Tag: انتخابات

  • نوازشریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب

    نوازشریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب

    اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نوازشریف مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے ان کے مقابلے میں بلوچستان کے رہنما نے اپنے کاغذات جمع کرائے تھے۔

    تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے دس  بڑے عہدوں کے لیے انٹرا پارٹی الیکشن آج ہوئے جس وزیراعظم نوازشریف پارٹی کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔

    مسلم لیگ ن کے پارٹی الیکشن میں راجہ ظفرالحق چیئرمین اور مشیرخارجہ سرتاج عزیز پارٹی کے سینئر نائب صدر منتخب ہوئے۔

    وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید سیکریٹری فنانس جبکہ سینیٹر مشاہد اللہ خان پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات منتخب کرلیے گئے۔

    پارٹی الیکشن میں چنگیز مری،امدادحسین چانڈیو،یعقوب ناصر،سرانجام خان اور سکندر حیات خان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر منتخب ہوئے۔

    خیال رہے کہ انیس سو پچاس اراکین پر مشتمل جنرل کونسل مرکزی عہدیداروں کا انتخاب کیا۔ مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کا انتخاب چار سال کے لیے کیاگیاہے۔

    یاد رہےکہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے صدر کے عہدے کے لیےنواز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

    انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔اس کام کےلیے پارٹی رہنماوں نے چوہدری جعفر اقبال کا انتخاب کیا تھا۔

    اسلام آباد میں وزیرا عظم کی زیر صدرات گزشتہ روز ن لیگ کے اہم رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف،وفاقی وزراء اسحاق ڈار،پرویز رشید،چوہدری نثار،خواجہ آصف سمیت دیگراہم رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔

    مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا مسلم لیگ ن کوانتخابی نشان الاٹ کرنے سےانکار

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کو انتخابی نشان الاٹ کرنے سے انکار کیا اور جلد پارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کی تھی۔

  • اگلے صدارتی مباحثے سے قبل ہلیری کا ڈرگ ٹیسٹ ہونا چاہیے،ٹرمپ

    اگلے صدارتی مباحثے سے قبل ہلیری کا ڈرگ ٹیسٹ ہونا چاہیے،ٹرمپ

    واشنگٹن : ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگلے صدارتی مباحثے سے قبل ہلیری کلنٹن کا ڈرگ ٹیسٹ ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کےمطابق ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا نیو ہیمشائر میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگلے مباحثے سے قبل ہلیری کلنٹن اور میرامنشیات ٹیسٹ ہونا چاہیے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دوسرے صدارتی مباحثے میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کافی پرجوش تھیں لیکن مباحثے کے اختتام پر وہ اپنی کار تک بہت مشکل سے پہنچ سکی تھیں لیکن انہوں نے اس حوالےسے کوئی ثبوت نہیں دیے۔

    خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ہلیری کلنٹن کےبارے میں یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہےجب انہیں خود خواتین کے حوالے سے دیے جانے والےبیانات پر تنقید کا سامنا ہے۔

    مزیدپڑھیں: ٹرمپ کابیان ظالمانہ،خوفناک ہے جو فراموش نہیں کیا جاسکتا،مشیل اوباما

    واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے ہیمپشائر میں اپنے خطاب میں عورتوں سے متعلق ٹرمپ کے عمل کے بارے میں کہا تھا کہ یہ تذلیل پر مبنی اور قابلِ نفرت ہے۔

  • ہلیری کلنٹن میری کردارکشی کررہی ہے،ڈونلڈٹرمپ

    ہلیری کلنٹن میری کردارکشی کررہی ہے،ڈونلڈٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدارت کے خواہش مند ڈونلڈٹرمپ نےاپنے اوپرلگنےوالےتمام الزامات کوردکرتے ہوئےکہا ہے کہ ہلیری کلنٹن ان کی کردار کشی کررہی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ میں گزشتہ ہفتےریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی خواتین سے متعلق اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کی ویڈیو منظرعام پرآنے اورچند دنوں سے متعدد خواتین کی جانب سےٹرمپ پرجنسی ہراساں کرنے کے الزامات پرٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنےاوپرلگائے جانےوالے الزامات کوردکرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جانتےکہ الزام لگانے والے یہ لوگ کون ہیں،میں نےانہیں ٹی وی پردیکھا،میرے نزدیک یہ قابل نفرت حرکت ہے۔

