Tag: انتخابات

  • پنجاب بارکونسل کے انتخابات، پولنگ جاری

    پنجاب بارکونسل کے انتخابات، پولنگ جاری

    لاہور: پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے حوالے سےپولنگ کا عمل جاری ہے، صوبے بھر سے پچھتر نشستوں کے لیے تین سو ساٹھ امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

    پنجاب بار کونسل کے انتخابات صوبے بھر میں منعقد کیے جارہے ہیں جس کے لیے دو سو اٹھائیس پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جس میں اکیاسی ہزار وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں ۔

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب انتخابات کے لیے ریٹرننگ آفیسر جبکہ سیشن جج پریزائیڈنگ افسران کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،، پنجاب بار کے انتخابات کے موقع پر عدالتی تعطیل کی گئی ہے جس کی وجہ سے مقدمات کی سماعت نہیں ہوسکی ۔

    لاہور کی سولہ نشستوں کے لیے انہتر امیدوار میدان میں ہیں جس کے لیےہائیکورٹ میں پولنگ کا عمل جاری ہے جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گٗئے ہیں۔

    انتخابات کے لیے وکلاء کو ہی عدالت میں داخلے کی اجازت ہے جبکہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو داخلے کی اجازت نہیں،، پنجاب بار کے انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شام پانج بجے تک جاری رہے گا جس کے بعد ایڈووکیٹ جنرل انتیس نومبر کو حتمی نتائج کا اعلان کریں گے۔

  • سندھ بارکونسل کےانتخابات:ایک سواکتالیس امیدوارآمنے سامنے

    سندھ بارکونسل کےانتخابات:ایک سواکتالیس امیدوارآمنے سامنے

    کراچی: سندھ بارکونسل کے سالانہ انتخابات میں تینتیس نشستوں کیلئے ایک سو اکتالیس امیدوارآمنے سامنے ہیں ۔مجموعی طورپرگیارہ ہزار سے زائد وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    سندھ بار کونسل کے سالانہ انتخابات میں سندھ کی تمام اضلاع کی 33نشستوں پر انتخابات جاری ہیں،کراچی ضلع جنوبی کی چھ ،ضلع شرقی کی شار ،ضلع وسطی کی چار،ضلع غربی اور ملیر میں ایک ایک جبکہ حیدرآباد،ٹنڈو الہٰ یار، ٹنڈومحمدخان،مٹیاری کی تین نشستیں سکھر دو،گھوٹکی، خیرپور،نوابشاہ اور نوشہروفیروز میں ایک ایک نشستیں،دادو،جامشورو ایک،لاڑکانہ دو،جیکب آباد شکارپور،سانگھڑ،تھرپارکر اور مٹھی میں بھی ایک نشستیں ہیں۔

    اندرون سندھ کی سترہ نشستوں پر باون امیدوار مدمقابل ہیں ، ریٹرننگ افسر کے فرائض ایڈوکیٹ جنرل سندھ ادا کر رہے ہیں پولنگ کیلئے بائیس پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

    جبکہ میڈیا کا پولنگ کے عمل کے دوران داخلہ ممنوع ہونے کے باعث میڈیا کی جانب سے الیکشن کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔

  • ہم نے بلوچستان کے عوام کو حقوق دیئے،خورشید شاہ

    ہم نے بلوچستان کے عوام کو حقوق دیئے،خورشید شاہ

    کوئٹہ: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی پی حکومت نے بلوچستان کے عوام کو حقوق دیئے ۔وہ کوئٹہ میں تقریب سے خطا ب کررہے تھے۔

    انہون نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی یہ الیکشن آر اوز کے الیکشن تھے، لیکن اس کے باوجود ہم نے جمہوریت کی خاطر نواز شریف کو حکومت بنانے کا موقع دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ نواز حکومت غلطی کرے عوام کو اس کے حقوق نہ دے تاکہ ہم پھر عوام کے پاس جائیں، اور بتائیں کہ پیپلز پارٹی ہی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے۔

  • ملتان مسلم لیگ ن کا لاہور سے بھی بڑا قلعہ ہے، جاوید ہاشمی

    ملتان مسلم لیگ ن کا لاہور سے بھی بڑا قلعہ ہے، جاوید ہاشمی

    ملتان: جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ابھی بھی اس ملک کو غیر مستحکم کرنے کا عمل جاری ہے اور میں ملک کو غیر مستحکم کرنے والی قوتوں کو کنٹینر کی بجائے ووٹ سے جواب دینا چاہتا ہوں۔

    ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز کے نوجوان گو نواز گو کے نعرے برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں کنٹینروں پر بیٹھے ہوئے لوگوں کو عدم تشدد سے جنگ جیتنی چاہیئے، جاوید ہاشمی کاکہنا تھا کہ ن لیگ یوتھ مجھ سے کنٹرول نہیں ہورہے اگرمیاں نوازشریف میری مدد کرنا چاہتے ہیں تو خدارا اپنے شیروں کو کنٹرول کریں ہم امن کی فضا قائم رکھنا چاہتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ ایک جلسے میں کسی نے نعرہ لگایا تو ن والوں نے اسے مارنا شروع کردیا میری مداخلت کی وجہ سے نقصان ہونے سے بچ گیا ،انہوں نے کہا کہ ملتان مسلم لیگ ن کا لاہور سے بھی بڑا قلعہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا لیکن ملتان میں انتخابی جلسہ کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں شاہ محمود قریشی سے بھی ووٹ مانگوں گا اور میں تو ان کے گھر پر گیا بھی گیاتھا لیکن دروازہ بند تھا دروازہ اس لیئے نہ کھٹکھٹایا کہ کہیں وہ یہ نہ کہیں کہ دروازہ توڑ دیا ہے اور میڈیا مجھے بلو بٹ ہی نہ بنا دے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آپ میڈیاوالے شیخ رشید کو مناظرےکے بجائے پریس کلب کے کسی کمرے میں میرے ساتھ تو بٹھا دیں، رائے ونڈ میں 42 میٹر لگنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان میٹروں کا جواب رائے ونڈ والے خود ہی دیں گے انہوں نے کہا کہ میرا مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اگر منتخب ہوا تو میاں نوازشریف سے اس خطے کے ترقیاتی کام ضرور کروائوں گا۔

  • قوم کو سچ بتانے کی کوشش کی ہے، جاوید ہاشمی

    قوم کو سچ بتانے کی کوشش کی ہے، جاوید ہاشمی

    ملتان: جاوید ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے میں چند ایک کے سوا سبھی رہنما ان کی تائید کرتے تھے۔

    ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب میں جاوید ہاشمی کاکہنا تھا کہ انہوں نےعمران خان سےکہاتھا کہ وہ صبرکریں، نوازشریف کی حکومت خودگرجائےگی،اب عمران خود کہہ رہے ہیں کہ معاملہ عید کے بعد چلا گیا ہے، تحریک انصاف کے دھرنے میں چندکےسواسب ان کی رائے کی تائیدکرتےتھے، جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ انہوں نے ہمیشہ قوم کو سچ بتانے کی کوشش کی ہےکہ اور ہمیشہ سچ سے آگاہ کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے عمران خان کو اس عذاب میں ڈالا ہے کہ ان کے دماغی ٹیسٹ ہونے چاہئیں، دھرنے والے اپنے بچوں کو گھروں میں اور غریب کے بچوں کو سڑکوں پر بٹھاتے ہیں جبکہ ہمارے لیڈر خود قربانی دینے کے بجائے قوم سے قربانی مانگتے ہیں۔

  • عمران خان دھرنوں کی بجائے انتخابات کی طرف آئیں،جاوید ہاشمی

    عمران خان دھرنوں کی بجائے انتخابات کی طرف آئیں،جاوید ہاشمی

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدرمخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ عمران خان کو بھی دھرنوں کی بجائے انتخابات کی طرف آنا چاہیئے اگر ٹیکنوکریٹ آئے تو اگلے پندرہ بیس سال تک سال عمران خان کو موقع نہیں ملے گا۔

    ملتان کینٹ میں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اورعمران خان کو ہاتھ باندھ کرکہتا ہوں کہ پاکستان خون کے دریا میں نہ نہلایا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ ایک آزاد امیدوار کی حمایت کا اعلان کرکے جاوید ہاشمی کا راستہ روک لیں گے،توان کی بھول ہے ،انہوں نے کہا کہ حرام کو حلال کیسے بناتے ہیں اس کے لئے شاہ محمود قریشی صاحب کا فتویٰ لینا چاہیئے۔،

    جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مجھے ڈاکٹرطاہرالقادری سے ناراضگی نہیں انکی بنیادی تبدیلی پران کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بھی دھرنوں کی بجائے انتخابات کی طرف آئیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس حلقہ کی سیاست میری زندگی کا اہم موڑ ہے جس سے ملک کی سیاست بدل کررکھ دوں گا۔

  • غیر معیاری سیاہی نے انتخابات کو مشکوک بنا دیا

    غیر معیاری سیاہی نے انتخابات کو مشکوک بنا دیا

    اسلام آباد: انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے کروڑوں روپےسے تیارکی گئی معیاری سیاہی کے غیر معیاری ہونے کے ثبوت نے الیکشن کو مزید مشکوک بنادیا ہے۔ الیکشن کمیشن بھی لاکھوں روپے وصول کرکےانتخابی عذرداریاں نمٹانے میں مصروف رہا۔ جس سیاہی پر تکیہ تھاوہی کالک مل گئی۔

