پڑھیں: حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، منی بجٹ کی صورت میں مہنگائی کا بم گرایا گیا: شہباز شریف


    یاد رہے کہ الیکشن 2018 کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    حکومت نے اس ضمن میں اپوزیشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ایک پارلیمانی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔

    اب یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وزیردفاع پرویز خٹک کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • اس بارانتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، آصف زرداری

    اس بارانتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، آصف زرداری

    کراچی : سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ اس بارعام انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹوخود انتخابی مہم چلائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے بلاول ہاؤس کراچی میں فری ایند فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    فافن کے وفد نے سابق صدر کو انتخابی عمل اور ووٹر رجسٹریشن سے متعلق رپورٹ پیش کی، آصف زرداری نے کہا کہ2013کے عام انتخابات میں ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے گئےتھے، مجھےایوان صدر سے نکلنےنہیں دیا گیا، بلاول تعلیم حاصل کر رہے تھے، یوسف رضاگیلانی کابیٹا انتخابات سے پہلے ہی اغواکر لیا گیاتھا۔

    انہوں نے بتایا کہ ہماری قیادت کو دہشت گردوں کے ذریعےانتخابی مہم سے روکا گیا، اب حالات مختلف ہیں ہم سب انتخابی میدان میں ہوں گے، بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو اس بار انتخابی مہم چلائیں گے۔

    اپنی گفتگو میں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ن لیگی حکومت نے ملک کو کہیں کا نہیں چھوڑا۔

    نوازشریف نے ہمیشہ دھاندلی کےذریعے مینڈیٹ چوری کیا، یہ کیسےممکن ہے کہ نوازشریف ہر انتخاب میں دوتہائی اکثریت لیں۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں منشور کے ساتھ میدان میں اتریں گے، اس بارمینڈیٹ چوری نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ فافن کی رپورٹس تشویشناک ہیں، ادارےتوجہ دیں، ایک کروڑ20لاکھ خواتین ووٹرز کاا ندراج نہ ہونا ناقابل قبول ہے، بلوچستان کی کل آبادی کاصرف 30فیصد ووٹر رجسٹرڈ ہے۔

    بلوچستان کا70 فیصد ووٹرز کااندراج نہ ہونا بھی تشویشناک عمل ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ ادارے ووٹوں کا اندراج یقینی بنائیں۔

  • انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین استعمال کرنے کا فیصلہ

    انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین استعمال کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی سے بچنے کیلئے الیکٹرونک ووٹنگ مشین استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے انتخابات میں دھاندلی سے بچنے کا حل تلاش کرلیا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں آئندہ ہونے والےعام انتخابات کو شفاف بنانے کے لئےالیکٹرونک ووٹنگ مشین کے استعمال کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرنے والی گیارہ کمپنیوں کو آج طلب کرلیا ہے، کمپنیاں الیکشن کمیشن حکام کو بریفنگ دینگی، جس کے بعد ان مشینوں کی خرید وفروخت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم آئندہ انتخابات تک متعارف کرادیا جائے گا۔