Tag: انتخابی منشور

  • الیکشن 2024 پاکستان: جماعت اسلامی کے انتخابی منشور کے اہم نکات

    الیکشن 2024 پاکستان: جماعت اسلامی کے انتخابی منشور کے اہم نکات

    جماعت اسلامی نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات 2024 کے لیے اپنے منشور کی جھلک پیش کردی۔ منشور میں معاشی ترقی اور غیرسودی معیشت کے ساتھ ساتھ مفت پٹرول، مفت بجلی و دیگر غیرقانونی مراعات کو بند کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

    جماعت اسلامی کا انتخابی منشور

    • سرکاری کمرشل اراضی زرمبادلہ کی شرط پر پاکستانیوں کو فروخت کریں گے
    • تنخواہ میں مہنگائی کے مطابق اضافہ، تعلیم، علاج، رہائش و بڑھاپا الاؤنس
    • معاشی ترقی، خود انحصاری، غیرسودی معیشت، خود انحصاری برآمدات میں اضافہ
    • تمام سرکاری عمارتوں کی سولر پر منتقلی
    • جاگیرداری، سودی معیشت، کرپشن، رشوت، فحاشی، عریانی پروٹوکول کا خاتمہ
    • سولر پینل کی ملک میں تیاری
    • مہنگائی کا خاتمہ، جی ایس ٹی کی حد 5 فیصد
    • کسانوں کو سستے داموں ڈیزل، کھاد، بیج اور زرعی ادویات کی فراہمی
    • تنخواہوں پنشنز اور اجرتوں میں مہنگائی کے مطابق اضافہ
    • یوٹیلیٹی سہولیات اور شناختی قانونی دستاویزات کے لیے آن لائن فراہمی کی سہولت
    • ختم نبوت، ناموس رسالت کا یقینی تحفظ
    • شرح خواندگی سو فیصد، تعلیم معیاری اور یکساں
    • جمعہ کی چھٹی بحال
    • یوتھ بینک کے ذریعے بلاسود قرضے
    • مفت پٹرول، مفت بجلی و دیگر غیرقانونی مراعات بند
    • یوتھ پارلیمنٹ کا قیام
    • چھوٹے ڈیمز کی تعمیر
    • خواتین کو تحفظ، عزت، وراثت میں حصہ اور غیراسلامی رسموں سے نجات
    • آئی پی پیز سے مہنگی بجلی کے معاہدے ختم
    • سمند پار پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی، ووٹ کا حق اور مراعات
    • بجلی، گیس کے بلوں میں شامل ٹیکس ختم
    • اقلیتوں کے حقوق، عزت و وقار کا بھرپور تحفظ
    • مستحق خاندان کے لیے 200 یونٹ بجلی مفت
    • بزرگ شہریوں، محروم طبقات، خواجہ سراؤں کو حقوق و مراعات
    • بااختیار ضلعی حکومتیں
    • کشمیر اور فلسطین کی آزادی اولین ترجیح
    • مزدوروں کی مستقل ملازمت اور منافع میں حصہ داری
    • افغانستان کی موجودہ حکومت تسلیم کریں گے

  • الیکشن 2024 پاکستان: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے انتخابی منشور کے اہم نکات

    الیکشن 2024 پاکستان: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے انتخابی منشور کے اہم نکات

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے عام انتخابات کے سلسلے میں اپنا منشور عوام کے سامنے پیش کردیا ہے۔ منشور میں 100 ارب ڈالرز زرمبادلہ کما کر آئی ایم ایف سے چھٹکارے اور جاگیردارانہ نظام کے خاتمے پر زور دیا گیا ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا انتخابی منشور

