Tag: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

  • انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، فضل الرحمان کے بھائی کو نوٹس جاری

    انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، فضل الرحمان کے بھائی کو نوٹس جاری

    پشاور : الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان کونوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن خیبر پختونخواہ بلدیاتی الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق خلاف ورزیوں پر متحرک ہے ، الیکشن کمیشن نے فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان کونوٹس جاری کردیا۔

    سرکاری افسرضیاالرحمان کوڈی آر اونے5فروری کوطلب کرلیا، ضیاالرحمان کوجےیوآئی امیدوار کی مہم چلانے پر نوٹس جاری کیا گیا۔

    نوٹس میں کہا گیا کہ جےیوآئی امیدوارکفیل نظامی کو بھی 5 فروری کو ڈی ایم اوکے دفتر میں طلب کرلیا گیا ہے۔

    یاد رہے الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جو 27 مارچ کو منعقد ہوں گے۔

    بلدیاتی امیدواروں کی ابتدائی فہرست 12 جبکہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 22فروری کو جاری ہوگی۔

  • عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سماعت19 مارچ تک ملتوی

    عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سماعت19 مارچ تک ملتوی

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق چئیرمین تحریک انصاف اور ن لیگی رہنماؤں کے خلاف کیسز پر سماعت انیس مارچ تک ملتوی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے چئیرمین تحریک انصاف کی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کی۔

    عمران خان کے وکیل ایڈوکیٹ شاہد گوندل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، ایڈووکیٹ شاہد گوندل نے کمیشن کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے اسٹے آرڈر جاری کر رکھا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں آٹھ مارچ کو ضابطہ اخلاق سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی۔

    چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ میں آپ کا کیس کب تک ختم ہوگا؟ جس پر ایڈووکیٹ شاہ گوندل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں ہم اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں۔

    چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دئیے کہ انیس مارچ کو دلائل سن کر ضابطہ اخلاق کیس پر فیصلہ سنائیں گے۔

    بعد ازاں الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی۔

    یاد رہے کہ عمران خان نے این اے تریسٹھ جہلم اور این اے ایک سو چونسٹھ ساہیوال کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔

    لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخابات میں ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے کیس کی سماعت بھی انیس مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ مسلم لیگ ن کے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر،پرویز رشید،طلال چوہدری،بلال یاسین اور دیگر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