Tag: انتخاب۔

  • کارکنوں نےشاہراہ دستورکوشاہراہ انقلاب بنادیاہے، طاہرالقادری

    کارکنوں نےشاہراہ دستورکوشاہراہ انقلاب بنادیاہے، طاہرالقادری

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا ہے کہ ذاتی مفادات کیلئے بھارتی اشتعال انگیزی پر حکومتی خاموشی انتہائی شرمناک ہے۔

    ڈی چوک پر جاری انقلابی دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ہر حکمران کرسی کی مضبوطی کے لئے نئے تعلقات بناتا ہے، یہ تعلقات سرکاری نہیں ذاتی سطح کے ہوتے ہیں ،پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے، ملک کے وزیر اعظم کو بھارتی جارحیت پر ایک بیان دینے کی جرات نہیں ہوئی بلکہ سرتاج عزید نے ہی بیان جاری کیا، حکومتی سطح پر کوئی مذمتی بیان جاری نہیں ہوا لہذاٰ ہم وزیر اعظم کی اس مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انقلاب پورے ملک میں پھیل رہا ہے، ہمارا پیغام گلی گلی شہر شہر جا چکا ہے، میں روزانہ ہزاروں کارکنوں کو واپس بھیجتا ہوں مگر اس سے زیادہ کارکن دھرنے میں آجاتے ہیں۔

  • انقلابی جنگ جاری رہے گی، طاہرالقادری

    انقلابی جنگ جاری رہے گی، طاہرالقادری

    اسلام آباد: ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام کے خلاف انقلابی جنگ بھی جاری رہے گی اور سیاسی محاذ پر بھی ان کا مقابلہ کیا جائے گا۔

    وفاقی دارالحکومت میں انقلاب مارچ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے سیلاب زدگان کو ایک دھیلا نہیں دیا صرف فوٹو سیشن کراکر آگئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کے ساتھ بھی دھوکہ کیا گیا ان کی رجسٹریشن صرف ٹی وی شو ہے ، شمالی وزیرستان کے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں دیا گیا۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ میں نے دو سال پارلیمنٹ میں بیٹھ کردیکھا لیکن وہاں کسی قسم کی آزادی نہیں تھی، لوگوں نے کہا کہ اس وقت آمر کی حکومت تھی لیکن سیاسی لوگ آمر سے زیادہ بدتر ثابت ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال تک سینٹ کے اراکین وزیرِاعظم کی راہ تکتے رہے ، قرارداد بھی منظورکی لیکن وزیرِاعظم پارلیمنٹ نہیں گئے اور گئے تو انقلاب مارچ کے شرکاء کے عوامی دباؤ پر پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اجلاس میں مسلسل شریک رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس دھرتی کی کوئی ماں ایسے فرزند پیدا نہ کرسکی جیسے پاکستان عوامی تحریک کے کارکن ہیں ان کےعزم و استقامت کا زمین وآسمان بھی گواہ ہیں اور پاکستان کے عوام بھی ان کے حوالوں کے شاہدہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انتخابی جنگ کا موقع سالوں میں ایک بار آتا ہے جب کہ انقلابی جنگ ہر روز جاری رہتی ہے کسی کو یہ مغالطہ نہ رہے کہ انقلاب کا سفر ختم ہوگیا ہے۔ غریبوں کے حقوق کے حصول تک انقلاب کا سفرجاری رہے گا۔