    • ضلعی خودمختاری کے حصول کے لیے آئینی ترامیم کا بل
    • جابرانہ اور جاگیردارانہ نظام کے خاتمے اور زرعی اصلاحات کے بل 2010 پر عملدرآمد
    • نوجوانوں کے ذریعے 100 ارب ڈالرز زرمبادلہ کما کر آئی ایم ایف اور ورلڈک بینک سے آزادی
    • کمیونٹی پلیسنگ کے ذریعے امن و امان کی صورتحال کا کنٹرول
    • انکم جنریشن پروگرام کا قیام
    • ماحولیاتی، آبی، ساحلی و صنعتی آلودگی کے لیے مفصل پلان
    • خوشخال خاندان کے ذریعے غریب خاندان کی مدد کا فارمولا
    • اگلے 5 سال میں پاکستان میں جنگلات کو 8 فیصد تک بڑھانا
    • 10 سال کے لیے تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ
    • محصورین پاکستان کو شناختی کارڈ و پاسپورٹ کی فراہمی
    • 10 سال کے لیے ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ
    • میڈیا پر سرکاری اشتہارات کو ملازمین و صحافیوں کی تنخواہوں سے مشروط کرنا
    • اسکول آنے والے بچوں کی ماؤں کو ایک وقت کا کھانا اور بچوں کو ایک وقت دودھ کی فراہمی
    • پرائمری کی سطح پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی لازمی تعلیم
    • نئے شہروں کے ساتھ صنعتی زونز کی تعمیر
    • کرپشن اور ملکی دولت لوٹنے والوں کے لیے سخت ترین سزا
    • والدین کو تعلیم اور اسکول کے نظام کا لازمی حصہ بنانا
    • جبری گمشدگیوں اور 24 گھنٹے سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قانون پر عملدرآمد
    • 5 سال میں ’کے فور‘ کے ذریعے کراچی کو مزید صاف پانی کی فراہمی
    • توہین کا جھوٹا الزام لگانے پر سرکاری سطح پر ایف آئی آر کا اندراج
    • سرکلر ٹرین کا قیام
    • مذہب کی جبری تبدیلی کے خلاف سخت قانون سازی
    • غریب آبادیوں کے لیے سستے داموں اشیا خورونوش کی فراہمی
    • عدالتی نظام میں جیوری کا قیام
    • جعلی ڈومیسائل کے معاملے کو نادار کے سسٹم کے تحت درست کرانا
    • خواجہ سراؤں کے لیے تمام سرکاری نوکریوں میں 1 فیصد کوٹہ
    • سندھ میں کوٹہ سسٹم کے غلط استعمال کے خاتمے کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام
    • آرٹس اور انٹرٹینمنٹ کو انڈسٹری کا درجہ دینا

  • الیکشن 2024 پاکستان: پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرینز کے انتخابی منشور کے اہم نکات

    الیکشن 2024 پاکستان: پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرینز کے انتخابی منشور کے اہم نکات

    پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرینز نے آئندہ عام انتخابات 2024 کے لیے اپنا منشور جاری کردیا ہے۔ انتخابی منشور میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے، ہیلتھ کارڈ اور دواؤں کی آسان فراہمی پر زور دیا گیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرینز کا انتخابی منشور

    • تعلیم کے شعبے میں پوسٹنگ ٹرانسفر کا نظام بہتر بنانا
    • ہیلتھ کارڈ کی بحالی
    • اساتذہ کی کمی کو پورا کرنا
    • ادویات کی برینڈ کے بجائے فارمولے کی بنیاد پر فروخت
    • ذہین طلبہ کو اسکالرشپ دینا
    • ڈاکٹرز اور نرسز کی کمی کو پورا کرنا
    • فرنیچری کی فراہمی اور اسکولوں کی تعمیر کرانا
    • کم عمر بچوں کے لیے تین اسپتالوں کا قیام
    • یکساں نظام تعلیم کے لیے تمام بورڈز کو ضم کرنا
    • بھتہ خوری، ڈکیتی اور قبضہ مافیا کو روکنے کی منصوبہ بندی
    • ایم ٹی ایز اسپتالوں کے ملازمین کی منتقلی
    • پولیس کا تفتیشی نظام بہتر بنانا

  • الیکشن 2024 پاکستان: استحکام پاکستان پارٹی کے انتخابی منشور کے اہم نکات

    الیکشن 2024 پاکستان: استحکام پاکستان پارٹی کے انتخابی منشور کے اہم نکات

    استحکام پاکستان پارٹی نے عام انتخابات 2024 کے حوالے سے اپنا انتخابی منشور جاری کردیا ہے۔ منشور میں مزدورں کی تنخواں 50 ہزار روپے کرنے اور عوام کو 300 یونٹس تک مفت بجلی فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کا انتخابی منشور

