Tag: انتخابی مہم

  • میکسیکو :  انتخابی مہم کے دوران فائرنگ میئر امیدوار سمیت 4 قتل

    میکسیکو : انتخابی مہم کے دوران فائرنگ میئر امیدوار سمیت 4 قتل

    میکسیکو : میئر کی خاتون امیدوار سمیت چار افراد کو انتخابی مہم کے دوران گولی مار کر قتل کردیا گیا، واقعے کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔

    میکسیکو کے شہر ویراکروز میں میئر کی امیدوار یسینیا لارا گٹیریز اور دیگر حامیوں کو انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    واقعہ میکسیکو کی ریاست ویراکروز میں اتوار کی رات پیش آیا، سی این این کے مطابق یسینیا لارا گٹیریز نامی خاتون امیدوار جو حکومتی پارٹی مورینا سے تعلق رکھتی تھیں، ایک ریلی میں لوگوں کے ساتھ خوشگوار انداز میں جا رہی تھیں یہ مناظر فیس بک پر براہ راست نشر کیے جارہے تھے۔

    اسی دوران کیمرے کے پیچھے سے اچانک گولی چلنے کی آوازیں آنے لگیں، لارا کے فیس بک پیج پر دستیاب ویڈیو میں تقریباً 20 گولیوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔

    اس حوالے سے میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہیں حملے کے پیچھے محرکات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    یاد رہے کہ میکسیکو میں انتخابات کے دوران سیاسی امیدواروں پر حملے معمول بن چکے ہیں۔ 2023میں انسانی حقوق کی تنظیم نے بتایا کہ سیاسی تشدد کے 661 واقعات ہوئے، جن میں اکثر متاثرین بلدیاتی سطح کے امیدوار یا عہدیدار تھے۔

  • بھارتی سرکاری ایجنسی مودی سرکار کی انتخابی مہم  کی آلہ کار بن گئی

    بھارتی سرکاری ایجنسی مودی سرکار کی انتخابی مہم کی آلہ کار بن گئی

    بھارتی سرکاری ایجنسی مودی سرکار کی انتخابی مہم کی آلہ کار بن گئی اور انتخابی نعروں کی تشہیر میں کروڑوں روپے خرچ کرنے لگیں۔

    ہندوتوا نظریہ بھارت میں چند حلقوں تک محدود سمجھا جاتا تھا لیکن آج یہ ملکی سیاست کامحوربن چکا ہے، بھارتی سیاست میں انتہا پسند ہندوؤں نےجامع حکمت عملی کے تحت بھارت کی سیکولر شناخت کو عملی طورپرختم کردیا۔

    بھارتی انتہاپسندوں کی یلغارنے ہرجائز اور ناجائز ہتھکنڈوں کا استعمال کرتے ہوئے مودی کے بھارتی حکومت پرقبضے کو سازگاربنایا۔

    ہندوتوانظریہ اوراقلیتوں کےدشمن مودی کی شخصی تشہیرمیں سب سےبڑاکردار الیکٹرانک اورسوشل میڈیا کا ہے، جس میں مودی کومسیحابناکرپیش کیا گیا۔

    بھارت کے تمام سرکاری اداروں پر اس وقت انتہا پسند ہندوؤں کا قبضہ ہوچکاہے اور یہ ادارے مودی کو الیکشن میں جتوانے کے لیے مکمل طور پر فعال ہیں۔

    اس حوالےسے حال ہی میں الجزیرہ کی ایک رپورٹ منظر عام پر آئی ہے جس کے مطابق ’’بھارتی سرکاری ایجنسی سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن بی جے پی کے انتخابی نعروں کی تشہیر میں کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے‘‘۔

    الجزیرہ رپورٹ میں کہا گیا کہ سی بی سی بی جےپی کے گوگل اشتہارات پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والی ایجنسی بن گئی، بی جے پی نے نومبر کے تیسرے ہفتے میں’’مودی سرکار کی گارنٹی” نامی ٹیگ لائن کو گوگل پر نشر کیا گیا جس پر کروڑوں روپے لگائے گئے۔

