Tag: انتقال کر گئیں

  • معروف اداکارہ مدیحہ گوہر انتقال کرگئیں

    معروف اداکارہ مدیحہ گوہر انتقال کرگئیں

    لاہور: معروف اداکارہ مدیحہ گوہر انتقال کر گئیں، وہ کینسرکےمرض میں مبتلا تھیں، ان کی نمازہ جنازہ کل لاہورمیں اداکی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ مدیحہ گوہر 62 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، وہ گزشتہ 3 برس سے معدے کے کینسر میں مبتلا تھیں، انھوں نے ٹیلی وژن اور تھیٹر ڈراموں سے شہرت پائی۔

    مدیحہ گوہر اداکارہ فریال گوہر کی بہن اور پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی شاہد ندیم کی اہلیہ تھیں۔

    معروف اداکارہ کی نمازہ جنازہ کل لاہورمیں اداکی جائے گی۔

    معروف اداکارہ مدیحہ گوہر نے 1984 میں اجوکا تھیٹر کی بنیاد رکھی، ان کے بنائے گئے اسٹیج ڈرامے سماجی اور معاشرتی شعور اور اردگرد کے حالات و واقعات پر مبنی ہوتے تھے اور انھی سماجی ڈراموں نے انہیں دنیا بھر میں شہرت بخشی۔

    مدیحہ گوہر نے اپنے کیرئیر کا آغاز ٹی وی ڈراموں سے کیا لیکن تھیٹر کا شوق اجوکا کی بنیاد بنا، انہوں نے سو سے زائد اردو اور پنجابی ڈراموں میں کام کیا جبکہ متعدد اصلاحی ڈراموں کی ہدایتکاری بھی کی۔

    فنکار ہونے کے علاوہ مدیحہ گوہر بطور سماجی کارکن بھی کام کرتی تھیں، خصوصاً حقوق نسواں کے لیے ان کی آواز ہمیشہ آواز بلند نظر آتی تھی۔

    مدیحہ کے ’برقا واگینزا‘ کے نام سے تحریر اور ڈائریکٹ کردہ تھیٹر نے بڑی مقبولیت حاصل کی، جس کے انھوں نے برقے کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا کہ معاشرے میں عدم برداشت، صنفی تعصب میں کس حد تک منافقت ہے اور لوگوں کے چہرے وہ نہیں ہوتے جیسے وہ نظر آتے۔

    معروف اداکار مدیحہ گوہر کو نائیدرلینڈ سے پرنس کلوڈ ایوارڈ اور انٹرنیشنل تھیٹر پاستا ایوارڈ سے نوازا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ممتاز ماہر تعلیم پروفیسرانیتا غلام علی کراچی میں انتقال کر گئیں

    ممتاز ماہر تعلیم پروفیسرانیتا غلام علی کراچی میں انتقال کر گئیں

    کراچی: ممتاز ماہر تعلیم پروفیسرانیتا غلام علی کراچی میں انتقال کر گئیں۔

    انیتا غلام علی کی عمر پچھہتر برس سے زائد تھی اور وہ کافی عرصے سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، انیتا غلام علی نے تعلیم کے شعبے میں بے پناہ خدمات سر انجام دیں ان کی خدمات پر حکومت نے انھیں مختلف اعزازات سے نوازا ،تعلیم میں خدمات کے باعث مرحومہ عوام میں بھی ایک ہر دلعزیز شخصیت تھیں، صدر ممنون حسین، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اورگورنر سندھ نے پروفیسر انیتاغلام علی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے۔