Tag: انتخابی نشانات

  • الیکشن 2024 : سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی تفصیل آر اوز کو بھجوا دی گئی

    الیکشن 2024 : سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی تفصیل آر اوز کو بھجوا دی گئی

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نےسیاسی جماعتوں کےانتخابی نشانات کی تفصیل آراوز کو بھجوا دی تاہم پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان نہیں بھیجا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن 2024 کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے ، الیکشن کمیشن نےسیاسی جماعتوں کےانتخابی نشانات کی تفصیل آراوز کو بھجوا دی۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان ریٹرننگ افسران کو نہیں بھجوایا گیا۔

    الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سےنامزدامیدوارکومتعلقہ انتخابی نشان الاٹ کیاجائے، سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کسی آزاد امیدوار کو نہ دیے جائیں۔

    مراسلے میں کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسران کو آزاد امیدواروں کیلئے الگ انتخابی نشانات کی فہرست بھجوا دی گئی، فہرست میں موجودانتخابی نشانات کےعلاوہ کوئی نشان امیدوارکو نہ دیا جائے۔

    تحریک انصاف سمیت کئی سیاسی جماعتوں کا نام انتخابی نشانات والی فہرست میں شامل نہیں۔

  • شیراوربلے کے انتخابی نشان کی خواہشمند ایک اورسیاسی جماعت سامنے آگئی

    شیراوربلے کے انتخابی نشان کی خواہشمند ایک اورسیاسی جماعت سامنے آگئی

    اسلام آباد : سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ ایک اور سیاسی جماعت نے شیر اور بلے کے انتخابی نشان کے لئے درخواستیں دائر کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق شیراوربلے کے انتخابی نشان کی خواہشمند ایک اورسیاسی جماعت سامنےآ گئی، شیراور بلے کے انتخابی نشان کے لیے دو، دو سیاسی جماعتوں نے درخواستیں دائر کردیں۔

    امن ترقی پارٹی نے ٹائر، شیر اور بلے کے نشان کے لیے درخواست دائر کر دی۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن نے شیر، پی ٹی آئی نے بلے کے نشان کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں، انتخابی نشان کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ پچیس مئی ہے۔

    اسی طرح دیگر سیاسی جماعتیں بھی اپنے روایتی نشانات کے لیے درخواستیں جمع کرائیں گی، جیسا کہ متحدہ قومی موومنٹ (پتنگ)، جماعت اسلامی (ترازو)، عوامی نیشنل پارٹی (لالٹین)، اور جمیعت علمائے اسلام کے لیے کتاب کا انتخابی نشان ماضی کے انتخابات میں جاری کیا جاچکا ہے۔

    واضح رہے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر سیاسی جماعتوں کی فہرست کے نئے اصول و ضوابط کے تحت صرف 110 جماعتوں کا اندراج ہے۔

    الیکشن کمیشن کو تاحال 110 میں سے 55 سیاسی جماعتوں نے انتخابی نشان کے لیے درخواستیں دائر کیں ہیں، الیکشن کمیشن نے تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان کے حصول کے لیے درخواستیں طلب کر رکھی ہیں۔

    انتخابی نشان کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 مئی ہے۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کیلئے صدر مملکت ممنون حسین کو سمری بھجوادی ہے، ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے صدر کو3 تاریخیں تجویز کی ہیں، انتخابات کیلئے جولائی کے آخری ہفتے کی 3تاریخیں تجویز کی گئی ہے، تجویز کردہ تاریخیں 25 تا 27 جولائی 2018 کی ہیں۔

    واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی آئینی مدت جون کے مہینے میں ختم ہورہی ہے جس کے بعد جولائی کے مہینے میں انتخابات کے انعقاد کا امکان ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پشاور:بلدیاتی امیدواروں کوعجیب وغریب انتخابی نشانات الاٹ

    پشاور:بلدیاتی امیدواروں کوعجیب وغریب انتخابی نشانات الاٹ

    پشاور : بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کو عجیب وغریب انتخابی نشانات الاٹ کردیئے گئے۔غیرمناسب نشانات پر امیدواروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نشانات تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاورمیں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔ الیکشن کمیشن نےامیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے تو خود امیدوارحیران رہ گئے۔

    کسی کے حصے میں گاجر آئی۔ کسی کو مولی ملی اورالیکشن کمیشن کو کچھ نہ ملا تو ایک امیدوار کو فیڈر ہی پکڑا دی۔ اس کے علاہ مونچھ، پاجامہ ، دل، بالیاں، مگرمچھ، کیلےکا چھلکا جو دل چاہا انتخابی نشان دے ڈالا۔

    عجیب و غریب نشانات ملنے پر امیدواروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غیرمناسب نشانات فوری طور پر تبدیل کئے جائے۔

    ادھر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں سیکیو رٹی کے لئے مختلف کمیٹیاں قائم کردی ہے جوایڈیشنل ڈی سی کی سربرا ہی میں اپنی ذمہ داری سرانجام دے گی۔ پولنگ اسٹشین عملے کو سامان کی ترسیل کے لئے ایک ہزار گا ڑیاں دی جا ئے گی۔