Tag: انتقال کرگئیں

  • معروف بھارتی اداکار راج کپورکی اہلیہ  کرشنا راج کپور انتقال کرگئیں

    معروف بھارتی اداکار راج کپورکی اہلیہ کرشنا راج کپور انتقال کرگئیں

    ممبئی : معروف بھارتی اداکار راج کپورکی اہلیہ 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، کرشنا راج کپورمعروف اداکار رشی کپور،رندھیرکپور کی والدہ جبکہ کرشمہ کپور، کرینا کپور اور رنبیرکپورکی دادی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اداکا راج کپور کی بیوی کرشنا راج کپور ممبئی میں انتقال کرگئیں، وہ طویل عرصے سے بیمار تھیں، ان کی عمر 87 برس تھی۔

    کرشنا راج کپور کے بیٹے رندھیر کپور نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہماری والدہ صبح پانچ بجے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں، جس کی ایک اور بڑی وجہ ان کی عمر تھی، ان کے انتقال پر ہم شدید صدمے میں ہیں۔

    کرشنا راج کے انتقال پر ان کی پوتی ردھیما کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرکے دادی کو یاد کیا۔

    View this post on Instagram

     

    I love you- I will always love you – RIP dadi ❤️

    A post shared by Riddhima Kapoor Sahni (@riddhimakapoorsahniofficial) on

    View this post on Instagram

    Love you so much RIP ❤️🙏🏻

    A post shared by Riddhima Kapoor Sahni (@riddhimakapoorsahniofficial) on

    سن 1946 میں کرشنا راج کی شادی راج کپور سے ہوئی تھی، ان کے 5 بچے ہیں، جن میں رندھیرکپور، رشی کپور، ریتو کپورنندا، ریما کپوراور راجیو کپور ہیں، جب کہ ان کے پوتے پوتیوں میں اداکارہ کرینہ کپور، کرشمہ کپور اور اداکار رنبیرکپور شامل ہیں۔

    بالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے کرشنا راج کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

  • اےآروائی کے روح رواں حاجی جان محمد کی اہلیہ انتقال کرگئیں

    اےآروائی کے روح رواں حاجی جان محمد کی اہلیہ انتقال کرگئیں

    کراچی :انا للہ واناالیہ راجعون، اے آر وائی کے روح رواں حاجی جان محمد کی اہلیہ مریم بائی انتقال کر گئیں، نمازِجنازہ بعد نمازِ مغرب رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں ادا کی جائے گی، تدفین سوسائٹی قبرستان میں ہوگی۔

    جان محمد، مرحوم حاجی عبدالرزاق یعقوب اور حاجی محمد اقبال کے بڑے بھائی ہیں، حاجی جان محمد،حاجی عبدالرؤف کے بھی بڑے بھائی ہیں۔

    حاجی جان محمد کی اہلیہ مریم بائی کے سوگواران میں صاحبزادے شعیب جان محمد، بھتیجے سلمان اقبال اور محبوب رؤف شامل ہیں۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے حاجی جان محمد کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا اور سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

    مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے سلمان اقبال سے فون پر تعزیت  کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ  نے حاجی جان محمد کی اہلیہ محترمہ مریم بائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔

    اے آر وائی نیوز چینل کے روح رواں حاجی جان محمد کی اہلیہ محترمہ مریم بائی کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس کیا۔

     الطاف حسین نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین اور اے آر وائی نیوز چینل کے عہدیداران اور عملے کے اراکین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔


  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ انتقال کرگئیں

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ انتقال کرگئیں

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ انتقال کرگئیں، آئی ایس پی آر کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ چکلالہ میں ادا کی جائےگی۔

    پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی والدہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔

    مرحومہ طویل عرصے سے علیل اور اے ایف آئی سی راولپنڈی میں زیرِعلاج تھیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی والدہ کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ ظہر چکلالہ گیریژن میں ادا کی جائے گی اور تدفین عصر کے بعد کیولری گراؤنڈ لاہور میں ہوگی۔

    وزیر اعظم نواز شریف، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، وزیر داخلہ چوہدری نثار، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت دیگر سیاسی قائدین نے راحیل شریف اور انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