Tag: انتقال

  • اردو ادب کی ممتاز شخصیت ڈاکٹر سلیم اختر انتقال کر گئے

    اردو ادب کی ممتاز شخصیت ڈاکٹر سلیم اختر انتقال کر گئے

    لاہور: اردو ادب کی ممتاز شخصیت، استاد، افسانہ نگار، نقاد اور 100 سے زائد کتب کے مصنف ڈاکٹر سلیم اختر لاہور میں انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور نقاد، افسانہ نگار، ماہرِ لسانیات، ماہرِ اقبالیات، ادبی مؤرخ، معلم اور محقق ڈاکٹر سلیم اختر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    [bs-quote quote=”سلیم اختر اپنی کتاب اردو ادب کی مختصر ترین تاریخ کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ڈاکٹر سلیم اختر کی نمازِ جنازہ بہ روز پیر 10 بجے صبح نرسری گراؤنڈ، جہاں زیب بلاک اقبال ٹاؤن میں ادا کی جائے گی-

    سلیم اختر اپنی کتاب اردو ادب کی مختصر ترین تاریخ کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، انھیں علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں 2008 میں حکومتِ پاکستان کی طرف سے صدارتی اعزاز برائے حسنِ کارکاردگی سے نوازا گیا۔

    ڈاکٹر سلیم اختر 11 مارچ 1934 کو لاہور میں پیدا ہوئے، جامعہ پنجاب سے پی ایچ ڈی کرنے کے بعد شعبۂ تعلیم ہی سے بہ طور اردو لیکچرار وابستہ ہوگئے اور مختلف ادبی رسالوں کے ساتھ بھی منسلک رہے۔

    ڈاکٹر سلیم اختر کی کتاب ’اردو ادب کی مختصر ترین تاریخ‘ اردو ادب میں اب تک لکھی گئی تاریخ میں اہم ترین حوالے کے طور پر یاد کی جاتی ہے، انھوں نے ’اردو زبان کی مختصر ترین تاریخ‘ بھی مرتب کی۔


    یہ بھی پڑھیں:  شہرۂ آفاق ناول و افسانہ نگار شوکت صدیقی کو ہم سے بچھڑے بارہ برس بیت گئے


    سلیم اختر نے فکرِ اقبال کے نفسیاتی پہلوؤں کو بھی آشکار کیا، اور شرح ارمغان حجاز لکھی، اقبالیات پر انھوں نے 9 اہم ترین کتابیں تصنیف کیں۔

    ڈاکٹر سلیم اختر اپنے افسانوں کے سبب بھی الگ پہچان رکھتے ہیں، ان کے افسانوی مجموعوں میں آدھی رات کی مخلوق، مٹھی بھر سانپ، کڑوے بادام، کاٹھ کی عورتیں، چالیس منٹ کی عورت، ضبط کی دیوار شامل ہیں، افسانوں کی کلیات بھی نرگس اور کیکٹس کے نام سے شائع ہو چکی ہے۔

    ان کی دیگر کتب میں اک جہاں سب سے الگ (سفرنامہ)، نشان جگر سوختہ (آپ بیتی)، انشائیہ کی بنیاد، ادب اور کلچر، ادب اور لاشعور، شادی جنس اور جذبات وغیرہ شامل ہیں۔

  • یمنی بچہ والدہ سے ملاقات کے بعد دنیا سے رخصت ہوگیا

    یمنی بچہ والدہ سے ملاقات کے بعد دنیا سے رخصت ہوگیا

    واشنگٹن : امریکی اسپتال میں زیر علاج یمنی بچہ عبداللہ حسن اپنی والدہ سے ملاقات کے کچھ روز انتقال کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق یمنی خاتون شائمہ صالح گذشتہ ایک برس سے امریکا جانے کے لیے ویزے کی درخواست دے رہی تھی لیکن ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ’مسلم بین‘ مہم چلائے جانے کے باعث ویزہ نہیں مل رہا تھا، طویل مدت کے بعد ماں بیٹے میں ملاقات ہوئی تاہم ماں اپنے لخت جگر کے ساتھ زیادہ وقت نہ گزار سکی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دو سالہ عبد اللہ حسن پیدائشی طور پر دماغی کینسر ’ہائپومائلینیشن‘ میں مبتلا تھا، یمنی بچہ کیلیفورنیا کے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

