Tag: انتخابی اصلاحات بل

  • لیڈرکون ہوگا؟ یہ فیصلہ عوام کریں گے، خواجہ سعد رفیق

    لیڈرکون ہوگا؟ یہ فیصلہ عوام کریں گے، خواجہ سعد رفیق

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چند لوگوں کا فیصلہ ہم نہیں مانیں گے، تمام سیاسی جماعتیں ان معاملات کا شکار ہوچکی ہیں، لیڈر کون ہوگا اور کون نہیں اس کا فیصلہ عوام کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے انتخابی اصلاحات بل کی ایک شق کی مخالفت میں پیش کیے جانے والے ترمیمی بل کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم آمرانہ دور کی غیر جمہوری ترامیم ختم کرنا چاہتے ہیں، سب کمیٹی کے بعد بڑی کمیٹی سے بھی یہ بل منظور ہوا، ہماری جنگ جمہوریت کی بقاء کیلئے ہے۔

    خواجہ سعد رفیق کا جذباتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ماں باپ جمہوریت اس کی جنگ کی نذر ہوئے، چند لوگوں کا فیصلہ ہم نہیں مانیں گے۔

    یہ جنگ پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی سمیت سب جماعتوں نے لڑی ہے، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ان معاملات کا شکار ہوچکی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جوانی میں جیلیں اس لیے نہیں کاٹیں کہ چند لوگ عوام کے فیصلے کریں، یہ لوگ کون کہتے ہیں جو کہیں کہ یہ لیڈرہوگا اور یہ نہیں ہوگا، کبھی یہ مائنس تو کبھی وہ مائنس، کوئی بڑا لیڈر مائنس ہوتا ہے تو پھر جمہوریت اور ایوان مائنس ہوتا ہے، یہ جنگ پہلے پیپلزپارٹی نے لڑی اب ہم لڑ رہے ہیں۔

    وزیر ریلوے نے تمام سیاست دانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شکوے اور شکایتیں ہیں، ہم سب سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتےہیں، ہم آپس میں لڑلیں گے کیونکہ میدان سیاست موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگر آپ کو برےلگتےہیں تو یہ آپ کی مرضی ہے، لیکن خدا کیلئےنفرت کے تحت ایسے قوانین نہ بنائیں جو جمہوریت کو کمزورکردیں۔

  • عمران خان نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا

    عمران خان نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انتخابی اصلاحات بل کی منظوری پر مشاورت کے لیے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انتخابی اصلاحات بل کی منظوری اور نوازشریف کی بطور پارٹی صدر واپسی پر پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں انتخابی اصلاحات بل کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لیے مشاورت ہوگی، قانونی ماہرین معاملے پرعمران خان کو بریفنگ بھی دیں گے جس کے بعد بل سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں موجودہ سیاسی ماحول میں پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی طےکی جائے گی۔


    نواز شریف کو پارٹی سربراہ بنانے کی راہ میں‌ حائل آخری رکاوٹ بھی دور


    یاد رہے کہ گزشتہ روز نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف کو دوبارہ پارٹی سربراہ بنانے کے لیے پیش کردہ انتخابات بل 2017ء اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود قومی اسمبلی سے بھی منظور کرلیا گیا تھا۔


    نوازشریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب


    واضح رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد نا اہل ہونے والے سابق وزیراعظم نوازشریف مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