    حال ہی میں نشر ہونے والے ایک اشتہار میں مودی کو بھگوان کا درجہ دے دیا گیا، درج کردہ شکایت کے مطابق ’’بی جےپی ان اشتہارات میں عوامی فنڈز کا غلط استعمال کر کے انتخابی قواعد کی خلاف ورزی کر رہی ہے”۔

    گوگل ایڈز ٹرانسپرنسی کےمطابق کانگریس نے 6 سالوں میں اتنے سیاسی اشتہارات نہیں چلوائے جتنے مودی سرکار نے 3 ماہ میں چلوائے ،

    رپورٹ کے مطابق مئی 2023میں مودی سرکارنے اپنی اشتہاری مہم کوتیزکرنےکےلیےسی بی سی کابجٹ 275فیصدبڑھاکر2بلین روپے سے تقریباً 7.5 بلین روپے کر دیا۔

    اپوزیشن جماعتوں نے بی جے پی پر بار ہا الزام لگایا ہے کہ وہ غیر جانبدار سرکاری ایجنسیوں کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کر رہی ہے
    عام آدمی پارٹی کے رکن اکشے مراٹھے نے کہا کہ’’مودی سرکار پورے بھارت کو ہندوتوا رجیم میں تبدیل کرنا چاہتی ہے‘‘۔

    مودی سرکار کی جانب سے الیکشن مہم کی مد میں سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے خرچ کرنا اس بات کی واضح نشاندہی کرتا ہے کہ اکھنڈ بھارت کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے مودی دوبارہ سے حکومت میں آنا چاہتا ہے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان: انتخابی مہم کا آج آخری روز ، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو خبردار کردیا

    الیکشن 2024 پاکستان: انتخابی مہم کا آج آخری روز ، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو خبردار کیا ہے کہ رات 12 کے بعد کسی بھی قسم کی انتخابی مہم پر کارروائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 کے لیے ملک بھر میں انتخابی مہم آج رات 12 بجے اختتام پذیر ہوگی، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رات 12 کےبعدکسی بھی قسم کی انتخابی مہم پر کارروائی کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابی مواد کی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران تک ترسیل کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، امن وامان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے فوج کل سےذمہ داریاں سنبھالے گی۔

    انتخابی عمل کو مانیٹر کرنےکیلئے وزارت داخلہ میں خصوصی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے ، پنجاب میں 51 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

    انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج تعینات ہوگی ، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزپرسی سی ٹی وی کیمرے لگائےجائیں گے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : نواز شریف کل سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

    الیکشن 2024 پاکستان : نواز شریف کل سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

    لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کل حافظ آباد میں اپنے پہلے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کل سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور حافظ آباد میں ن لیگ کے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ حافظ آباد جائیں گے۔

    گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے گجومتہ میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور سے وعدہ ہے شیر کو جتواؤ دن رات خدمت کریں گے ، کہیں سے میٹروبس اور کہین اسپیڈوبس گزر رہی ہے، جگہ جگہ آپ کو نوازشریف کے منصوبے نظرآئیں گے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور میں ن لیگ نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے تھے، جو پچھلے 4 سال لاہور میں گھسے وہ کوئی ترقی نہیں کرسکے، لاہور کو لاوارث بنادیا کوئی کوڑا اٹھانے والا نہیں، ان کو 8فروری کو لاہور سے اٹھا کر باہر پھینک دینا ہے۔

    ٓن لیگی رہنما نے کہا تھا کہ 8 فروری کے بعد ترقی کا پہیہ جہاں سے رکا تھا وہیں سے شروع کریں گے، 5سال بعد لاہور میں شیر واپس آئے گا،ترقی واپس آئے گی، جتنی مہریں شیر پر لگیں گی اتنی تیزی سے ترقی ہوگی۔

  • 5 سال بعد لاہور میں شیر واپس آئے گا ، ترقی واپس آئے گی، مریم نواز

    5 سال بعد لاہور میں شیر واپس آئے گا ، ترقی واپس آئے گی، مریم نواز

    لاہور : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ 5 سال بعد لاہورمیں شیر واپس آئے گا اورترقی کا پہیہ جہاں رکا تھا وہیں سے شروع کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے گجومتہ میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے وعدہ ہے شیر کو جتواؤ دن رات خدمت کریں گے ، کہیں سے میٹروبس اور کہین اسپیڈوبس گزر رہی ہے، جگہ جگہ آپ کو نوازشریف کے منصوبے نظرآئیں گے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور میں ن لیگ نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے تھے، جو پچھلے 4 سال لاہور میں گھسے وہ کوئی ترقی نہیں کرسکے، لاہور کو لاوارث بنادیا کوئی کوڑا اٹھانے والا نہیں، ان کو 8فروری کو لاہور سے اٹھا کر باہر پھینک دینا ہے۔