    عبداللہ کے والد کا کہنا ہے کہ ’ہم انتہائی غم و رنج میں ہیں، عبداللہ ہماری زندگی کا نور تھا، ہمیں اپنے بیٹے کو خدا حافظ کہنا پڑا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عبداللہ اور اس کا والد علی حسن امریکی شہری ہیں لیکن ان کی زوجہ کے پاس امریکی شہریت نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ کمسن بچے کی حالت بگڑنے پر ماں نے دوسری مرتبہ ویزے کی درخواست دی جسے مسلم بین مہم کے باعث مسترد کردیا گیا جس پر وہ یمن سے مصر منتل ہوگئی۔

    شائمہ صالح کی فریاد سوشل میڈیا پر پہنچی کو کہرام مچ گیا، ہزاروں کی تعداد میں امریکی حکام کو کانگریس اراکین اور عوام کے ای میل اور ٹویٹ موصول ہوئے جس میں متاثرہ خاندان کی حمایت کی گئی تھی اور امریکی حکام کو مجبور ہوکر شائمہ صالح کو امریکا کا ویزہ جاری کرنا پڑا۔

    مزید پڑھیں : یمنی ماں بیٹے کا آخری دیدار کرنے امریکا پہنچ گئی

    یاد رہے کہ عبداللہ صالح پیدائشی طور پر دماغ کے موذی مرض میں مبتلا تھا جس کے باعث ڈاکٹر نے والدین کو بچے کے مستقبل سے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔

  • امریکا کے بزرگ ترین شہری 112 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

    امریکا کے بزرگ ترین شہری 112 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

    واشنگٹن : دوسری جنگ عظیم کے ہیرو اور امریکا کے بزرگ ترین شخص 112 سال کی عمر میں امریکی ریاست ٹیکساس میں انتقال کرگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے تجربہ کار رچرڈ اوورٹن نے تین برس تک امریکی افواج کے تمام سیاہ یونٹس میں تعینات رہے ہیں۔

    رچرڈ اوورٹن مختلف لڑاکا کارروائیوں اور بحر الکاہل کی بیچ لینڈنگ میں شامل تھے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے نہ 2013 میں یوم ویٹرنز پر اعزاز سے نوازا تھا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہےکہ رچرڈ اوورٹن نے 30 برس کی عمر میں رضاکارانہ طور پر امریکی افواج میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    امریکا کے سب سے عمر رسیدہ شخص کا خطاب حاصل کرنے والے رچرڈ اوورٹن نے امریکا کی 1887 انجینئر ایوی ایشن بٹالین کے تمام سیاہ یونٹ میں ذمہ داریاں انجام دیں ہیں، دوسری جنگ عظیم کے ہیرو سنہ 1941 میں امریکی بحری اڈے ’پرل ہاربر‘ پر موجود تھے جب جاپان نے بحری اڈے پر حملہ کیا تھا۔

    سابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے 2013 میں کہا تھا کہ رچرڈ اوورٹن اس وقت بھی پرل ہاربر بحری اڈے پر موجود تھے جب بحری جنگی جہاز میں آتشزدگی ہورہی تھی۔

    باراک اوبامہ کا کہنا تھا کہ رچرڈ اوورٹن نے اوکیانا اور لائیو جیما میں بھی موجود تھے، رچرڈ اوورٹن کہتے ہیں کہ ’میں واحد شخص ہو جو خدا کے فضل سے وہاں سے نکل آیا‘۔

