Tag: انتخابی ریلی

  • بائیڈن امریکی تاریخ کا بدترین صدر ہے، ٹرمپ

    بائیڈن امریکی تاریخ کا بدترین صدر ہے، ٹرمپ

    مشی گن : ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جوبائیڈن امریکی تاریخ کا بدترین صدر ہے۔

    یہ بات انہوں نے مشی گن میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ وہ لوگ کہتے رہے میں جمہوریت کیلئے خطرہ ہوں لیکن میں نے گزشتہ ہفتے جمہوریت کیلئے گولی کھائی ہے۔

    اپنے سیاسی حریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن امریکی تاریخ کا بدترین صدر ہے۔

    ریلی کے شرکاء سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم زوال کا شکار ہیں، 4سال پہلے ہم ایک عظیم قوم تھے، 5نومبر امریکا کی تاریخ کاسب سے اہم دن ہوگا۔

    سابق امریکی صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جیتنے کے بعد ہم سب مل کر امریکا کو پھرسے طاقتور اور محفوظ ملک بنائیں گے اور بائیڈن ماضی کی ایک دھندلی سی یاد بن جائے گا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی قوم کی قیادت احمق لوگ کررہے ہیں، یہ وحشت مزید جاری نہیں رہنے دیں گے، صحیح قیادت ہو تو جوبائیڈن کا پیدا کردہ ہر بحران حل کیا جاسکتا ہے۔

  • سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ سے زخمی

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ سے زخمی

    پنسلوینیا : امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ان کے گولی لگنے سے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ پر پنسلوینیا میں ان کی انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔

    موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور ہر ڈونلڈ ٹرمپ کو حفاظتی حصار میں لیا اور انہیں اسٹیج سے لے کر تیزی سے روانہ ہوگئے۔

    امریکی ٹی وی چینل سی این این کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریلی کے شرکاء سے خطاب کیلئے اسٹیج پر موجود تھے، جیسے ہی انہوں نے اپنے حامیوں سے خطاب کا آغاز کیا تو گولیاں چلنا شروع ہوگئیں۔

    اس حوالے سے امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار کی ریلی میں فائرنگ کے واقعے میں سابق امریکی صدر زخمی ہوئے ہیں لیکن ان کے کان پر خون کے نشانات دیکھے گئے ہیں۔

    ٹرمپ خفیہ سروس اہلکاروں کے حصار میں اسٹیج سے خود چلتے ہوئے گاڑی تک گئے، اسٹیج سے واپسی پر ٹرمپ نے حامیوں کی طرف فضا میں مکا بھی لہرایا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بظاہر ڈونلڈ ٹرمپ کو واقعے میں شدید چوٹیں نہیں آئیں، تاہم یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ٹرمپ گولی لگنے سے زخمی ہوئے یا اسٹیج پر نیچے جھکتے ہوئے چوٹ لگی ابھی واضح نہیں ہوا۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدرٹرمپ کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ،ری پبلکن رہنماؤں نے عوام سے ڈونلڈٹرمپ کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

    سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان اسٹیون چنگ نے اس کی تفصیلات بیان کی ہیں، انہوں ںے بتایا کہ کہ ڈیمو کریٹ نلڈ ٹرمپ ٹھیک ہیں، مقامی طبی سہولت میں معائنہ کیا جا رہا ہے، ٹرمپ نے گھناؤنے فعل میں فوری کارروائی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں 5 فائر کیے گئے، مجمع میں سے گولی نہیں چلائی گئی، ٹرمپ کو دور سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی،

    اس کے علاوہ بٹلر کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگیا ہے، فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

    ٹرمپ کی انتخابی ٹیم نے بھی کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بالکل ٹھیک ہیں، سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی معلومات حاصل ہوں گی، عوام کو آگاہ کردیا جائے گا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ رہے، سیکرٹ سروس

    بعد ازاں سیکرٹ سروس انتظامیہ نے صدر جوبائیڈن کو ٹرمپ پر حملے سے متعلق بریفنگ میں بتایا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں سابق امریکی صدر ٹرمپ محفوظ رہے ہیں۔

    حملہ آور نے کہاں بیٹھ کر فائرنگ کی؟ 

    امریکی سیکرٹ سروس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ریلی پر فائرنگ کرنے والا شوٹر ریلی کے مقام سے باہر ایک بلند مقام پر موجود تھا۔

    سیکرٹ سروس عہدیدار کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے اسٹیج کی طرف متعدد مرتبہ فائر کیے، اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا، انہوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک اور2شدید زخمی ہوئے۔

