Tag: انتخابی عمل

  • حکومت سے آئینی ترامیم پر مذاکرات انتخابات کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے: بیرسٹر سیف

    حکومت سے آئینی ترامیم پر مذاکرات انتخابات کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے: بیرسٹر سیف

    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ حکومت سے آئینی ترامیم پر مذاکرات انتخابات کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ حکومت سے آئینی ترامیم پر مذاکرات انتخابات کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے اس لیے اپوزیشن کسی دباؤ یا لالچ  میں آکر عوام کا ساتھ نہ چھوڑیں۔

    بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اپوزیشن سے مذاکرات غیر منتخب حکومت کو جائز قرار دینے کی کوشش ہے، موجودہ پارلیمنٹ نامکمل اور غیر آئینی ہے اسے قانون سازی کا حق نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بھی انتخابی عمل کو متنازع قرار دے چکی ہے، اپوزیشن میں کوئی حق نہیں رکھتا کہ حکومت سے آئینی ترامیم پر مذاکرات کرے، ایسی حکومت سے آئینی ترمیم پر مذاکرات آئین، جمہوریت، عدالتوں کی توہین ہے۔

  • الیکشن کمیشن آج  انتخابی عمل پر ایم کیو ایم  اور جماعت اسلامی  سے مشاورت کرے گا

    الیکشن کمیشن آج انتخابی عمل پر ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی سے مشاورت کرے گا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آج انتخابی عمل پر ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی سے مشاورت کرے گا، سیاسی جماعتوں کا وفد گیارہ بجے الیکشن کمیشن آفس پہنچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی عام انتخابات سے متعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، الیکشن کمیشن آج انتخابی عمل پر ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی سے مشاورت کرے گا۔

    ایم کیو ایم کا وفد ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں آج صبح گیارہ بجے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کرے گا، وفد میں جاوید حنیف ،اظہارالحسن، صادق افتخاراور فرحان چشتی شامل ہوں گے۔

    جماعت اسلامی کا وفد امیرالعظیم کی سربراہی میں پانچ اراکین پرمشتمل ہوگا، وفد میں پروفیسر محمد ابراہیم، میاں محمد اسلم ، ڈاکٹر فریداحمد پراچہ اور نصراللہ رندھاوا شامل ہوں گے۔

    سیاسی جماعتوں کے وفد سےانتخابات کےشیڈول سے متعلق اور الیکشن کمیشن آئندہ الیکشن کےروڈ میپ مشاورت کی جائے گی

    ملاقات میں حلقہ بندیوں، اور انتخابی امور پر گفتگو ہوگی جبکہ صاف ، شفاف الیکشن کا انعقاد سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔

    الیکشن کمیشن کل پیپلز پارٹی سے مشاورت کیلئےدعوت نامہ ارسال کر چکا ہے جبکہ اس سے قبل پی ٹی آئی،ن لیگ، جے یو آئی کے وفود پہلے ہی الیکشن کمیشن سے مشاورت کر چکے ہیں۔

  • الیکشن کمیشن آج انتخابی عمل پر مسلم لیگ ن سے مشاورت کرے گا

    الیکشن کمیشن آج انتخابی عمل پر مسلم لیگ ن سے مشاورت کرے گا

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کا 7 رکنی وفد آج چیف الیکشن کمشنر وممبران سے ملاقات کرے گا، جس میں انتخابات کے شیڈول اور تاریخ سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آج انتخابی عمل پر مسلم لیگ ن سے مشاورت کرے گا ، ن لیگ کا 7 رکنی پارٹی وفد آج صبح 11 بجےچیف الیکشن کمشنر وممبران سے ملاقات کرے گا۔

    وفد میں احسن اقبال، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، زاہدحامد،راناثنااللہ ، خواجہ سعدرفیق، انجینئر امیر مقام اور عطااللہ تارڑ شامل ہیں۔

    ملاقات میں ن لیگی وفد سے انتخابات کے شیڈول اور تاریخ سے متعلق مشاورت کی جائے گی اور الیکشن کمیشن آئندہ الیکشن کے روڈ میپ پر بھی مشاورت کرے گا۔

    الیکشن کمیشن 29 اگست کو پاکستان پیپلز پارٹی سے بھی مشاورت کادعوت نامہ ارسال کرچکا ہے جبکہ گزشتہ روز پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے وفد نے الیکشن کمیشن سے مشاورت کی تھی۔

    گذشتہ روز ملک میں آئندہ عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے وفد سے ملاقاتیں کی تھی۔

