Tag: انتخابات
-
مذاکرات شروع ہونے سےپہلے ناکام کیسے ہوگئے، عمران خان
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کہتے ہیں طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ناکام کیسے ہو سکتے ہیں، پیشرفت سے آگاہ کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے۔
عمران خان کاکہناہے طارق ملک کودھمکیاں مل رہی تھیں وہ دباؤ کے باعث مستعفی ہوئے،چیف جسٹس پاکستان معاملے کانوٹس لیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھا ملک کو جنگ میں ملوث رکھنے کیلئے مہم چل رہی ہے امن کی بات کرنےوالے کوطالبان کاحامی قرار دے دیاجاتا ہے ڈائیلاگ پرپیشرفت سے آگاہ کرنے کیلئے اے پی سی بلائی جائےعمران خان کاکہناتھا مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ہی ناکام کیسے ہوسکتے ہیں۔
عمران خان نے کہا مدت پوری کرنا حکومت کے اپنے اوپر ہے۔۔انگوٹھوں کی تصدیق نہ کی تواسٹریٹ پاوردکھائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھا پولیو سنجیدہ مسئلہ ہے جلد پولیو کے خلاف مہم شروع کریں گے۔
-
کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات ، سپریم کورٹ نے تاریخ مانگ لی
سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے لئے حکومت سے حتمی تاریخ مانگ لی، چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت میں سیکرٹری دفاع کے خلاف توہین عدالت کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
کنٹونمٹ بورڈز میں انتخابات کیس کی سماعت چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حکومت کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخابات کی حتمی تاریخ دے، عدالت غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کرے گی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آئندہ سماعت میں سیکرٹری دفاع کے خلاف توہین عدالت معاملے کو بھی سماعت میں شامل کیا جائے گا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ لاء، ترمیمی بل پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے موجود ہے، بل منظور ہوتے ہی انتخابات کروا دیے جائیں گے۔
جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ بل پاس ہونا ضروری نہیں آپ انتخابات کروائیں ، بل پاس ہوتا رہے گا، مقدمے کی سماعت سولہ جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو انتخابات کی حتمی تاریخ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
-
الیکشن کمیشن وزارت دفاع سے تحریری طور پر انتخابات کی تاریخ لے،سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو وزارت دفاع سے تحریری طور پر تاریخ لینے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور نے کہا کہ کنٹونمنٹ کے علاقوں میں فروری میں بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں کیونکہ وفاقی حکومت کنٹونمنٹ کے علاقوں میں انتخابات کے لئے تیار نہیں۔
جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ یہ کہانی پرانی ہے نئے کہانی سنائیں، جسٹس عظمت سعید نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن وزارت دفاع سے تحریری طور پر بلدیاتی انتخابات کی تاریخ لے، جس کے بعد کیس کی سماعت نو جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
-
لہو رنگ انتخابات:24ہلاک، بنگلہ دیش دوبارہ انتخابات کرائے، امریکا
بنگلہ دیش میں تاریخ کے بدترین انتخابات میں چوبیس افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اپوزیشن جماعتوں اور امریکہ نے دوبارہ شفاف انتخابات کا مطالبہ کردیا۔
امریکہ نے بنگلہ دیش میں ہونیوالے متنازعہ انتخابات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو انتخابات میں واضح نمائندگی حاصل نہیں رہی۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ مخالفین سے مذاکرات کے بعد دوبارہ شفاف انتخابات کرائے جائیں۔
اپوزیشن پارٹی کی رہنما بیگم خالدہ ضیا سمیت بیس جماعتوں نے آئینی، شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے، حالیہ انتخابات میں وزیراعظم حسینہ واجد نے کامیابی کو آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرتشدد کاروائیوں کو روکنے کی صورت میں مخالفین سے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں۔
-
بنگلہ دیش:حزب اختلاف کی جماعتوں نے پر تشدد ترین انتخابات کو مسترد کردیا
بنگلہ دیش کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے ملک کی تاریخ کے پر تشدد ترین انتخابات کو مسترد کردیا ہے، اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا نے غیر جانبدار اورغیر سیاسی انتظامیہ کے تحت نئے انتخابات کروانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
بنگلہ دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نےعام انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے لیکن یہ نتائج کسی سے پوشیدہ نہیں تھے کیونکہ خالدہ ضیا کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی زیر قیادت اٹھارہ جماعتی اپوزیشن اتحاد نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا، جس کے باعث حکمراں جماعت کے ایک سو تریپن امیدوار تو پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے تھے۔
پولنگ کے دوران پورے ملک میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی، پولیس کے مطابق انتخابات کے دوران پر تشدد واقعات میں بیس سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور نامعلوم افراد کی جانب سے دو سو سے زائد پولنگ اسٹیشن نذر آتش کر دیئے گئے، اطلاعات کے مطابق تقریباً بیس فیصد ہی ووٹ ڈالے گئے، جس پر اپوزیشن رہنما خالدہ نے غیر جانبدار اور غیر سیاسی انتظامیہ کے تحت نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عوام نے یک طرفہ انتخابات کو مسترد کردیا ہے، بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بھی اپوزیشن کا پرتشدد مظاہرے ختم کرنے پر نئے انتخابات کرانے پر غور کی تجویز دی ہے۔
-
ڈھاکہ:عام انتخابات سے ایک روز قبل اپوزیشن کی48 گھنٹے کی ہڑتال
بنگلہ دیش میں کل ہونے والے انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا جبکہ پارٹی رہنما کی نظر بندی کے خلاف ہڑتال کا اعلان کردیا۔
حکومت کی جانب سے اپوزیشن رہنما بیگم خالدہ ضیا کو نظر بند کیا ہے، خالدہ ضیا کی ووٹرز سے انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کے بعد اڑتالیس گھنٹے کی ہڑتال کا نفاذ کیا گیا ہے۔
ہڑتال کے پیش نظرکل کے انتخابات میں صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ ہے، بنگلہ دیش میں کل ہونے والے انتخابات میں کسی نامناسب صورتحال سے نپٹنے کے لیے بیس ہزار فوجی دستے تعینات کئے گئے ہیں۔
اہم اپوزیشن جماعت بنگہ دیش نیشنل پارٹی سمیت بیس سیاسی جماعتوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے، اپوزیشن جماعتوں کے مظاہروں اور حکام سے جھڑپوں میں ڈیڑھ سو زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