    • مزدور کی کم سے کم ماہانہ تنخواہ 50 ہزار روپے ماہوار
    • 300 یونٹس تک بجلی مفت
    • موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول آدھی قیمت پر
    • آزادانہ اور خودمختار خارجہ پالیسی
    • اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق
    • نوجوانوں اور خواتین کیلئے آسان شرائط پر بلاسود قرضے اور ملازمتیں
    • ذہین طلبا و طالبات کے لیے یرون ملک اسکالر شپ کی فراہمی

  • الیکشن 2024 پاکستان: پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی منشور کے اہم نکات

    الیکشن 2024 پاکستان: پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی منشور کے اہم نکات

    پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات 2024 کے لیے اپنا انتخابی منشور جاری کردیا ہے۔ منشور میں وزیراعظم کا انتخاب براہ راست کرنے، اسمبلی کی مدت 4 سال رکھنے اور آئینی ترامیم پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی منشور

    • پی ٹی آئی حکومت میں آکر آئینی ترامیم کرے گی تاکہ وزیراعظم کا انتخاب چند ایم این ایز کے بجائے براہ راست عوام کرے۔
    • اسمبلی کی مدت 5 سال سے کم کر کے 4 سال کی جائے گی۔
    • آئینی ترمیم کے ذریعے سینیٹ کی مدت 6 سے کم کر کے 5 سال کی جائے گی اور آدھے سینیٹرز کو عوام منتخب کریں گے۔
    • معاشی ریفارمز کے لیے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم ریفارمز لائی جائیں گی، اسٹیٹ بینک کو خودمختار بنایا جائے گا۔
    • عوام کی ترقی کے لیے اسکیمیں لانچ کی جائیں گی۔
    • ٹیکس نیٹ کو بڑھیا جائے گا، ٹیکس بریکٹس بنا کر عوام اور کارپوریٹ سیکٹر کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
    • مقامی انڈسٹری کو فروغ دیا جائے گا، قرض کم کر کے آمدن بڑھائی جائے گی۔
    • ہیلتھ ریفارمز کے لیے’صحت مند خوشحال عوام، جیے پاکستان‘ کے تحت صحت کارڈ کو پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔
    • ایجوکیشن کے لیے ’پڑھا لکھا پاکستان، ہنر مند پاکستان‘ کے عنوان سے طبقاتی نظام کو ختم کر کے یونیفارم سسٹم لایا جائے گا۔
    • ریاست مدینہ کی طرز پر قانون لاگو کیا جائے گا۔
    • کریمنل پروسیجر کوڈ میں ریفارمز کی جائیں گی۔

  • الیکشن 2024 پاکستان: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انتخابی منشور کے اہم نکات

    الیکشن 2024 پاکستان: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انتخابی منشور کے اہم نکات

    پاکستان مسلم لیگ ن نے عام انتخابات 2024 کے لیے اپنا منشور جاری کردیا۔ منشور میں عوام کو شمسی توانائی اور لائیو اسٹاک کی سہولیات فراہم کرنے پر کافی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کا انتخابی منشور

    • تعلیمی شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور دانش اسکول کا فروغ
    • ڈیجیٹل لائبریریوں کا قیام و فروغ
    • لائیو اسٹاک کے لیے بیماریوں پر قابو پانے کی ویکسین اور ادویات کی فراہمی
    • نیشنل اسکول نیوٹریشن پروگرام
    • دودھ کے چلرز اور کولڈ چین کی سہولیات کی فراہمی
    • ہائیر ایجوکیشن کو 13 سے بڑھا کر 30 فیصد تک لانے کا پلان
    • ڈیری پروڈکشن یونٹس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے شراکتی تحقیق
    • 2.1 ملین ٹیوب ویل کی شمسی توانائی پر منتقلی
    • منظم مارکیٹنگ سسٹم کی ترقی
    • شمسی توانائی کی تبدیلی کے لیے آسان اقساط پر منصوبے
    • دیہی خواتین کے لیے سرمایہ کاری
    • زرعی ترقیاتی بینک اور دیگر کمرشل بینکوں سے قرض کی سہولت
    • ہائبرڈ بیج کی تیاری کے لیے ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے کردار میں بہتری