    ٓن لیگی رہنما نے کہا کہ 8 فروری کے بعد ترقی کا پہیہ جہاں سے رکا تھا وہیں سے شروع کریں گے، 5سال بعد لاہور میں شیر واپس آئے گا،ترقی واپس آئے گی، جتنی مہریں شیر پر لگیں گی اتنی تیزی سے ترقی ہوگی۔

    انھوں نے سوال کیا کہ 8 فروری کو لاہور میں کون دوڑے گا، 5 سال بعد شیر واپس آئے گا، لاہور اور پنجاب سمیت پورےپاکستان کی تقدیر بدلیں گے۔

    مریم نواز نے عوام سے اپیل کی 8 فروری کو سب نکلیں گے اورشہر کو مہر لگائیں گے، ملک سے مہنگائی کا خاتمہ ہوگا۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : ن لیگ کی انتخابی مہم کا آغاز ، مریم نواز آج پہلے  جلسے سے خطاب کریں گی

    الیکشن 2024 پاکستان : ن لیگ کی انتخابی مہم کا آغاز ، مریم نواز آج پہلے جلسے سے خطاب کریں گی

    لاہور : سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز آج اپنے پہلے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابی ٹکٹس کے اعلان کے ساتھ ہی سیاسی گہما گہمی میں تیزی آگئی ہے، سیاسی جماعتوں کے جلسے ، کارنر میٹنگز اور ورکرز کنونشنز جاری ہے۔

    مسلم لیگ ن آج سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر رہی ہے، پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف آج فاروق آباد میں پہلے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔

    جس کے لیے شاہین گراؤنڈ میں جلسے کے انتظامات جاری ہیں، جلسہ گاہ کو بینرز اور پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز آج اوکاڑہ میں اپنے پہلے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔

    جلسہ فٹبال گراؤنڈ میں ہوگا جس کو بینروں اور پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے اور جلسے کی تیاریاں جاری ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان مسلم لیگ ن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف صاحبہ پیر مورخہ 15 جنوری 2024 کو اوکاڑہ کے اقبال سٹیڈیم میں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گی، یہ جلسہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کے سلسلے کی کڑی۔

    مریم نواز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کے منشور کے اہم نکات پر بات کریں گی۔ 8 فروری کو انتخابات عوام کی فتح اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے اچھے دن واپس آئیں گے انشاءاللہ۔

  • بائیڈن کی دوسری بار صدارت کیلئے جاری انتخابی مہم مشکلات کاشکار

    بائیڈن کی دوسری بار صدارت کیلئے جاری انتخابی مہم مشکلات کاشکار

    امریکی صدربائیڈن کی دوسری بار صدارت کیلئے جاری انتخابی مہم مشکلات کا شکار ہوگئی ہے، کیونکہ امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر پرٹیکس فراڈ، نشے میں اسلحہ رکھنے سمیت 9 الزامات میں فردِ جرم عائد ہوچکی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کی اسپیشل کونسل میں لگے الزامات ثابت ہونے پرامریکی صدر کے بیٹے کو 17سال سزا ہوسکتی ہے۔

    ریپبلکنز ارکان کانگریس کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن نے اپنے بیٹے کو تحفظ دینے کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کیا۔ جبکہ کانگریس میں آئندہ ہفتے صدارتی مواخذے کی انکوائری کیلئے ووٹنگ کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

    امریکا کے محکمہ انصاف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی صدر کے بیٹے کے خلاف 9 الزامات لاس اینجلس کی عدالت میں عائد کیے گئے ہیں، الزامات میں ٹیکس کے 3 سنگین جرائم اور 6 بدعنوانی کے جرائم شامل ہیں،اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

    ہم سکھ رہنماؤں کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ ہیں، امریکا کا اعلان

