Tag: انتخابی مہم ختم

  • ضمنی انتخابات میں صرف ایک دن باقی، انتخابی مہم ختم، بیلٹ پیپرز پہنچا دیئے گئے

    ضمنی انتخابات میں صرف ایک دن باقی، انتخابی مہم ختم، بیلٹ پیپرز پہنچا دیئے گئے

    اسلام آباد : ملک بھر کے پینتیس حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں صرف ایک دن باقی رہ گیا، انتخابی مہم آج رات بارہ بجے ختم ہوچکی، ریٹرننگ افسران کو بیلٹ پیپرز بھی پہنچا دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے پینتیس حلقوں میں ضمنی انتخاب کا میدان کل بروز اتوار چودہ اکتوبر کو سجے گا۔ ضمنی انتخابات کیلئے641 امیدوار میدان میں ہیں۔

    اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے بھی تیاریاں مکمل کرلیں، ایک ہزار سات سو استائیس پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دے دئیے گئے ہیں، تمام حلقوں کے ریٹرننگ افسران کوبیلٹ پیپرز بھی پہنچا دیے گئے۔

    کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولنگ اسٹیشنزپر فوج تعینات ہوگی، فوج کی تعیناتی کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت کیا گیا ہے، انتخابات کیلئے اسلام آباد انتظامیہ نے رینجرز کی مدد طلب کرلی۔

    واضح رہے کہ اتوار کو قومی اور پنجاب اسمبلی کے 11، 11 حلقوں، خیبر پختونخوا اسمبلی کے9،سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کے2، دو حلقوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔

  • حلقہ این اے 246 کے لئے انتخابی مہم کا وقت ختم

    حلقہ این اے 246 کے لئے انتخابی مہم کا وقت ختم

    کراچی : حلقہ این اے دو سو چھیالیس کے لئے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا، پریزائیڈنگ افسران کو انتخابی مٹیریل کی ترسیل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    رات بارہ بجےانتخابی مہم ختم ہوتے ہی الیکشن کمیشن کے حکام، پولیس اور رینجرز نے پولنگ اسٹیشنز پر کنٹرول سنبھال لیا، انتخابی مٹیریل کی ترسیل کیلئے متعلقہ پریزائیڈنگ افسران کو انتہائی سخت نگرانی اور سیکیورٹی میں انتخابی مٹیریل فراہم کیا جارہا ہے۔

    دو سوتیرہ پولنگ اسٹیشن پر پریزائڈنگ آفیسرز رینجرز اور پولیس کی حفاظت میں پولنگ اسٹیشن جائیں گے۔

    بیلٹ بکس اور بیلٹ پیپر تیئس اپریل کی صبح رینجرز اور الیکشن کمیشن حکام کی نگرانی میں متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کو فراہم کیے جائیں گے۔

    کراچی کےاہم حلقے دو سو چھیالیس میں ضمنی الیکشن کے لیے زبردست انتظامات کیے گئے ہیں، ہر پولنگ اسٹیشن کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے لگا دیئے گئے ہیں۔

    رینجرز اہلکار پولنگ بوتھ کے اندر باہر تعینات ہونگے، ووٹوں کی گنتی بھی رینجرز کی نگرانی میں ہوگی، تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیا ہے۔

    اے این دوسو چھیالیس ضمنی الیکشن کو صاف و شفاف بنانے کے لئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر اداروں نے مکمل تیاری کرلی، کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

    تئیس آپریل کو حلقے بھر میں عام تعطل کا بھی اعلان کردیا گیا ہے، ووٹر کو شناختی کارڈ دکھانا ہوگا، فوٹو کاپی نہیں چلے گی لیکن معیاد ختم ہوجانے والے شناختی کارڈ قابل قبول ہوگا، موبائل فون پولنگ اسٹیشن میں نہیں جاسکے گا۔

    موبائل فون صرف پریزئیڈنگ آفسران کے پاس ہوگا۔