Tag: انتخابات کی تیاریاں

  • الیکشن کمیشن کی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریاں تیز

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پنجاب اورخیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریاں تیزکر دیں، رواں ہفتے صوبائی الیکشن کمشنرز کو خط لکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے تیاریاں تیزکردیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ رواں ہفتےصوبائی الیکشن کمشنرز کوانتخابی عملے کی تفصیلات کیلئے خط لکھا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ خط میں صوئی الیکشن کمشنرز سےپولنگ عملےکی تعداداورتفصیلات مانگی جائیں گی، دونوں صوبوں سے پولنگ اسٹیشنز کی تعدادکی تفصیلات بھی طلب کی جائیں گی۔.

    ذرائع نے کہا کہ متعلقہ تفصیلات ملنےکےبعدآر اوز ، ڈی آر اوز اور انتخابی عملے کی ٹریننگ کا شیڈول بنے گا۔

    خیال رہے پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلیاں تحلیل ہوگئی ہیں اور نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کا عمل جاری ہے۔

  • انتخابات کی تیاریاں : عمران خان نے  مختلف اضلاع کے امیدواروں کیلئے انٹرویو شروع کردئیے

    انتخابات کی تیاریاں : عمران خان نے مختلف اضلاع کے امیدواروں کیلئے انٹرویو شروع کردئیے

    لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے مختلف اضلاع کے امیدواروں کیلئے انٹرویو شروع کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان نے مختلف اضلاع کےامیدواروں کیلئے انٹرویو شروع کردئیے۔

    پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارلیمانی کمیٹی پہلے ہی تشکیل دی جا چکی ہے ، پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے ساتھ ہی 90 روز میں الیکشن ہونے ہیں۔

    پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی تحلیل کے بعد وقت کی کمی کے باعث انٹرویوزساتھ ساتھ جاری ہیں، آئندہ عام انتخابات میں پارٹی بیانیے کیساتھ متحریک کارکنوں کوٹکٹ دیا جائے گا۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی ایک ہی دن تحلیل کرنے کی تجویز دی تھی۔

    بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ سترہ دسمبر لبرٹی چوک پر ایک بڑے جلسے میں پنجاب اور کےپی کی اسمبلیاں تحلیل کرنےکی تاریخ دوں گا۔