    ریپبلکن صدارتی امیدوار کاکہناتھاکہ کچھ لوگ الزامات صرف سستی شہرت کےلیےلگارہےہیں۔ٹرمپ نےکہاکہ الزامات کے پیچھےلبرل میڈیااورکلنٹن کی مہم کاہاتھ ہے۔

    خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی ہراس کے الزامات ایسے وقت سامنے آنا شروع ہوئے ہیں جب گذشتہ ہفتے ایک ویڈیو افشا ہوئی تھی جس میں ٹرمپ کو عورتوں سے دست درازی کے بارے میں نازیباکلمات ادا کرتےسنا جا سکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ آزادی صحافت کیلئے خطرہ قرار

    یاد رہےکہ گزشتہ روزصحافیوں کی عالمی تنظیم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو آزادی صحافت کے لیےخطرہ قرار دے دیا ہے اور کہا کہ ٹرمپ کے منتخب ہونے کی صورت میں نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھرمیں صحافیوں کے حقوق خطرے میں پڑجائیں گے۔

    مزیدپڑھیں: ٹرمپ کابیان ظالمانہ،خوفناک ہے جو فراموش نہیں کیا جاسکتا،مشیل اوباما

    واضح رہےکہ دو روز قبل امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے بھی ڈونلڈٹرمپ کی خواتین سے متعلق نازیبا گفتگو پر ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، مشیل اوباما کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا بیان ظالمانہ، خوفناک ہے جو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

  • جرمی کوربن ایک بار پھر لیبرپارٹی کے سربراہ منتخب

    جرمی کوربن ایک بار پھر لیبرپارٹی کے سربراہ منتخب

    لندن : برطانوی سیاسی جماعت لیبر پارٹی کے سربراہ کے انتخابات میں جرمی کوربن اپنے حریف اوون سمتھ کو ہرا کر دوبارہ جماعت کے سربراہ منتخب ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق لیبر پارٹی کے سربراہ کے انتخابات میں اس دفعہ جرمی کوربن نے گذشتہ برس سے بھی زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں اور کل ووٹوں کا 61.8 فیصد حاصل کر کے اوون سمتھ کو با آسانی شکست دے دی۔

    انتخاب جیتنے کے بعد لیبر کے سربراہ جرمی کوربن کا کہنا تھا انہیں دوبارہ جماعت کا سربراہ بننے پر فخر ہے۔

    جماعت کے سربراہ کے چناؤ کے لیے ہونے والے انتخابات میں پانچ لاکھ سے زائد پارٹی ممبران نے ووٹ ڈالے۔

    لیبر جماعت کے لاکھوں ممبران نے اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے ایک سال کے اندر دوسری بار جرمی کوربن کوپارٹی کا سربراہ منتخب کیا ہے۔

    انتخاب میں جرمی کوربن کو 313209 ووٹ پڑے جبکہ کے ان کے مدِ مقابل اوون سمتھ صرف 193229 حاصل کر سکے۔

    جرمی کوربن گذشتہ برس ستمبر میں پہلی بار لیبر کے سربراہ بنے تھے اور ان انتخابات میں انھوں 59.5 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

    یاد رہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے ریفرینڈم کے بعد لیبر پارٹی میں ایک قسم کا سیاسی بحران پیدا ہوگیا تھا اور جماعت کے بہت سے اراکینِ پارلیمان نے جرمی کوربن سے جماعت کی صدارت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس صورتحال کے پیشِ نظر جرمی کوربن نے جماعت کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کے ساتھ انتخاب میں دوبارہ بطور امیدوار کھڑے ہونے کا اعلان کیا تھا۔

  • امریکی انتخابات میں 2 خواجہ سرا بھی امیدوار

    امریکی انتخابات میں 2 خواجہ سرا بھی امیدوار

    لاس اینجلس: امریکا میں اس بار انتخابات میں 2 خواجہ سرا بھی کانگریس کے لیے امیدوار ہیں۔ اگر یہ دونوں خواجہ سرا انتخابات میں جیت جاتے ہیں تو یہ امریکا میں ایک نئی تاریخ رقم ہوگی۔

    اوٹاہ میں ایک گروسری اسٹور میں کام کرنے والی 30 سالہ سنو سینیٹ کے انتخابات جبکہ مائیکرو سافٹ کی سابق ملازم 33 سالہ پلورائٹ ایوان نمائندگان کے انتخابات میں حصہ لیں گی۔