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرم ثابت ہونے پر امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو 17 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • انتخابات میں ممکنہ تاخیر ، پیپلزپارٹی نے انتخابی مہم روک دی

    انتخابات میں ممکنہ تاخیر ، پیپلزپارٹی نے انتخابی مہم روک دی

    اسلام آباد : انتخابات میں ممکنہ تاخیر کے پیش نظر پیپلزپارٹی نے انتخابی مہم روک دی، بلاول بھٹو نے 17 جون کو سوات سے انتخابی مہم شروع کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی عام انتخابات کے بروقت انعقاد سے متعلق غیر یقینی کا شکار ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ انتخابات میں ممکنہ تاخیر کے پیش نظر پیپلزپارٹی نے انتخابی مہم روک دی،بلاول بھٹو نے 17 جون کو سوات سے انتخابی مہم شروع کی تھی۔

    پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹی ،بڑی سیاسی جماعتیں انتخابات میں ممکنہ تاخیر سے آگاہ ہیں اور عالمی انتخابی آبزرور الیکشن کے بروقت انعقاد بارےغیر یقینی کا شکار ہیں۔

    پیپلزپارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نگران سیٹ اپ کے طویل ہونے کا امکان ہے، سیاسی قیادت ممکنہ طویل نگران سیٹ اپ کو زیر بحث لا چکی ہیں۔

    ذرائع نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا انتخابی مہم تاحال شروع نہ کرنا معنی خیز ہے، اسمبلی مدت ختم، کسی جماعت نے انتخابی مہم شروع نہیں کی جبکہ ماضی میں حکمران جماعت 6 ماہ قبل انتخابی مہم کا آغاز کرتی تھی۔

    ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں نے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز،انتخابی جلسوں کا اعلان نہیں کیا اور پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں بڑا اضافہ الیکشن تاخیر کی دلیل ہے۔

  • جاپانی وزیراعظم نے دھماکے کے بعد انتخابی مہم دوبارہ شروع کردی

    جاپانی وزیراعظم نے دھماکے کے بعد انتخابی مہم دوبارہ شروع کردی

    ٹوکیو: جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے بم دھماکے کے بعد انتخابی مہم دوبارہ شروع کردی۔

    جاپانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ میرے خطاب کے مقام پر زوردار دھماکے کی آواز آئی تھی جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

    فومیو کشیدا نے کہا ہے کہ لوگوں کی پریشانی کا باعث بننے پر معذرت چاہتا ہوں، ملک کے لیے انتخابات اہم ہیں جو ہونےجا رہے ہیں، ہمیں انتخابات کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

    جاپان کے وزیراعظم کی تقریر کے دوران بم دھماکا ، حملہ آور گرفتار

    واضح رہے کہ جاپان کے وزیراعظم کی تقریر کے دوران دھماکا ہوا، حملے میں جاپانی وزیراعظم محفوظ رہے تاہم حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔

    مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کے شہر وکایامہ میں انتخابی مہم کے دروان وزیراعظم فومیو کیشیدہ تقریر کر رہے تھے کہ اچانک ایک شخص نے دھوئیں والا بم پھینک دیا تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو دبوچ لیا۔

  • عمران خان پنجاب میں آج انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

    عمران خان پنجاب میں آج انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان پنجاب میں عام انتخابات کیلئے آج انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بڑی اسکرینوں پر عمران خان کا خطاب دیکھایا جائے گا۔

    مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان سے لاہور سے رضاکارانہ گرفتاری دینے والے رہنما اور کارکنان ملاقات کرینگے، پی ٹی آئی  آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہی ہے۔

    پی ٹی آئی کی رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے سیاست کو صرف ذاتی مفاد کی جنگ بنایا ہوا تھا، اب الیکشن بھی ہوں گے اور عوام تحریک انصاف کےحق میں فیصلہ بھی دےگی، آج ہر شہر ایک جلسہ گاہ بنے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں صرف ایک سیاسی جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہی ہے۔

    مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے سیاست کو صرف ذاتی مفاد کی جنگ بنایا ہوا تھا. پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی نے اپنی حکومت خود ختم کی تاکہ عوام اپنا فیصلہ کر سکے۔