  • ٹرمپ کا صحت یابی کے بعد پہلا جلسہ، دل چسپ دعوے

    ٹرمپ کا صحت یابی کے بعد پہلا جلسہ، دل چسپ دعوے

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کو وِڈ 19 سے صحت یاب ہونے کے بعد پہلے جلسے میں شرکت کی، خطاب کے دوران انھوں نے دل چسپ دعوے بھی کیے، نہ صرف اپنے صدارتی حریف جو بائیڈن بلکہ تمام سیاست دانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا، اور خود کو سیاست دان ماننے سے انکار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریاست فلوریڈا میں امریکی صدر نے کرونا سے صحت یابی کے بعد پہلے انتخابی جلسے میں شرکت کی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، دل چسپ بات یہ ہے کہ جہاں ایک طرف امریکا کے تمام ریاستوں میں کرونا وائرس کا ایک بار پھر تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے وہاں جلسے میں بیش تر افراد بغیر فیس ماسک پہنے شریک ہوئے۔

    تاہم جلسے میں شرکت سے قبل لوگوں کاجسمانی درجہ حرارت چیک کیا گیا، جلسے کے شرکا کو ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک بھی فراہم کیے گئے۔

    امریکی صدر نے کہا میں کرونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہو چکا ہوں، اور خود کو بہت زیادہ طاقت ور محسوس کر رہا ہوں، اب میں اس جلسے میں موجود ہر فرد کو بوسہ دے سکتا ہوں۔ انھوں نے کہا ہم 2016 کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ہمیں گزشتہ 4 سال کی نسبت اس مرتبہ بڑی کامیابی ملے گی۔

    ٹرمپ نے کہا کرپٹ سیاست دان ملک کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم ان کے راستے میں رکاوٹ ہیں، میں سیاست دان نہیں ہوں، سیاست دان شرمندگی کا باعث ہیں، میں واشنگٹن کی اسٹیبلشمنٹ کی زبان نہیں بول سکتا، سیاست سے پہلے میری زندگی بڑی آسان تھی۔

    انھوں نے کہا پیوٹن، صدر شی، کم جانگ اُن بہت تیز رہنما ہیں، ایسے رہنماؤں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیزی کی ضرورت ہے، جو بائیڈن دنیا کے لیے امریکی سرحدیں کھول دے گا، میرے دور میں سرحدیں محفوظ ہوئیں، جو بائیڈن اچھا آدمی نہیں ہے، وہ صدر بننے کا اہل نہیں، جوبائیڈن کو کوئی اور لوگ کنٹرول کر رہے ہیں۔

    امریکی صدر نے کہا میں کرونا کو شکست دینے اور معیشت کو بہتر کرنے کے لیے لڑ رہا ہوں، 4 سال سے مجھے وائٹ ہاؤس سے باہر نکالنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، ہمارے سیاست دان دوسرے ممالک پر کھربوں ڈالرز خرچ کرتے رہے، اب یہ امریکا پر خرچ ہوں گے، ہمارے سیاست دانوں نے ہمیں ہی دھوکا دیا۔

    ٹرمپ نے مزید کہا امریکا کو دنیا کی فضول جنگوں سے باہر نکالیں گے، لیکن دنیا پر فوجی برتری قائم رکھیں گے، امریکی شہریوں کو اسلحہ رکھنے کا حق بھی دیں گے، میکسیکو کی سرحد کی دیوار جلد مکمل ہوگی، ہم 10میل دیوار روزانہ کی بنیاد پر تعمیر کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا امریکا سے 20 ہزار گینگ ممبرز کو ڈی پورٹ کر چکا ہوں، پانچ لاکھ جرائم پیشہ افراد، غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ڈی پورٹ کیا۔

  • عوام اختیار چھین کر لیں گے، ڈولفن ہے جو کراچی والوں کی جان بچا رہی ہے، مصطفیٰ کمال

    عوام اختیار چھین کر لیں گے، ڈولفن ہے جو کراچی والوں کی جان بچا رہی ہے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام اختیار چھین کر لیں گے، ڈولفن ہے جو کراچی والوں کی جان بچا رہی ہے، ہم الیکشن جیت چکے ہیں بس ڈولفن پر مہر لگانے کی رسم ادا کرنی ہے۔

    یہ بات انہوں نے فور کے چورنگی سے نمائش چورنگی تک نکالی جانے والی انتخابی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر انیس قائم خانی،رضا ہارون سمیت دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے، ریلی میں شرکاء نے پارٹی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ25جولائی کو کراچی بتا دے گا وہ کس کے ساتھ ہے، جب بیلٹ باکس کھلے گے تو صرف ڈولفن کی آواز آئے گی، پی ایس پی ایک ڈولفن ہے جو کراچی والوں کی جان بچا رہی ہے، پاک سر زمین پارٹی کراچی اور سندھ سے الیکشن جیت چکی ہے بس ڈولفن پر مہر لگانے کی رسم ادا کرنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سازشوں کے جال بچھانے والوں کو کہتا ہوں کہ کراچی کی جان چھوڑدو، کراچی والوں نے نظام سنبھالا تو یہ نہیں کہیں گے اختیارات نہیں، کراچی کے عوام اپنا اختیار چھین کر لیں گے۔

    چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ اس سال سندھ کا وزیر اعلیٰ ہم بنائیں گے اور2023میں ملک کا وزیر اعظم پی ایس پی سے ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