  • الیکشن 2024 پاکستان: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے انتخابی منشور کے اہم نکات

    الیکشن 2024 پاکستان: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے انتخابی منشور کے اہم نکات

    پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز نے اپنا انتخابی منشور جاری کردیا ہے۔ آئندہ عام انتخابات 2024 کے لیے پی پی نے اپنے منشور میں 300 یونٹ بجلی مفت اور 30 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ ان کے منشور کے نکات درج ذیل ہیں۔

    پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کا انتخابی منشور

    • سولر انرجی کے ذریعے 300 یونٹ مفت بجلی
    • غریب ترین خاندانوں کے لیے 30 لاکھ گھر
    • تنخواہوں میں دوگنا اضافہ
    • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا وسیع دائرہ کار
    • گرین انرجی پارکس کا قیام
    • یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام
    • مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی
    • کسان کارڈ کا اجرا
    • مفت اور معیاری علاج کی فراہمی
    • محنت کشوں کے لیے مزدور کارڈ
    • یوتھ کارڈ کے ذریعے ایک سال تک مالی مدد

  • بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی منشور کا پہلا حصہ لاڑکانہ میں پیش کردیا

    بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی منشور کا پہلا حصہ لاڑکانہ میں پیش کردیا

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوامی اور معاشی منصوبوں سے متعلق جلسوں میں بتا رہا ہوں، ملک میں تاریخی مہنگائی اور بیروزگاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ انتخابی منشور کا پہلا حصہ لاڑکانہ میں پیش کرنا چاہتا تھا۔ ہم عوام کیلئے منشور میں کئی منصوبے لے کر آرہے ہیں۔ ملک میں مہنگائی اور بےروزگاری عروج پر ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت آئے گی تو مہنگائی اور بےروزگاری ختم کرے گی۔ پیپلزپارٹی نے ماضی میں بھی ایسے منصوبے دیے جن کو سراہا گیا۔ بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کی عالمی سطح پر تعریف کی گئی۔

    انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں نوجوان بےچینی کا شکار، مستقبل کے لیے فکرمند ہیں۔ گزشتہ 5 سال میں دودھ، گھی، دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ 5 سال میں بجلی کی قیمتوں میں 227 فیصد اضافہ ہوا۔

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پچھلے 5 سال کے دوران پیٹرول کی قیمتوں میں 95 فیصد اضافہ ہوا۔ گھر کے اخراجات 70 ہزار روپے ماہانہ تک پہنچ گئے۔ ملک میں 9 کروڑ 30 لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سےبھی بری طرح متاثرہوا۔ منشور میں ایسے کئی منصوبے لارہے ہیں جس سے بہتری آئے گی۔ پاکستان ڈیویلپمنٹ اسٹریٹیجی کو ری اسٹرکچر کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اوربراہ راست سرمایہ کاری پرتوجہ دیں گے۔ سرمایہ کاری اور ملازمتیں پیدا کرنے کےلیے کام کریں گے۔

    ملک بھرمیں گرین انرجی پارک بنائیں گے۔ ملک بھر میں 300 یونٹ تک فری بجلی فراہم کریں گے۔ تعلیمی شعبے پر خصوصی توجہ دیں گے تاکہ ہر بچہ تعلیم حاصل کرسکے۔ غربا اور کم آمدنی والے گھرانوں کے بچوں کو اسکول کیلئے وظیفہ دیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ غریبوں کو کم ازکم 30 لاکھ تک گھر بنا کر مالکانہ حقوق دیں گے۔ ملک بھرمیں کچی آبادیوں کو ریگولرائز کریں گے اور مالکانہ حقوق دیں گے۔

    بلاول نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کو کہتے ہیں کہ ہتھیار چھوڑ دیں آپ کی خواتین کو مالکانہ حقوق دیں گے۔ ہیلتھ کیئر سب کے لیے ہماری اولین ترجیح میں شامل ہوگی۔ مریضوں کے لیے علاج اور دوائیں یقینی بنائیں گے۔

