Tag: انتخابی شیڈول

  • قاتلانہ حملوں سے میرا انتخابی شیڈول بدلنے والا نہیں، ٹرمپ

    قاتلانہ حملوں سے میرا انتخابی شیڈول بدلنے والا نہیں، ٹرمپ

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قاتلانہ حملے مجھے شیڈول تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کرسکتے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے پینسلوانیا میں ریلی کے دوران ہونے والے حملے کے بعد نئے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے امریکیوں سے متحدہ رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملواکی میں ہونے والے ریپبلکن نیشنل کنونشن میں لازمی شرکت کروں گا۔

    دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، حملہ آور کی گاڑی اور گھر سے دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک حرکات پر سیکیورٹی نے میتھیو کی نشاندہی کرلی تھی میتھیو نے گاڑی جلسہ گاہ کے میدان سے دور پارک کی اور ایک عمارت کی چھت سے ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانہ بنایا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز جب ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ ہوئی وہ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی سے خطاب کر رہے تھے اس دوران گولی سابق صدر کے دائیں کان کے اوپری حصے کو چُھو کر گزری۔

    ٹی وی چینلز پر چلنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کان زخمی ہوا ہے اور اس سے خون بہہ رہا ہے۔

    امریکی سیکرٹ سروس نے جاری بیان میں کہا تھا کہ مشتبہ شوٹر نے ریلی سے باہر کسی اونچے مقام سے سٹیج کی جانب متعدد فائر کیے۔

    سکیورٹی ایجنٹس نے حملہ آور کو گولی مار کر موقع پر ہی ہلاک کر دیا تھا۔ حملہ آور کی فائرنگ سے ریلی میں موجود ایک شخص ہلاک ہوا ہے جبکہ دو شدید زخمی ہیں۔

  • انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، وزرائے قانون کے اجلاس میں اتفاق

    انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، وزرائے قانون کے اجلاس میں اتفاق

    اسلام آباد: وفاقی اور چاروں صوبائی وزرائے قانون نے انتخابی شیڈول سے متعلق الیکشن کمیشن کے اختیار پر اتفاق رائے کر لیا، وزرائے قانون کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر قانون احمد عرفان کی سربراہی میں چاروں صوبائی وزرائے قانون کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے آئندہ عام انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزارت قانون کے اجلاس میں انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے پر اتفاق رائے کیا گیا، فیصلہ کیا گیا کہ آئین کی کسی بھی شق کو دیگر متعلقہ دفعات سے الگ کر کے نہیں پڑھا جا سکتا، اور آئین کے مطابق عام انتخابات کا انعقاد اور تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا واحد اختیار ہے۔

    اجلاس میں اس بات پر اتفاق رائے کیا گیا کہ عام انتخابات، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک دن ہونے چاہئیں۔

    وزرائے قانون نے اجلاس میں اس پر بھی اتفاق رائے کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک آزاد آئینی ادارہ ہے، اس لیے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے انتخابی شیڈول کے تعین میں اختیار کا احترام کریں۔

  • سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کا انتخابی شیڈول جاری

    سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کا انتخابی شیڈول جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں چئیرمین،ڈپٹی چئیرمین،مئیر اور ڈپٹی مئیرکی نشستوں پر انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ انتیس جون کو ہوگی، امیدوار پندرہ اورسولہ جون کوکاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سترہ اور اٹھارہ جون کو ہو گی، بیس اور اکیس جون کو اپیلیں نمٹائی جائینگی۔بائیس جون کوامیدوارکاغذات واپس لے سکیں گے۔

    اسی روز حتمی فہرست جاری ہوگی اور تیس جون کو نتائج جاری کر دیئےجائینگےجبکہ کامیاب امیدوار چارجولائی کو عہدوں کا حلف لیں گے۔