Tag: انتظامیہ

  • خیبرایجنسی میں دھماکہ‘5افراد جاں بحق

    خیبرایجنسی میں دھماکہ‘5افراد جاں بحق

    خیبرایجنسی: وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے فاٹا کی خیبر ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق وفاق کےزیرانتظام خیبرایجنسی کے علاقے باڑہ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 5افراد جان کی بازی ہارگئے۔دھماکہ امن کمیٹی کی گاڑی کے قریب ہوا۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کےمطابق دھماکے میں جاں بحق ہونےوالوں میں امن کمیٹی کے 4 ممبران اور لیویز اہلکار شامل ہے۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع کی جانب رواں ہوگئیں اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

    خیال رہےکہ خیبر ایجنسی افغان سرحد کے ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقے میں وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں سے ایک ہے۔


    خیبرایجنسی: دہشت گردوں کاحملہ‘ 2اہلکارشہید‘ 6دہشتگرد ہلاک


    یاد رہےکہ رواں سال مارچ میں خیبرایجنسی میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کےحملے کوناکام بناتے ہوئے2اہلکار شہید جبکہ 6دہشت گرد مارے گئےتھے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ سال نومبرمیں سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں ایف سی کیمپ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاتھا۔

  • پی آئی اے میں کروڑوں پاونڈ کی کرپشن ،انتظامیہ کا تعاون سےگریز

    پی آئی اے میں کروڑوں پاونڈ کی کرپشن ،انتظامیہ کا تعاون سےگریز

    کراچی : پی آئی اے انتظامیہ ریونیو مینجمنٹ میں کروڑوں پاوٗنڈزکرپشن کی تحقیقات میں تعاون سے مبینہ گریز کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی درخواست کے تحت ریونیو مینجمنٹ میں کروڑوں پاونڈز کے مبینہ گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے، مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لئے انتظامیہ نے ایف آئی اے سے درخواست کی تھی۔

    ذرائع کے مطابق کرپشن کا تعلق لندن سیکٹر پر ٹریول ایجنٹس کی فروخت کردہ ٹکٹوں سے ہے، ایف آئی اے نے پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ افسر کو خط تحریر کر دیا۔

    14163935_1505632306129050_2056702178_o

    خط میں ریکارڈ کی عدم دستیابی ،متعلقہ ملازمین کے پیشی سے گریز کا بتا یا گیا ہے جبکہ تفتیشی حکام کا طلب کردہ ریکارڈ متعلقہ شعبے میں موجود ہی نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ بھی اپنے پاس موجود مبینہ ریکارڈ کی فراہمی کے لئے تیار نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ  پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی فلائٹ سروسز میں سات سے زائد جعلی شیڈولنگ افسر کی بھرتیوں کا بھی انکشاف ہوا تھا۔

  • کراچی میں‌ بچوں‌ کا اغوا، چھٹی کے وقت والدین کی موجودگی لازمی قرار

    کراچی میں‌ بچوں‌ کا اغوا، چھٹی کے وقت والدین کی موجودگی لازمی قرار

    کراچی: پنجاب میں بچوں کے اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہر قائد کے نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے بچے کی اسکول سے گھر واپسی کے وقت والد یا والدہ کی موجودگی کو لازمی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف نجی اسکولوں کی جانب سے والدین کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں جن کے ذریعے والدین کو پابند کیا گیا ہے کہ ’’بچوں کو اسکول چھوڑنے اور گھر واپس لے جانے کے لیے والدین میں سے کسی ایک فرد کا اسکول آنا ضروری ہے‘‘۔

    اسکولوں کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’’انتظامیہ طالب علم کو ماموں، چچا یا کسی رشتے دار کے حوالے نہیں کرے گی تاہم وہ بچے جو وین کے ذریعے اسکول آتے ہیں انہیں ڈرائیور کے حوالے کیا جائے گا۔

    علاوہ ازیں وہ والدین جو اسکول وین استعمال نہیں کرتے وہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے دئیے گئے سرکلر پر سختی سے پابندی کریں جبکہ انتظامیہ نے وین ڈرائیورز کو بھی پابند کیا ہے کہ وہ بچوں کو اسکول سے لے کر گھر کے دروازے سے بچے کو چھوڑیں اور دروازہ کھلنے تک وہیں موجود رہیں‘‘۔

    پڑھیں:  کراچی: سوشل میڈیا پر بچوں کے اغواء کی غلط افواہوں پر قانون حرکت میں آگیا

    اس ضمن میں نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے تمام بس اور وین ڈرائیور کے کوائف نامے طلب کرلیے ہیں اور ٹرانسپورٹرز کو آگاہ کیا ہے کہ ڈرائیور تبدیل کرنے کی صورت میں فوری طور پر انتظامیہ کو آگاہ کریں۔ اسکول انتظامیہ نے تمام ڈرائیورز کو یہ بھی پابند کیا ہے کہ راستے میں بچوں کی تمام تر ذمہ داری اُن ہی کی ہوگی۔

    دوسری جانب آج شہر کے دو مختلف علاقوں سے عوام نے اغوا کاروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے جب کہ گزشتہ روز سندھ پولیس کے ترجمان نے کراچی سے بچے اغوا ہونے کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شائع ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’’ایسی خبریں والدین میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے انٹرنیٹ پر ڈالی جارہی ہیں‘‘۔

    مزید پڑھیں:  شہریوں نے 3 اغواء کاروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کردھنائی کردی

    ایس پی سینٹرل مقدس حیدر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’تمام خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں اور ایسے بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘‘۔

  • جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کو جلسہ کرنے کی اجاز ت سے انکا ر

    جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کو جلسہ کرنے کی اجاز ت سے انکا ر

    کراچی : جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کو آج جلسہ کرنے کی اجاز ت نہ مل سکی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی وسطی کی ضلعی انتظامیہ نے جماعت اسلامی اور متحدہ قومی موومنٹ کو کل جلسہ کرنے کی اجاز ت دینے سے انکا ر کردیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق جلسہ کرنے کیلئے کم ا ز کم تین دن پہلے اجازت کی درخواست دینا ضروری ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کی جانب سے دی گئی درخواستیں جلسے کے وقت سے مقررہ وقت کے بعد دی گئی ہیں۔اس لئے انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق دونوں جماعتوں کو جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے اٹھارہ اپریل کو لیاقت آباد نمبر دس میں اورجماعت اسلامی نےشاہراہ پاکستان پر جلسہ کرنے  کی اجازت مانگی تھی۔

  • سانحہ ملتان: تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ پیش کردی

    سانحہ ملتان: تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ پیش کردی

    ملتان: حکومت پنجاب کی جانب سے ملتان واقعے کی انکوائری کےلئے بنائی گئی کمیٹی نےابتدائی رپورٹ پیش کردی ،رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نےجلسہ گاہ کے سات میں سے پانچ گیٹ کھلےرکھے تھے۔

    ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے کے بعد مچنے والی بھگدڑاور اس کے نتیجے میں ہونےوالی سات افراد موت کے بعد کی تحقیقات کےلئے حکومت پنجاب نےسیکریٹری ماحولیات اقبال چوہان کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

    کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے جلسہ گاہ کے سات میں سے پانچ گیٹ کھلے رکھے تھے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے بھی سانحہ ملتان کی تحقیقات کے لئے سات رکنی کمیٹی قائم کر دی۔جوسینئر رہنما عمران اسما عیل تحریک انصاف کی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