Tag: انتخابات

  • طاہر القادری سے انتخابی انقلاب کی بات کی جائے گی، عمران خان

    طاہر القادری سے انتخابی انقلاب کی بات کی جائے گی، عمران خان

    لاہور: عمران خان کہتے ہیں طاہر القادری سے انتخابات کے ذریعے انقلاب کی بات کی جائے گی، چودہ اگست کے بعد وہ خود وزیراعظم کو ملاقات کی دعوت دیں گے۔

    چودہ اگست کو آزادی مارچ اور انقلاب مارچ ساتھ ساتھ ہوگا اور عمران خان نے آزادی مارچ کے بعد اپنی پہلی ترجیح بھی بتا دی،تحریک  انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں یہ پورے پاکستان کی آزادی کا معاملہ ہے۔ علامہ طاہر القادری سے بات کی جائے گی کہ وہ انتخابی انقلاب کے ذریعے اٹھارہ کروڑ عوام کی زندگیوں میں انقلاب لائیں۔

    عمران خان علامہ طاہر القادری سے انتخابی عمل میں اصلاحات کی بات کریں گے، کپتان پہلے ہی کہہ چکے ہیں وزیراعظم نواز شریف کے استعفے اور وسط مدتی انتخابات کے مطالبات کی منظوری تک وہ اسلام آباد میں بیٹھے رہیں گے،عمران خان کہتے ہیں چودہ اگست کے بعد وہ خود وزیراعظم کو ملاقات کی دعوت دیں گے۔

  • عمران خان آزادی مارچ کی قیادت کرنے کیلئے لاہور پہنچ گئے

    عمران خان آزادی مارچ کی قیادت کرنے کیلئے لاہور پہنچ گئے

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آزادی مارچ کی قیادت کرنے کیلئے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آزادی مارچ کی قیادت کرنے لاہور پہنچ گئے،زمان پارک برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا پرجوش کارکنوں نےاپنےقائدکا استقبال بھی پرجوش اوروالہانہ کیا، عمران خان جب بنی گالہ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ سے نکلے،توان گاڑیوں کا قافلہ بھی ساتھ نکلا،پرجوش کارکن اپنے قائد اور آزادی مارچ کیلئے نعرے لگاتے رہے، پولیس اسکواڈ سیکیورٹی دیتا رہا، گاڑی میں بیٹھے عمران خان کا پر اعتماد چہرہ چودہ اگست کے آزادی مارچ کی کہانی بتارہا تھا، ہشاش بشاش عمران خان کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے۔

    PTI-PMLN

    دوسری جانب عمران خان کے لاہور پہچنے سےقبل لاہورکازمان پارک اکھاڑا بن گیا، زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائش کے باہر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے  پتھراؤ اور جوابی پتھراؤسے کشیدگی پھیل گئی لیکن معاملہ وقتی طور پر ٹل گیا۔

    آزادی مارچ سےقبل تحریک انصاف کے کارکن اسلام آباد جانے کیلئے پرجوش ہیں، تو ن لیگ والے بھی موقع کی کھوج میں ہیں، مقابلہ سخت،اور فضاؤں میں کشیدگی پھیل چکی ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے سیاسی قیادت نے افہام و تفہیم کا مظاہرہ نہ کیا،تو نتائج سنگین ہوسکتے ہیں۔

  • عمران خان نے انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کے چہرے بےنقاب کردیئے

    عمران خان نے انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کے چہرے بےنقاب کردیئے

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نےانتخابات میں دھاندلی کے عوض مراعات حاصل کرنے والوں کوبے نقاب کردیا۔

    عمران خان نے بنی گالہ میں انتخابی دھاندلیوں کے ذریعےشریف برادران کو فائدہ پہنچا کر مراعات حاصل کرنیوالے کرداروں کوبےنقاب کیا، عمران خان نےبتایا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کوخدمت کےعوض ان کے بیٹے کو بورڈ آف انوسٹمنٹ کا چیئر مین بنایا گیا، عمران خان کے مطابق جسٹس رمدے کے بیٹےمصطفی رمدے، بھائی اسد رمدے اور بھتیجی کو بھی نوازا گیا، عمران خان نےکہا جسٹس انور محبوب کو ایک سال کی توسیع سمیت دیگر مراعات دے کر بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کا موقع دیا گیا۔

    عمران خان نے پینتیس پنکچر والے نجم سیٹھی کو ملنے والی مراعات کا پردہ چاک کیا ، عمران خان نےبتایا سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کو خدمت گزاری پر دو بار توسیع ملی، تحریک انصاف کےچیئر مین نے طارق باجوہ، شاہد خان، ریٹرننگ آفیسرز اور ڈی آر اوز کو بھی دی گئی خصوصی مراعات کا ذکر کیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا ملکی مسائل کا حل مارشل لاء میں نکالنے والوں کی سوچ غلط ہے، اُن کا کہنا تھا چودہ اگست کو آنے والا سیلاب کوئی نہیں روک سکتا پولیس والے ملک بچائیں ایک خاندان کے ملازم نہ بنیں، جو بادشاہت سے تنگ ہیں وہ نئے پاکستان کے لئے باہر نکلیں۔