Tag: انتخابات کی تاریخ

  • امید ہے انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان  جلد کیا جائے گا‌، مرتضیٰ سولنگی

    امید ہے انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا‌، مرتضیٰ سولنگی

    کراچی : نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جنوری میں انتخابات کا اعلان کیا ہے حتمی تاریخ کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی صحافت پر یقین رکھتےہیں، کراچی پریس کلب میراپرانا گھرہے، صحافیوں کےمسائل کےحل کیلئےجو ممکن ہوا کریں گے۔

    مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ملک میں الجھنے پیدا کررہےہیں، الیکشن کمیشن نےجنوری میں انتخابات کااعلان کیا ہے، امید ہےانتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان بھی جلدکیا جائے گا۔

    نگران وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ کچھ لوگوں کاکاروبار ہے الجھنے پھیلاناہے لیکن میری اور نگران حکومت کے ذہن میں کوئی الجھن نہیں، منتخب نمائندے ہی ملک کو چلائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کےانعقادکیلئےاپنا بھرپورکرداراداکریں گے اور اپنے اختیارات کے مطابق ہرممکن اقدامات کریں گے۔

    نواز شریف کے حوالے سے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نوازشریف جب گئے تھے تو جیل کی دیواریں توڑکرنہیں گئےتھے، وہ اس وقت کی حکومت اور عدالت کی اجازت سے گئے تھے، ان کی وطن واپسی پرسب کچھ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔

  • عارف علوی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دینے کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، ایوان صدر

    عارف علوی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دینے کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، ایوان صدر

    ایوان صدر کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صدرِ مملکت عارف علوی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دینے سے متعلق قیاس آرائیاں غلط ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی کی طرف سے مشاورت کا عمل جاری ہے، صدرِ مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دینے کے حوالے سے جو قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں وہ غلط ہیں۔

    ایوان صدر کے ذرائع نے مزید بتایا کہ صدر اور وزیرِ قانون کے درمیان ہونے والی ملاقات مشاورت کے سلسلے کی کڑی تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نگران وزیرقانون و انصاف احمد عرفان اسلم کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں انتخابات کی تاریخ پرغور کیا گیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ ملاقات میں صدر مملکت نے الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق صدارتی اختیار کا ذکر کیا تو وزیر قانون نے انتخابات کی تاریخ سے متعلق وزارت قانون کا موقف دہرایا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیرقانون کی رائے تھی کہ انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

  • صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دیئے جانے  کا امکان

    صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دیئے جانے کا امکان

    اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دینے کا امکان ہے ، صدر آئین کے آرٹیکل 48کی شق 5کے تحت خود تاریخ دے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ دینے کے معاملے پر صدر مملکت اور الیکشن کمیشن الگ الگ آئینی تشریح کررہے ہیں۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دینے کا امکان ہے ، صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 48کی شق 5کے تحت خود تاریخ دے سکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر مشاورت سے متعلق آئینی حق استعمال کر لیا، چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جوابی خط کے بعد صدر کی جانب سے تاریخ دینے کا امکان ہے۔

    صدر مملکت نےاس سے قبل پنجاب میں انتخابات کے لئے9 اپریل کی تاریخ دی تھی۔

    اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا تھا ، جس میں قانونی ٹیم چیف لیکشن کمشنر صدر مملکت سے مشاورت نہ کرنے کی تجویز دی تھی۔

    جس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے صدر مملکت کے خط کا جواب دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    بعد ازاں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو جوابی خط لکھ دیا ، جس میں کہا ہے کہ انہیں انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں، صدر اس وقت الیکشن کی تاریخ دے سکتے تھے جب وہ خود اسمبلیاں تحلیل کرتے۔

  • ایک ساتھ انتخابات کی درخواستوں پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی

    ایک ساتھ انتخابات کی درخواستوں پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کی درخواستوں پر مزید سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک ساتھ انتخابات کی درخواستوں پر سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی ہو گئی، اٹارنی جنرل اور فاروق نائیک نے چیف جسٹس سے ان کے چیمبر میں ملاقات کر کے مزید وقت طلب کیا تھا۔

