Tag: انتخابی امیدواروں

  • ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس : انتخابی امیدواروں کو ٹکٹیں دینے کا فیصلہ کیا جائے گا

    ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس : انتخابی امیدواروں کو ٹکٹیں دینے کا فیصلہ کیا جائے گا

    لاہور : مسلم لیگ ن کےپارلیمانی بورڈ کا پہلااجلاس جاری ہے ، جس میں قومی، صوبائی اورمخصوص نشستوں پر پارٹی ٹکٹ اور امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں مریم نوازاوررانا ثنااللہ سمیت دیگر سینئر رہنما شریک ہیں۔

    اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے انتخابی امیدواروں کے حتمی انٹرویو کئے جا رہے ہیں ، آج کے اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، بھکر اور میانوالی کے امیدواروں کی ٹکٹوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    سرگودھا سےقومی اسمبلی کی 5 نشستیں ،خوشاب، میانوالی اور بھکر سے 2، 2 نشستیں ہیں جبکہ سرگودھا سے پنجاب اسمبلی کی 10 نشستیں ،خوشاب اور میانوالی سے 4 ، 4 نشستیں اور بھکر سے پنجاب اسمبلی کی 5 نشستیں ہیں۔

    آج مسلم لیگ ن کے سرگودھا ڈویژن سے مجموعی طور پر 105 شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے انٹرویوز ہو رہے ہیں ، نوازشریف مسلم لیگ ن کے امیدواروں سےالگ الگ ملاقاتیں کر کے انکےانٹرویوز کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کی جانب سے قومی اسمبلی کی 11 نشستوں کے لیے 38 امیدواروں کو انٹرویو کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

    سرگودھا ڈویژن سے صوبابی اسمبلی کی 23 نشستوں کے لئے 67 افراد کو انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

    مجموعی طور پر سرگودھا ڈویژن سے قومی اسمبلی کے 11 امیدواروں کو آج مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹیں دی جائیں گی۔

    سرگودھا ڈویژن کے 23 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

  • انتخابی امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال، اسٹیٹ بینک نے 100سے زائد امیدوار نادہندہ قرار ‌‌دے دئیے

    انتخابی امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال، اسٹیٹ بینک نے 100سے زائد امیدوار نادہندہ قرار ‌‌دے دئیے

    اسلام آباد : الیکشن 2018 کی تیاریاں تیز ہوگئیں، سخت اسکروٹنی نے بڑے بڑے امیدواروں کی نیندیں اڑا دیں، اسٹیٹ بینک نے سوسے زائد جبکہ پی ٹی سی ایل نے 1500 سے زائد امیدواروں کو نادہندہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابات 2018 کیلئے الیکشن کمیشن میں انتخابی امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال جاری ہے، جس میں بڑے بڑے نام شکنجے میں آگئے، اسٹیٹ بینک نے سو سے زائد اور پی ٹی سی ایل نے پندرہ سو چودہ امیدواروں کی ڈیفالٹر لسٹ جاری کردی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی لسٹ کے مطابق حناربانی کھر، منظور احمد وٹو، فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی پر نادہندہ کی مہرلگادی گئی جبکہ احمد شاہ کھگا، امجد خان، عاصم ارشاد، خالد مسعود، عبدالستار بچانی ، ذوالفقاربچانی اور امیروزیرچشتی کا نام شامل ہیں۔

    نادہندہ لسٹ میں ایاز خان، چنگیز خان، اظہر کھوکھر،زینب احسن، عمرفاروق، مشتاق احمد،عاصم شاہ،علی ترکئی، چوہدری شکیل سمیت سوسے زائد نام سامنے آئے ہیں۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے 102امیدواروں کے ڈیفالٹر ہونے کا بتایا ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی سی ایل نے 1514 نادہندہ امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن کو ارسال کردی ہے، جس میں 3ماہ سے 5 سال کے دوران بل ادا نہ کرنے والوں کو نادہندہ قرار دیا گیا۔

    پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ ظفراللہ جمالی پر پی ٹی سی ایل کے ایک ہزار155روپے جبکہ مرادسعید کے ذمے 14ہزار روپے، فیصل کریم کنڈی پر21 ہزار ، اعجاز چوہدری پر 33 ہزار اور ظفرعلی پر 18 ہزار روپے واجب الادا ہیں، ان کے علاوہ حنیف عباسی، علیم خان ، منظوروٹو، عبدالقادر گیلانی، بلال یاسین، حافظ سلمان بٹ، نرگس فیض ملک بھی نادہندہ نکلے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