    سنو سینیٹ کے لیے انتخابات میں حصہ لینے والی پہلی خواجہ سرا ہوں گی اور اگر وہ منتخب ہوگئیں تو وہ سینیٹ کی کم عمر ترین رکن ہوں گی۔

    امریکہ میں صدارتی انتخابات: ہیلری، ٹرمپ کو برتری حاصل *

    سنو کہتی ہیں، ’بحیثیت خواجہ سرا، میں اس کمیونٹی کے مسائل اچھی طرح سمجھتی ہوں۔ میں انتخابات میں اسی لیے حصہ لے رہی ہوں تاکہ اس کمیونٹی کو حقوق کے لیے آواز بلند کر سکوں‘۔

    دونوں امیدوار اپنے ابتدائی انتخابات جیت چکی ہیں اور اصل مرحلے میں انہیں اپنے مخالفوں کی جانب سے سخت مقابلہ کا سامنا ہوگا۔

    امریکا کے ایوان نمائندگان میں اس سے قبل 2000 میں بھی ایک خواجہ سرا کرن کیرن انتخابات میں حصہ لے چکی ہیں جو بارنی سینڈرز سے ہار گئی تھیں۔ بارنی سینڈرز اس بار عہدہ صدارت کے لیے امیدوار تھے لیکن ان کی جماعت ڈیموکریٹس نے ان کے مقابلے میں ہلیری کلنٹن کی حمایت کی۔

  • روم:اٹلی کے بڑے شہروں میں میئرشپ کےلیے انتخابات

    روم:اٹلی کے بڑے شہروں میں میئرشپ کےلیے انتخابات

    روم :اٹلی کےشہروں میں میئرشپ کےلیے انتخابات میں عوام نےحقِ رائے دہی کااستعمال کیا،فائیواسٹا موومنٹ کا انتخابات میں دیگر جماعتوں پر پلڑا بھاری ہے.

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کے بڑے شہروں میں ہونےوالےانتخابات سےمتعلق تجزیہ کاروں کی رائےہےکہ میئر شپ کے لیے انتخابات وزیراعظم اورڈیموکریٹک پارٹی کےسیکرٹری ماتیورینزی کےلیےامتحان سےکم نہیں ہے.

    انتخابات کو ماتیورینزی کے لیے اعتماد کا ووٹ قرار دیا جارہا ہے، اسٹیبلیمنٹ مخالف فائیواسٹار موومنٹ انتخابات میں بڑی کامیابیاں سمیٹتے ہوئی دکھائی دے رہی ہے.

    اٹلی میں میئرشپ کے انتخابات میں تیرہ ملین یا بالغ آبادی کا ایک چوتھاہی حصہ انتخابات میں 1300 قصبوں،شہروں کے لیےووٹ ڈالنے کے اہل ہیں،اگرچہ سیاسی توجہ اٹلی کے بڑے شہروں روم، میلان، نیپلز اور ٹیورن پر مرکوز ہے.

    اسٹیبلشمنٹ مخالف فائیواسٹار موومنٹ جو غریب افراد کے لیے بنیادی انکم سپورٹ اور یوروزون سے انخلا کے لیے ریفرنڈم کا وعہ کررہی ہے، انتخابات سے قبل سروے کے اعدادوشمار کے مطابق ووٹرزفائیواسٹار موومنٹ کو کرپشن کے خلاف برسرپیکار قوت مانتے ہیں.

    روم میں فائیواسٹارکی امیدوار ورجینیاشہرکی پہلی خاتون میئربننےکےلیے پرامیدہیں،دوسری جانب میلان میں وزیراعظم کےحمایت یافتہ امیدوارکوکڑےمقابلےکاسامناہے.

    واضح رہے کہ اسٹیبلشمنٹ مخالف فائیواسٹار موومنٹ کوانتخابات میں حکمران جماعت پر برتری حاصل ہے.

