Tag: انتقال کرگئے

  • سا بق بھارتی صدرعبدالکلام 83  برس کی عمر میں چل بسے

    سا بق بھارتی صدرعبدالکلام 83 برس کی عمر میں چل بسے

    نئی دہلی: بھارت کے ایٹمی سائنسدان اور سا بق بھارتی صدرعبدالکلام تراسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے،بھارت کے گیارہویں صدر اور اپنے ملک کو ایٹمی ٹیکنالوجی سے نوازنے والے عبدالکلام 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی صدر عبدالکلام ایک تقریب میں لیکچر کے دوران دل میں تکلیف کے باعث گر پڑے تھے۔ طبعیت کی خرابی کے باعث انھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

    بھارت کے گیارھویں صدراور جوہری پروگرام کے بانی عبدالفقیر ذوالقرنین عبدالکلام ایک خواب دیکھنے والے شخص تھے،

    ایک غریب اور کم تعلیم یافتہ مسلمان خاندان سے تعلق رکھنے والے عبداکلام اپنے خوابوں کو پانے کی لگن میں ہی بھارت کے صدر اور جوہری پروگرام کے بانی بن سکے۔

    واضح رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے شہرت یافتہ ڈائریکٹر نیل مادھو نےسابق صدر اے پی جے عبدالکلام کی زندگی پر فلم بھی بنائی تھی۔

  • سانحہ نَلترمیں زخمی انڈونیشین سفیر انتقال کرگئے

    سانحہ نَلترمیں زخمی انڈونیشین سفیر انتقال کرگئے

    جگارتہ: سانحہ نَلترمیں زخمی انڈونیشیا کے سفیر انتقال کرگئے۔

    گلگت کی وادی میں رونما ہونے والے بدترین حادثے نے کئی جانوں کو نگل لیا ۔ نلتر حادثے میں زخمی ہونے والے انڈونیشیا کے سفیر محمد برہان محمد انتقال کرگئے۔ انڈونیشا کے سفیر سنگا پور کے ہسپتال میں گزشتہ کئی دنوں سے زیر علاج تھے ۔سفیر محمد برہان محمد کا ستر فیصد جسم جھلس گیا تھا۔

    ہیلی کاپٹرحادثے میں زخمی افراد کو گلگت میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے نور خان بیس لایا گیا، جہاں سے انھیں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں انڈونیشیا، پولینڈ، ہالینڈ اور ملائیشیا کے سفیر شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ غیر ملکی سیفروں کو گلگت کی وادی نلتر لے کر جانے والا ایک ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں ناروے اور فلپائن کے سفیروں، دو پائلٹس ، چیف انجینئر سمیت سات افرادجاں بحق ہوئے تھے۔

    وزیراعظم نوازشریف نے گلگت میں ہیلی کاپٹر حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھرمیں سوگ کا اعلان کیا تھا۔

  • سابق قائم مقام چیف جسٹس رانابھگوان داس انتقال کرگئے

    سابق قائم مقام چیف جسٹس رانابھگوان داس انتقال کرگئے

    کراچی : پاکستان کی تاریخ کے پہلے ہندو قائم مقام چیف جسٹس رانا بھگوان داس تہتر سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے، ان کا کریاکرم کراچی میں کیا جائے گا۔

    صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے رانا بھگوان داس انیس سوبیا لیس میں نصیرآباد ضلع قمبر شہداد کوٹ میں پیدا ہوئے، انیس سو پینسٹھ میں بطور وکیل اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغازکیا۔

    انیس سوسڑسٹھ میں سول جج کی حیثیت سے ملازمت کا آغاز کیا، سیشن جج بنے، انیس سو چورانوے میں سندھ ہائیکورٹ میں جج تعینات ہوئے، جہاں سن دو ہزار تک فرائض انجا م دیتے رہے۔

    سن دوہزار میں سپریم کورٹ میں تعیناتی ہوئی، نوما رچ دو ہزار سات کو جب جنرل مشرف نے اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری کوغیر فعال کیا تو رانابھگوان داس نے قائم مقام چیف جسٹس کا منصب سنبھالا۔

    وہ پہلے ہندواور تیسرے اقلیتی جج تھے، جو سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس بنے، جسٹس رانا بھگوان داس کے دور میں جسٹس افتخار چوہدری کی بحالی ہوئی۔

     تین نو مبر دو ہزارسات میں جب جنرل مشرف نےاپنے دور کا دوسرا پی سی او جاری کیا تو جسٹس رانابھگوان داس نے حلف لینے سےانکار کردیا اور اسی سال دسمبر میں ریٹائر ہوگئے۔

    نومبر دو ہزارنو میں انہیں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا، اس عہدے پر وہ دسمبر دو ہزار بارہ تک فائز رہے۔