    انتخابی تیاریوں کےدوران مقناطیسی سیاہی کو ایسے پیش کیاگیا کہ اب دھاندلی کی گنجائش ہی باقی نہیں اور سیاہی پر قوم کے لگ بھگ دس کروڑ روپے خرچ کئے گئے، الیکشن کمیشن لیکن یہی سیاہی جواب دے گئی۔

    جب اسمبلی سے لے کر ڈی چوک تک بار بار مقناطیسی سیاہی پر سوال اٹھے تو پہلے پی سی ایس آئی آر نے سیاہی کے ناقص ہونے کا اعتراف کیا پھر الیکشن کمیشن نے یہ کہہ کر جان چھڑائی مقناطیسی سیاہی تو قانونی طور پر لازمی نہیں تھی۔

    سوال یہ ہے کہ مقناطیسی سیاہی لازمی نہیں تھی تو پھر اس پر اتنے دعوے کیوں گئے؟ اسی مقناطیسی سیاہی کے لئے الیکشن کمیشن نے حکومت سے اضافی روپے کیوں مانگے تھے؟ الیکشن کمیشن نے انتخابات سے پہلے کیوں نہیں کہا کہ مقناطیسی سیاہی کا استعمال لازمی نہیں؟

    کیا الیکشن کمیشن کا مقناطیسی سیاہی کے لازمی نہ ہونے کا بیان سیاسی نہیں؟ اور سب سے اہم کیا الیکشن کمیشن مقناطیسی سیاہی پر کئے گئے دعوؤں پر قوم سےمعافی مانگے گا؟

  • چاہے جیل جانا پڑےاسلام آباد جائیں گے، عمران خان

    چاہے جیل جانا پڑےاسلام آباد جائیں گے، عمران خان

    لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس فیصلے کی سمجھ نہیں آرہی۔

    عمران خان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہم کسی سے لڑنے اسلام آباد نہیں جارہے، ہمارا لانگ مارچ پرامن ہے،ہم غیرآئینی مارچ نہیں کریں گے، عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر انہیں جیل بھی جانا پڑے پھر بھی مارچ نہیں رکے گا،لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کی سمجھ نہیں آرہی، چیئرمین تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کی نارضگی پر کہا کہ جاوید ہاشمی کو تحفظات تھے تو مجھ سے بات کرتے، دھاندلی سے جیتنے والوں کی کوئی حیثیت نہیں۔

  • انقلاب اور آزای مارچ , پی ٹی آئی اور عوامی تحریک میں چار نکات پراتفاق

    انقلاب اور آزای مارچ , پی ٹی آئی اور عوامی تحریک میں چار نکات پراتفاق

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک مین انقلاب اور آزای مارچ پر چار نکات پر اتفاق ہوگیا، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیاسی جدوجہد پرامن اور آئین کے دائرے میں ہوگی، مارشل لا کے نفاذ کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔

    شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی طاہرالقادری سےملاقات میں انقلاب اورآزادی مارچ کیلئے چار نکات پراتفاق ہوگیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےدونوں جماعتوں کی جدوجہد جمہوری ہوگی،جس کا مقصدحقیقی جمہوریت رائج کرنا ہے،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حالات بگڑے تو ذمہ دار وفاقی اور پنجاب حکومت ہوگی، شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ اس جدوجہد میں کوئی غیر آئینی اقدام کیا گیا تومزاحمت اور مذمت کی جائے گی، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ان کامقصد ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہیں، نہ ہی جمہوریت کیخلاف کوئی سازش کی جارہی ہے۔

  • جلسے جلوسوں پر پابندی: کمشنر اسلام آباد کا عمران خان اور طاہرالقادری کو خط ارسال

    جلسے جلوسوں پر پابندی: کمشنر اسلام آباد کا عمران خان اور طاہرالقادری کو خط ارسال

    اسلام آباد : چیف کمشنر اسلام آباد نے عمران خان اور طاہرالقادری کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں جلسے جلوسوں پر پابندی ہے۔

    تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو اسلام آباد کے چیف کمشنر نے خط ارسال کیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے، جس کے تحت جلسے، جلوسوں اور مارچ کی بالکل اجازت نہیں دی جائے گی، چیف کمشنر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو جلسے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کی اجازت لینا ہوگی، خط میں کہا گیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث سیکیورٹی خدشات بھی ہیں۔