    سفید پوش عوام کیلئے اپنا گھر لینا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کو موبلائز کرینگے تاکہ سفید پوش اپنا گھر لےسکیں۔

    چیئرمین پی پی نے کہا کہ خوشحال کسان تو خوشحال پاکستان کے تحت چھوٹے کسانوں کے لیے ہاری کارڈ لائیں گے۔ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ مزید بڑھائیں گے۔ بی آئی ایس پی کے ذریعے مختلف منصوبے لارہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ وسیلہ تعلیم، وسیلہ روزگار، وسیلہ صحت اور مزدور کارڈ جیسے منصوبے لائیں گے۔ کسان کارڈ کے ذریعے سب کسانوں کی رجسٹریشن کرائیں گے۔ کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو براہ راست سبسڈی دی جائے گی۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : مسلم لیگ ن کا انتخابی منشور  آج پیش کئے جانے کا امکان

    الیکشن 2024 پاکستان : مسلم لیگ ن کا انتخابی منشور آج پیش کئے جانے کا امکان

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کا انتخابی منشور تیار کرلیا گیا ، منشور میں صحت ، تعلیم ، معیشت ، لائیو اسٹاک ، زراعت سمیت دیگر شعبہ جات پرتوجہ دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کا انتخابی منشور آج پیش کئے جانے کا امکان ہے، پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ عوام کا روزگار،معیار زندگی بہتر بنانے سے متعلق ن لیگ کا منشور تیار کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کےمنشور میں صحت ، تعلیم ، معیشت ، لائیو اسٹاک ، زراعت سمیت دیگر شعبہ جات پرتوجہ دی گئی ہے۔

    ن لیگ ذرائع نے کہا کہ منشور میں تعلیم کے شعبے پر بہت زیادہ توجہ دی گئی ہے، تعلیمی شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور دانش اسکول سسٹم کو فروغ دیا جائے گا۔

    ن لیگ کا ای و ڈیجیٹل لائبریریوں کے قیام و فروغ ، نیشنل اسکول نیوٹریشن پروگرام اور ہائر ایجوکیشن کو 13 فیصد سے بڑھاکر30 فیصد تک لانے کا پلان ہے۔

    مسلم لیگ ن کا مقصد ملک میں زرعی ،صنعتی انقلاب لانا ہے، تقریباً 1.2 ملین ٹیوب ویل کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا ن لیگ کا بنیادی مقصد ہے۔

  • عام انتخابات کی تیاریاں، اے این پی نے انتخابی منشور تیار کر لیا

    عام انتخابات کی تیاریاں، اے این پی نے انتخابی منشور تیار کر لیا

    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے عام انتخابات کی تیاریاں کرتے ہوئے انتخابی منشور تیار کر لیا، جس کا اعلان پیر کے روز کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق اے این پی نے عام انتخابات کے لیے منشور تیار کر لیا ہے، جس کا عنوان روشنی رکھا گیا ہے، منشور میں یونیورسٹی کی سطح تک مفت تعلیم کا وعدہ شامل کیا گیا ہے، اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طالبات کو 5000 روپے ماہانہ وظیفہ بھی منشور کا حصہ ہوگا۔

    ذرائع اے این پی کے مطابق صوبائی سطح پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا قیام، ضلعی حکومتوں کو مکمل خود مختاری دینے کے لیے قانون سازی، نوجوانوں کے لیے اے این پی یوتھ پروگرام کا اجرا، خواتین کے لیے مخصوص فنڈ کو منشور کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    غگ، سورہ اور چھوٹی عمر میں شادی پر پابندی کے لیے قانون سازی، ضم اضلاع میں خصوصی اکنامک زون کا قیام، ہر حلقے میں اسپورٹس کمپلیکس کا قیام بھی اے این پی کے منشور کا حصہ ہے۔

    واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی آئندہ عام انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہے، اے این پی کے امیدواروں نے انتخابی مہم کا آغاز بھی کر دیا ہے۔