Tag: انتخابی جلسے

  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے 3 بار صدر پاکستان بنانے کی آفر کی تھی، اسد قیصر کا دعویٰ

    بانی پی ٹی آئی نے مجھے 3 بار صدر پاکستان بنانے کی آفر کی تھی، اسد قیصر کا دعویٰ

    صوابی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے 3 بار صدر پاکستان بنانے کی آفر کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے انتخابی جلسے سے خطاب میں دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نےمجھے3بارصدرپاکستان بنانےکی آفرکی تھی لیکن میں نے پروٹوکول کی وجہ سے صدرپاکستان کا عہدہ نہیں لیا۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ میں نےعلاقےکی تعمیروترقی کےلئےاسپیکرشپ کاعہدہ لیا، امریکا نے بانی پی ٹی آئی سے پاکستان میں اڈے مانگے تھے، بانی پی ٹی آئی نے امریکا کو انکار کیا جس کی وجہ سے آج وہ جیل میں ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 40 سال افغانستان میں جنگ ہوئی جس کی وجہ سےہماراملک تباہ ہوگیا، نواز شریف کی سلیکشن ہوچکی ہے۔

  • جماعت اسلامی کے انتخابی جلسے میں‌ اسٹیج گرنے کا حادثہ

    جماعت اسلامی کے انتخابی جلسے میں‌ اسٹیج گرنے کا حادثہ

    پشاور: مہمند ایجنسی میں جماعت اسلامی کے انتخابی جلسے کے دوران اسٹیج گرگیا جس کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے مہمند ایجنسی میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس میں سینیٹر سراج سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

    منتظمین نے  اسٹیج لکڑی کے تختوں سے تیار کیا تھا ، امیر جماعت اسلامی کی آمد کےتو پارٹی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد اسٹیچ پر پہنچی اور وزن زائد ہوا جس کے باعث وہ ٹوٹ گیا اور تمام افراد نیچے گر گئے تاہم خوش قسمتی سے سب محفوظ رہے۔

    حادثے کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ’گنجائش سے زیادہ لوگوں کے اوپر بیٹھنے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا، آج کچھ کارکنان بھی اسٹیج پر پہنچ گئے تھے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اسٹیج حادثاتی طور پر گرا س کے پیچھے کوئی سازش نہیں، اللہ کے شکر سے مجھ سمیت کسی بھی کارکن کو چوٹ نہیں آئی، واقعے کے بعد انتخابی مہم نہیں رکے گی اور شیڈول کے مطابق ہم اپنے پروگرام کرتے رہیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