    امریکی شہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری طویل زندگی خدا کی دی ہوئی ہے اور ساتھ ہی ساتھ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ میری طویل عمر میں وسکی اور سگار کا بھی اہم کردار ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے 18 برس کی عمر سے سگریٹ نوشی شروع کی تھی جو اب بھی جاری ہے اور ایک دن میں 12 سگارز سلگاتا ہوں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ رچرڈ سنہ 1906 میں پیدا ہوئے اور اپنی زندگی کا زیادہ تر حصّہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں گزارا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آسٹن کی سٹی کونسل نے دوسری جنگ عظیم کے اعزاز میں گذشتہ برس 111 ویں سالگرہ کے موقع پر سٹی کونسل اسٹریٹ کا نام تبدیل کرکے رچرڈ اوورٹن ایونیو رکھ دیا تھا۔

  • مسلم لیگ ن کے رہنما اور ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی انتقال کرگئے

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی انتقال کرگئے

    ہوسٹن / کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ جام صادق کے صاحبزادے امریکا میں جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محمد وجاہت آج شہر قائد میں انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے ضلع سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے رہنما جام معشوق علی طویل علالت کے بعد امریکا کے شہر ہوسٹن میں انتقال کرگئے۔

    سابق وزیر اعلیٰ سندھ جام صادق کے صاحبزادے امریکا میں زیر علاج تھے، مسلم لیگ ن کے رہنما کی موت پر سیاستدانوں اور مختلف شخصیات نے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

    نوازشریف نے 2015 میں وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالا تو جام معشوق کو سیاسی امور کا مشیر مقرر کیا، بعد ازاں شاہد خاقان عباسی نے اپنے دور میں مشیر برائے وزیراعظم تعینات کیا۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی کا انتقال

    دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے پی ایس 94 سے منتخب ہونے والے رکن سندھ اسمبلی محمد وجاہت بھی آج صبح انتقال کرگئے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اُن کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق محمد وجاہت طویل  عرصے سے سرطان کے عارضے میں مبتلا تھے۔

    مرحوم کی تدفین کورنگی قبرستان میں کی گئی، نماز جنازہ میں ڈپٹی کنونیئر کنور نوید جمیل سمیت اراکین رابطہ کمیٹی اور ممبران اسمبلی نے شرکت کی۔

  • کراچی: سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ جلائی گئی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی

    کراچی: سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ جلائی گئی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی

    کراچی : شہرقائد میں سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ جلائی جانے والی خاتون دو روز بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسی۔

    تفصیلات کے مطابق کھوکھراپار کے علاقے سے دو روز قبل سول اسپتال کے برنس وارڈ لائی جانے والی خاتون سلمیٰ دم توڑ گئی۔

    سلمیٰ کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ سسرالیوں نے اسے پٹرول چھڑک کرآگ لگائی جس سے اس کے جسم کا 75 فیصد حصہ جھلس گیا تھا۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سلمیٰ کا شوہر اسے تشدد کا نشانہ بنایا کرتا تھا، کچھ عرصہ قبل سلمیٰ کو زہردے کرقتل کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔

    سلمیٰ کے اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ان کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کررہی۔

    فیصل آباد: شوہر کے ہاتھوں مبینہ جلائی گئی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی


    دوسری جانب فیصل آباد کے علاقے شاداب کالونی میں 3 روز قبل شوہر کے ہاتھوں مبینہ جلائی گئی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔

    فیروزوالا میں سسرالیوں کےہاتھوں جلائی جانے والی خاتون دم توڑ گئی


    یاد رہے کہ رواں سال 25 مارچ کو صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی جانے والی خاتون میواسپتال میں جان کی بازی ہار گئی تھی۔

  • مولانا حاجی عبدالوہاب کےانتقال پروزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

    مولانا حاجی عبدالوہاب کےانتقال پروزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

