Tag: انتخابی جلسے سے خطاب

  • میرا مقابلہ کسی سے نہیں نواز شریف سے ہے، چوہدری نثار

    میرا مقابلہ کسی سے نہیں نواز شریف سے ہے، چوہدری نثار

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے باغی رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میرا مقابلہ کسی سے نہیں نواز شریف سے ہے، مجھے فوج سے تمغہ نہیں لینا، نواز شریف کی بہتری میں مشورہ دیا تھا، نواز شریف پردہ رکھیں ورنہ بات دور تک جائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ نواز شریف کو مشورہ دیا، مشکلات میں مزید اضافہ نہ کریں، اداروں پر حملے نہ کریں تو کیا جرم کیا، جو مشورہ میں نے دیا وہی شہباز شریف نے دیا انہیں پارٹی صدر بنادیا گیا۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ آزاد امیدوار نہیں، عوام کے ٹکٹ پر لڑ رہا ہوں، سیاست بہت مشکل ہے، اللہ نے یہ ذمہ داری دی ہے، خاندان کی ذمہ داری مشکل ہوتی تو لاکھوں کی تو اس سے بھی مشکل ہے، اللہ نے یہ ذمہ داری اٹھانے کی توفیق دی ہے۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ کوئی بھی سیاست دان عوامی خدمت پر میرا مقابلہ کرلے، اس شخص کا ذمہ دار ہوں جو صبح و شام مزدوری کرتا ہے، اس کے ہاتھ میں مہر ہوتی ہے تو چوہدری نثار پر مہرا لگاتا ہے، میرے دل میں کوئی کھوٹ نہیں ہے، 24 کروڑ سے چار کارپٹ سڑکیں مکمل کرائیں۔

    انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کا موازنا نواز شریف کے حلقے سے کرلیا جائے، میری طاقت ٹکٹ نہیں بلکہ عوام ہیں، پوری زندگی سر اٹھا کر سیاست کی، ہاتھ نہیں پھیلائے، عوام کا نمائندہ ہوں کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا، لوگ کہتے ہیں اقتدار کے لیے سب کچھ کیا جاتا ہے، ایک اختلاف پر وزارت کو ٹھوکر مار دی۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ میرے خلاف عدالتوں میں کوئی مقدمہ نہیں ہے، ٹکٹ کا محتاج ہوتا تو درخواست دیتا، تھوک کر چاٹنے والا نہیں ہوں، میرے سر اٹھا کر سیاست کرنے کی وجہ عوام کی طاقت ہے، فرشتہ نہیں ہوں مگر کبھی حرام اور جھوٹ کی سیاست نہیں کی، میرا مقابلہ کسی سے کرلیں، پورے پاکستان میں پہلا نمبر ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اوپر اللہ نیچے آپ ہیں، آپ ہی میرے دست و بازو ہیں، نشان مل گیا ہے اب جیپ پر چڑھو اور دوسروں کو بھی چڑھاؤ، جیپ کو پیٹرول کی ضرورت نہیں، آپ کے جذبے کے دھکے سے آگے بڑھے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • حکومت کی کمزوری بھارت کو طاقت ور بنارہی ہے، خورشید شاہ

    حکومت کی کمزوری بھارت کو طاقت ور بنارہی ہے، خورشید شاہ

    جھنگ : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پانامالیکس کیس میں ایک فریق نے وزیر جب کہ دوسرے فریق نے وکیل تبدیل کر لیا ہے اب دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔

    سید خورشید شاہ جھنگ میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پانامالیکس کیس میں ایک فریق نے تو اپنا وزیر تبدیل کرلیا ہے جب کہ دوسرا فریق اپنا وکیل سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے اب دیکھنا ہے کہ آگے آگے اور کیا ہوتا ہے۔

    لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات پر مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو عبرتناک کا نشانہ بنادیا جائے گا اس معاملے پر حکومتی خاموشی بھارت کو طاقتور بنارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی کاوشوں سے سندھ میں جرائم کی شرح پہلے سے بہت کم سطح پر آگئی ہے،اب پنجاب کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے جہاں لاقانونیت عروج پر ہے۔

    پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نے کہا ہے کہ عوام کی اصل طاقت اور ترجمان بھٹو کی پارٹی ہے اور بھٹو سے پنجاب کے عوام کو والہانہ محبت ہے اب پیپلز پارٹی پنجاب میں کسی کے لئے میدان نہیں چھوڑے گی۔

    قبل ازیں خورشید شاہ نے فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پانامہ کیس میں قطر کے شہزادے کا خط بہ طور ثبوت پیش کرنے سے مسلم لیگ (ن) نے شکوک و شبہات اور مضبوط کردیا ہے،انتہائی شرم کی بات ہے کہ ایک چھوٹے سے دوست ملک سے ذاتی فائدے کے لیے خط منگوایا گیا ہے۔