    ملاقات میں جسٹس اعجازالاحسن بھی موجود تھے، اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس کو مذاکرات سے متعلق اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

    سپریم کورٹ میں دوبارہ سماعت سہ پہر چار بجے شروع ہونا تھی، تاہم چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کی مزید وقت کی استدعا منظور کر لی، اور سماعت ایک ہفتے تک متلوی کر دی۔

    ایک ہی دن الیکشن سے متعلق درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 14 مئی کو انتخابات کا فیصلہ واپس نہیں ہوگا، عدالتی فیصلہ واپس لینا مذاق نہیں ہے۔

    عمران خان سے بات کر نے کے عدالتی فیصلے کو نہیں مانتے: فضل الرحمان

    چیف جسٹس نے کہا گزارش ہے کہ سیاسی قائدین عید کے بعد نہیں آج ہی بیٹھیں، پنجاب میں فصلوں کی کٹائی اور حج کے بعد کی تاریخ رکھ لیں، مذاکرات میں ہٹ دھرمی نہیں ہو سکتی، دوطرفہ لین دین سے مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں۔

    سراج الحق، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے کوشش کی، بعد میں پی ٹی آئی نے بھی ایک ساتھ انتخابات کی بات کی، توقع ہے کہ مولانا فضل الرحمان بھی لچک دکھائیں گے۔

  • جب تک تین دو کا فیصلہ ختم نہیں ہوتا ہم اسے بندوق کی نوک سمجھیں گے: بلاول بھٹو

    جب تک تین دو کا فیصلہ ختم نہیں ہوتا ہم اسے بندوق کی نوک سمجھیں گے: بلاول بھٹو

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عدالتی فیصلے کو بندوق کی نوک کا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک تین دو کا فیصلہ ختم نہیں ہوتا ہم اسے بندوق کی نوک سمجھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں لیکن آج جو صورت حال ہے اس میں 90 دن کی خلاف ورزی ہم نے نہیں کسی اور نے کی ہے، ہم ایک دن ملک بھر میں انتخابات کرانے کے حامی ہیں۔

    انھوں نے واضح کیا کہ اکثریت ثابت کر کے اقلیت کا فیصلہ مسلط کرنے کے فیصلے کو بندوق کی نوک سمجھتے ہیں، مسائل کا حل نہیں نکالیں گے تو جمہوریت اور وفاق کو سنگین خطرہ ہے۔

    بلاول نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکرات میں ایک دو چیزوں پر اتفاق رائے مشکل ہوگا، کسی اور ادارے میں پنچائت بنانے پر ہمیں اتحادیوں کو منانے میں مشکلات ہیں، اتحادیوں سے اتفاق کرتے ہیں کہ گن پوائنٹ پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

    پی پی چیئرمین نے کہا زبردستی پنجاب کے الیکشن کرانے کی سازش پر پی پی نے مؤقف قوم کے سامنے رکھ دیا ہے، ہم کل بھی ون یونٹ کے خلاف تھے آج بھی اس کے خلاف ہیں، چند عناصر کی ضد پر پنجاب میں الیکشن پہلے کرائے جائیں تو سیاست، ملکی مفاد اور باقی تین صوبوں پر منفی اثر پڑے گا۔

    انھوں نے مزید کہا سیاسی جماعتوں کو خدشہ ہے کہ بیک ڈور سے ون یونٹ سازش ہو رہی ہے، اس لیے ہماری کوشش ہے کہ اپنے اتحادیوں کو مذاکرات کے لیے ایک پیج پر لے کر آئیں، سیاسی مخالفین سے بھی ڈائیلاگ کرنا پڑے تو بھی کرنے چاہئیں۔

    ہم سب سیاسی صورت حال میں پھنسے ہیں جس میں نقصان عام آدمی کا ہو رہا ہے،ملک بھر میں ایک دن میں الیکشن پر اتفاق رائے چاہتے ہیں، جہاں تک عمل درآمد کی بات ہے ہم 4 کی اکثریت والے فیصلے پر عمل در آمد کر دیں گے۔

