Tag: انتخابی اصلاحات

  • انتخابی اصلاحات فوری کی جائیں، الیکشن کمیشن

    انتخابی اصلاحات فوری کی جائیں، الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کو تجاویز فراہم کردیں ہیں، جس میں حکومت سے فوری انتخابی اصلاحات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے دس نکاتی تجاویز کا ڈرافٹ انتخابی اصلاحات کمیٹی کو فراہم کردیا ہے، تجاویز میں حکومت سے انتخابی اصلاحات فوری طورپرکرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کی پیش کردہ دیگر تجاویز میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ آرٹیکل دوسوچوبیس میں ترمیم لائے، پارلیمنٹ کی مدت ختم ہونے پرنوے دن کے بجائے ایک سو بیس دن میں انتخابات کرائے جائیں، انتخابات سے ساٹھ دن پہلے پولنگ اسکیم جاری کرنے کا اختیار دیا جائے اورپولنگ اسٹاف کو زیادہ سے زیادہ اختیارات دئیے جائیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق بائیومیڑک اورالیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے لئے قانون سازی کی جائے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ کا حق دیا جائے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ انتخابات سے قبل مردم شماری کرانے اورمردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں کرانے کی تجاویز بھی دی گئیں۔

  • انتخابی اصلاحات کے بعد الیکشن ہوسکتے ہیں،خورشیدشاہ

    انتخابی اصلاحات کے بعد الیکشن ہوسکتے ہیں،خورشیدشاہ

    اسلام آباد: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر نئےالیکشن ہوں تو وہ کون کرائے کیونکہ موجودہ الیکشن کمیشن پر عمران خان کو اعتراض ہے، انتخابی اصلاحات کےبعد ہی الیکشن ہوسکتے ہیں ۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاستدان میں برداشت ہونی چاہیے، جمہوریت پھولوں کی سیج پربیٹھ کرنہیں کانٹوں پرچل کرحاصل کی، ملک میں جاری سیاسی گرما گرمی پر خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر وزیرداخلہ کی خاموشی بڑا سوال ہے۔

    واضح رہے کہ خورشید شاہ پہلے ہی طاہر القادری اور عمران خان کو وارننگ دے چکے ہیں کہ اگر ملک کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری ان پر عائد ہوگی۔