  • ایران کے پارلیمانی انتخابات میں صدرحسن روحانی کے حامی پھرآگے

    ایران کے پارلیمانی انتخابات میں صدرحسن روحانی کے حامی پھرآگے

    تہران: ایران کے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی صدر حسن رو حانی کے حامیوں نے میدان مارلیا ہے ۔

    ایران کے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق دوسرے مرحلے میں بھی صدرحسن روحانی کے حامیوں نے اکثر یت حا صل کرلی ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق صدر حسن روحانی کے اصلا حات پسند گروہوں نے تیس سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے قدامت پسندوں کو شکست دی ہے۔

    انتخابات میں ایرانی عوام نے صدر حسن روحانی کی اعتدال پسندانہ پالیسیوں پربھرپوراعتمادکااظہارکیاہے،ایرانی الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ حتمی نتائج کااعلان آئندہ چندروزمیں کردیاجائے گا ۔

  • آئین اور اسلام سے متصادم ہر قانون کیخلاف آواز اٹھائیں گے، مولانا فضل الرحمٰن

    آئین اور اسلام سے متصادم ہر قانون کیخلاف آواز اٹھائیں گے، مولانا فضل الرحمٰن

    لاہور: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئین اور اسلام سے متصادم کوئی بھی قانون سازی ہو گی تو اس کیخلاف آواز اٹھائیں گے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ نیب سے متعلق جتنے بھی معاملات ہیں، ان سے کوئی تعلق نہیں، اگر حکمران جماعت نے بھی نیب پر تحفظات کا اظہار کیا ہے تو سوچنے کی بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئین اور اسلام سے متصادم کوئی بھی قانون سازی ہو گی تو اس کیخلاف آواز اٹھائیں گے، اسلامی اقدارکے خلاف قوانین کی مخالفت کرتے رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ فریاد ہمیشہ متاثرہ فریق ہی کرتا ہے۔

  • نئی دہلی اسمبلی کے انتخابات: عام آدمی پارٹی کی واضح اکثریت

    نئی دہلی : بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی اسمبلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے میدان مار لیا۔

    بھارتی میڈیا کےمطابق ایگزٹ پول نتائج کے تحت نئی دلی اسمبلی کے انتخابات میں سابق ٹیکس افسر اروندکجریوال کی عام آدمی پارٹی نےحکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پر واضح اکثریت حاصل کر لی ہے۔

    اب تک عام آدمی پارٹی اڑتیس نشستیں جیت کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے اوراسے کسی بھی جماعت کی حمایت درکار نہیں ہو گی۔

    بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتیں انتیس نشستوں کے ساتھ دوسرےاور کانگریس تیسرے نمبر پر ہے۔ انتخابات میں لگ بھگ ساٹھ فیصد ووٹر نے ووٹ ڈالے،

    سرکاری نتائج منگل کو متوقع ہیں۔ متوسط اور نچلے طبقوں میں اروند کیجریوال نے خاصی پرجوش انتخابی مہم چلائی تھی۔

    اگر حتمی نتائج میں عام آدمی پارٹی جیت گئی تو یہ وزیرِ اعظم مودی کے لیے دھچکہ ثابت ہو گا۔

  • عمران خان سولہ دسمبر کی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

    عمران خان سولہ دسمبر کی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

    سکھر: جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے الزام عائد کیا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی خیبر پختونخواہ میں ہوئی جہاں عمران خان کی حکومت ہے۔

    سکھرمیں جے یو آئی کی مجلس عاملہ کےاجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سولہ دسمبر کی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ خالد محمود کی شہادت کا واقعہ ہم سب کیلئے بڑا سانحہ ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں جنگ امریکا کا ایجنڈا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا 21ویں صدی کو اپنی صدی کہتا ہے اور امریکا نے 2001سے مذہبی جماعتوں کو نشانہ بنا رکھا ہے۔

    مولانا نے کہا کہ مجرموں کو پکڑنا حکومت کا کام ہے یا کہہ دیں کہ وہ بے بس ہیں اور انھوں نے کہا کہ جےیوآئی کا ہرکارکن مظلوم ہے اور احتجاج ہمارا حق ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ قانون کےدائرے میں رہتے ہوئے پرامن احتجاج پر یقین رکھتے ہیں۔

    مولانا نے مزید کہا کہ مسئلہ پوری قوم کا ہے سب سے یکجہتی کی درخواست ہے۔ جے یو آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال اس لئے پیدا کی جارہی ہے کہ جمہوریت کی بساط کو لپیٹا جا سکے۔

    ،جے یو آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ 20 سے 40 لوگ دھماکوں میں مارے جاتے ہیں اور بلیک واٹر پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ مولانانے کہا کہ ایک سفیر نےبلیک واٹر کے700ایجنٹس کو ویزے جاری کئے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ صرف طالبان کو دہشتگرد قراردینے سے ریاستی ذمہ داری پوری نہیں ہوتی ہے۔