Tag: انتخابی اصلاحات کیس

  • انتخابی اصلاحات کیس، سپریم کورٹ نےحکومت سےجواب طلب کرلیا

    انتخابی اصلاحات کیس، سپریم کورٹ نےحکومت سےجواب طلب کرلیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نےانتخابی اصلاحات سے متعلق درخواست سماعت کے لئے منظورکرتے ہوئےالیکشن کمیشن اورحکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

    انتخابی اصلاحات سےمتعلق پٹیشن عابد حسن منٹو ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی۔ دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ابھی تک لازمی ووٹ ڈالنے کا قانون نہیں بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن اصلاحات کے حوالے سےعدالتی حکم پر بھی عمل نہیں ہورہا ہے۔

    اس موقع پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ لازمی ووٹ کا قانون بنانا حکومت کا کام ہے، اس ملک کی بنیاد جمہوریت اور جمہوریت کی بنیاد انتخابات پر ہے۔

    اعلیٰ عدالت نے دلائل سُننے کے بعد درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی اور الیکشن کمیشن اورحکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

  • چیف جسٹس انتخابی اصلاحات کیس سےالگ، نیا بینچ بنے گا

    چیف جسٹس انتخابی اصلاحات کیس سےالگ، نیا بینچ بنے گا

    اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصرالمُلک انتخابی اصلاحات کیس سے علیحدہ ہوگئے۔

    مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تو جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس میں کہا کہ اس کیس میں جب الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرایا تو وہ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر تھے، لہذا یہ مناسب نہیں ہوگا کہ وہ خود اس مقدمے کی سماعت کریں ۔

    اس لئے نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا، مختصر سماعت کے بعد مقدمے کی مزید کارروائی دس نومبرتک ملتوی کردی گئی۔

  • انتخابی اصلاحات کیس: پی ٹی آئی سے جواب طلب

    انتخابی اصلاحات کیس: پی ٹی آئی سے جواب طلب

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات کیس میں الیکشن کمیشن کی وضاحت پرتحریکِ انصاف سے جواب طلب کرلیا ہے۔

    چار حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق اور انتخابی اصلاحات سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے بینچ نےکی، عدالت کے طلب کئے جانے پرسیکریٹری الیکشن کمیشن پیش ہوئے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے پرعملدرآمد نہ ہونے کی تحریری وضاحت جمع کرائی۔

    جس پراعلیٰ عدالت نے تحریکِ انصاف اورورکرز پارٹی سے الیکشن کمیشن کی وضاحت پرجواب طلب کرلیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم اپنا مؤقف کافی پہلے جمع کراچکے تھے، جو نمبرغلط درج ہونے کی وجہ سے عدالت کو نہیں مل سکا تھا۔

    مقدمے کی سماعت تیرہ اکتوبرتک ملتوی کردی گئی ہے۔