    بلاول نے کہا اس چیز پر اتفاق رائے ناممکن ہے کہ سپریم کورٹ کی زیر نگرانی مذاکرات کیے جائیں، زور بازو پر کسی صورت مذاکرات نہیں ہو سکتے ہیں، تاریخ پچھلے چیف جسٹس صاحبان کو کس طرح یاد کرتی ہے یہ سب جانتے ہیں، عید کے بعد سربراہ اجلاس میں اس معاملے کو حتمی شکل دیں گے۔

  • الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ ہفتے شیڈول جاری ہونے کا قوی امکان

    الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ ہفتے شیڈول جاری ہونے کا قوی امکان

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے تیاریاں تیز کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ ہفتے شیڈول جاری ہونے کا قوی امکان ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈی آر اوز اور آر اوز اس بار عدلیہ سے نہیں لیے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب کے انتخابات کے لیے رجسٹرار ہائیکورٹ کو مزید خط نہ لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کی بجائے الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر سے ڈی آر اوز اور آر اوز کی فہرست مانگ لی ہے، صوبائی الیکشن کمشنر آج فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے افسران کی ٹریننگ کا آغاز کرے گا، ای سی پی نے پنجاب اور کے پی انتخابات کے اخراجات کا تخمینہ بھی لگا لیا ہے، دونوں صوبوں میں 35 ارب سے زائد کے اخراجات ہونے کا امکان ہے۔

    حکومتی اتحاد کی ملاقات میں پنجاب اور کے پی میں انتخابات پر اتفاق رائے نہ ہو سکا

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے وزارت خزانہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں وزارت خزانہ کو فوری فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی جائے گی، وزارت خزانہ کو 25 ارب روپے جاری کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔

    سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے لیے وزارت داخلہ کو بھی آئندہ ہفتے خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی

    صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی

    اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 9 اپریل کو انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی۔

    صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ، جس میں پنجاب اورخیبرپختونخوا میں 9 اپریل کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا۔

    عارف علوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سیکشن57 ٹوکےتحت انتخابات کاانعقادکرے ، آئین کےتحفظ اور دفاع کا حلف لیا ہے۔

    صدر مملکت کا خط میں کہنا تھا کہ آئین اورقانون الیکشن میں 90دن سے زائدکی تاخیر کی اجازت نہیں دیا، انتخابات کی تاریخ کیلئے آئینی اور قانونی حق استعمال کیا۔

    خط میں کہا گیا کہ آئین کی خلاف ورزی سے بچنے کیلئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا، پنجاب ،کےپی گورنر 90دن میں الیکشن تاریخ کی آئینی ذمہ داریاں ادانہیں کر رہے، الیکشن کمیشن بھی پنجاب ،کےپی کی اسمبلیوں کےانتخابات کی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا۔

    عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ دونوں آئینی دفاتر گیند ایک دوسرے کے کورٹ میں ڈال رہے ہیں،اس طرزعمل سے تاخیر اور آئینی شقوں کی خلاف ورزی کا سنگین خطرہ پیداہو رہا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی آئینی عہدیداروں کےنام خطوط میں انتخابات کی ممکنہ تاریخوں کااشارہ دےچکاہے، خطوط میں 90دن کے اندرانتخابات کی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ظاہر ہوتی ہے۔

    صدر مملکت نے مزید کہا کہ اسمبلیوں کےانتخابات کی تاریخ کےاعلان کیلئےالیکشن کمیشن سےمشاورت کاسنجیدہ عمل شروع کیا ، الیکشن کمیشن نے اس موضوع پر ہونے والے اجلاس میں شرکت سے معذرت کی۔

    عارف علوی کا خط میں کہنا تھا کہ سیکشن 57 ون کے تحت حاصل اختیارات کوبروئے کار لاکرتاریخ کا اعلان کررہا ہوں۔