    بیرسٹر علی ظفر نے بتایا تھا کہ ہم نے ملاقات میں 90 روز کے اندر الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کا مطالبہ سامنے رکھ دیا، مولانا عبدالغفور حیدری بولے ہم آئین کے دائرے میں شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔

    مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ ہماری چیف الیکشن کمشنر سے ایک گھنٹہ سے زائد ہماری مشاورت جاری رہی جس میں ہم نےالیکشن کمیشن کو اپنا مؤقف دہرایا کہ ہم آئین کے دائرے میں شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔

  • بنگلادیش: پولنگ کے دوران بے ضابطگیوں نے انتخابی عمل کو مشکوک  کردیا، امریکا

    بنگلادیش: پولنگ کے دوران بے ضابطگیوں نے انتخابی عمل کو مشکوک کردیا، امریکا

    واشنگٹن : امریکی حکام نے بنگلا دیش کے انتخابات میں دھاندلی کی خبروں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو آزاد ماحول نہیں ملا، رہنماؤں کو ڈرایا دھمکایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کے اختتام پر بنگلا دیش میں ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں کی خبروں سے متعلق امریکی محمکہ خارجہ کے ترجمان نے بیان جاری ہے کہ پولنگ کے دوران بے ضابطگیوں نے انتخابی عمل کو مشکوک کردیا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان رابرٹ پالاریٹو کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے تمام فریقوں کو وارننگ دیتے ہیں کہ تشدد سے باز رہے۔

    رابرٹ پالا ریٹو نے جاری بیان میں کہا تھا کہ بنگلا دیش میں پارلیمنٹ کی تبدیلی کے منعقدہ انتخابات میں دھاندلی کی خبروں پر شدید تشویش ہیں، اپوزیشن کو ڈرایا دھمکایا گیا ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن دھاندلی اور بے ضابطگیوں کی منصفانہ تحقیقات کرے۔

    مزید پڑھیں : بنگلا دیش میں خونی انتخابات، حسینہ واجد کی عوامی لیگ کامیاب قرار

    یاد رہے کہ بنگلا دیشن میں 30 دسمبر کو عام انتخابات منعقد ہوئے تھے جس میں وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد عوامی لیگ نے واضح برتری حاصل کی تھی۔

    دوسری طرف اپوزیشن نے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    دریں اثنا بنگلا دیش میں عام انتخابات کے دوران پُر تشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے، سخت سیکورٹی کے با وجود خوں ریز واقعات نے جنم لیا، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کی گئی۔

    خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ کئی پولنگ اسٹیشنز پر حسینہ واجد کی حکومتی جماعت کے کارکنوں نے قبضہ جما لیا تھا۔

  • ایاز صادق اپنی اخلاقی ساکھ کھو چکے ہیں، عمران خان

    ایاز صادق اپنی اخلاقی ساکھ کھو چکے ہیں، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان خان نے حلقہ این اے ایک سو بائیس میں مبینہ دھاندلی پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے استعفی کا مطالبہ کر دیا۔کہتے ہیں ایاز صادق اپنی اخلاقی ساکھ کھو چکے ہیں۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ووٹوں کی تصدیق کی بجائے عدالتوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی سرادر ایاز صادق اپنی اخلاقی ساکھ کھو چکے ہیں،حلقہ این اے ایک سو بائیس کے ووٹوں کی تصدیق تک اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنے عہدے سے استعفی دے دینا چاہئے۔

  • عمران خان نے پورے انتخابی عمل کے آڈٹ کا مطالبہ کردیا

    عمران خان نے پورے انتخابی عمل کے آڈٹ کا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد  :چار سیٹوں کی بات پرانی ہوئی اب بات  پورے الیکشن کی ہوگی ،عمران خان نےدو ہزار تیرہ کے پورے انتخابی عمل کی ایف آئی آر کاٹ دی۔ عمران خان نے پورے انتخابی عمل کے آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے، اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے وہ چار حلقوں کی بات کر رہے تھے لیکن پورے الیکشن کے آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہیں،.

    عمران خان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ نادراکے ان تین ا فسران کے نام بھی میڈیا کو دے سکتے ہیں جو سی سی ٹی وی کیمرے بند کر کے نتائج تبدیل کرتے رہے ،عمران خان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن نے اپنی کرسی بچانے کیلئے فوج کی سیکورٹی کو دائو پر لگا دیا ہے، عمران خان نے کہا تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی عمل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور جب افغانستان میں اسی لاکھ ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہو سکتی ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں؟