Tag: انتخابی اخراجات کی تفصیلات

  • عمران خان نے انتخابی مہم پر38  لاکھ  11ہزار 750روپےخرچ کیے

    عمران خان نے انتخابی مہم پر38 لاکھ 11ہزار 750روپےخرچ کیے

    اسلام آباد : عمران خان نے انتخابی مہم پر 38 لاکھ 11ہزار 750روپےخرچ کیے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اخراجات الیکشن کمیشن کی مقررہ حد کے اندر کیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 5 حلقوں سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرادی ، جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے انتخابی مہم پر 38 لاکھ 11ہزار 750روپےخرچ کیے۔

    آر او نے گوشوارے درست قرار دے کرالیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے کامیاب تحریک انصاف کے امیدواروں نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرادی ہے۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان نے اخراجات الیکشن کمیشن کی مقررہ حد کے اندرکیے، عمران خان نے انتخابی مہم پر38 لاکھ 11ہزار 750روپے خرچ کیے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسد عمر اورخرم شہزادنواز نے بھی حد کے اندراخراجات کیے، اسد عمر نے انتخابی مہم پر37 لاکھ 25ہزار 566روپے خرچ کیے جبکہ خرم شہزادنواز نے 39 لاکھ 90ہزار خرچ کیے۔

    اس سے قبل صدر ن لیگ شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرائی، جس کے مطابق شہباز شریف نے 19 لاکھ34 ہزار447  روپےخرچ کئے۔

    خیال رہے کہ آج انتخابی امیدواروں کے اخراجات کی تفصیل جمع کرانے کا آخری روز ہے، انتخابی اخراجات کی تفصیل آج شام 4 بجے تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ 9 اگست تک تمام امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا تاہم اس سے قبل امیدواروں کو انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروانی ہوں گی۔

  • شہبازشریف اور بلاول بھٹو کی انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع

    شہبازشریف اور بلاول بھٹو کی انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع

    اسلام آباد: صدر ن لیگ شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرادیں، شہباز شریف نے 19 لاکھ34 ہزار447  روپےخرچ کئے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرن لیگ شہبازشریف نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات آر او کو جمع کرادیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ انھوں نے انیس لاکھ چونتیس ہزارچار سو سینتالیس روپےخرچ کئے، گاڑیوں میں تیل کی مدمیں چھ لاکھ رپے خرچ کئے۔

    تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف نے اشتہارات کے لئے 11 لاکھ روپے خرچ کیے، آر او نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات درست قرار دے دیں۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے این اے200 سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرادی ہے، بلاول بھٹو کے وکیل آصف عبد الرزاق نے آراو کے پاس گوشوارے جمع کرائے۔

    لاڑکانہ کی2 قومی، 4صوبائی نشستوں کے امیدواروں نے بھی تفصیلات جمع کرائی۔

    خیال رہے کہ آج انتخابی امیدواروں کے اخراجات کی تفصیل جمع کرانے کا آخری روز ہے، انتخابی اخراجات کی تفصیل آج شام 4 بجے تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ  9 اگست تک تمام امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا تاہم اس سے قبل امیدواروں کو انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروانی ہوں گی۔