    لاہور: وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں نے تبلیغی جماعت کےامیر مولانا حاجی عبدالوہاب کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تبلیغی جماعت کے امیر مولانا عبدالوہاب کےانتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ حاجی عبدالوہاب کی شخصیت اوردینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    وزیراعظم نے حاجی عبدالوہاب کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلی ٰمقام عطا کرے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نورالحق قادری نے مولانا عبدالوہاب کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

    جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور امیر جماعت اسلامی نے مولانا عبدالوہاب کے انتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے تبلیغی جماعت کے امیر مولانا عبد الوہاب کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات کو بلند اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

    وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان اور وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان نے مولانا عبدالوہاب کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا۔

    مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے بھی تبلیغی جماعت کے امیر مولانا عبد الوہاب کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تبلیغی جماعت کےامیرحاجی عبدالوہاب انتقال کرگئے


    واضح رہے کہ آج صبح تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے اعلامیے کے مطابق مولانا عبدالوہاب نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

  • تبلیغی جماعت کےامیرحاجی عبدالوہاب انتقال کرگئے

    تبلیغی جماعت کےامیرحاجی عبدالوہاب انتقال کرگئے

    لاہور: تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے اعلامیے کے مطابق مولانا عبدالوہاب نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

    مولانا حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ بعداز نماز مغرب اجتماع گاہ رائے ونڈ میں ادا کی جائے گی۔ وہ تبلیغی جماعت کے تیسرے امیر تھے۔

    مولانا حاجی عبدالوہاب یکم جنوری 1923 کونئی دہلی میں پیدا ہوئے، مولاناعبدالوہاب نے اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کیا۔

    تقسیم ہند سے پہلے مولانا عبدالوہاب نے بطور تحصیل دار فرائض انجام دیے، مولانا عبدالوہاب تحصیل دارکاعہدہ چھوڑکرتبلیغی سرگرمیوں میں مصروف ہوئے۔

    قیام پاکستان کے بعد مولانا عبدالوہاب نے اہل خانہ کے ہمراہ بھارت سے ہجرت کی۔

  • اسپائیڈرمین کردار کے خالق اسٹین لی انتقال کرگئے

    اسپائیڈرمین کردار کے خالق اسٹین لی انتقال کرگئے

    نیویارک : اسپائیڈر مین کردار کے خالق اور معروف امریکی مصنف اسٹین لی 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپائیڈر مین، آئرن مین، دی ہلک اور کیپٹن امریکہ جیسے شہرہ آفاق کرداروں کے مصنف اسٹین لی 95 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ اسٹین لی کے سوگواران میں ان کی بیٹی جے سی لی شامل ہیں۔

    معروف امریکی مصنف رومینیا سے آئی ایک یہودی فیملی کے ہاں 1922 میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹائملی پبلیکیشنز نامی کمپنی سے کیا جو بعد میں ماروول کامکس بن گئی۔

    اسٹین لی کے بنائے ہوئے کرداروں پرمبنی فلموں کا شمار ہالی ووڈ کی منافع بخش فلموں میں ہوتا ہے، حال ہی میں بنی ماررول فلم انفینیٹی وار نے 1.5 بلین ڈالر کمائے۔

    معروف امریکی مصنف نے دو روز قبل اپنے فیس بک پیج پر ویٹرز ڈے پر اپنی فوجی سروس کے دوران کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران ان کے ساتھی انہیں افسانہ نگار پکارا کرتے تھے۔

    یاد رہے کہ اسٹین لی کی بیوی جوئین 2017 میں انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی عمر بھی 95 برس تھی۔

  • تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان انتقال کر گئے

    تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان انتقال کر گئے

    اسلام آباد: قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ بابا حیدر زمان نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

    تفصیلات کے مطابق قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

    بابا حیدر زمان کچھ دنوں سے علیل تھے اور اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ بابا حیدر کی عمر 84 سال تھی۔

    بابا حیدر زمان 1934 میں ایبٹ آباد کے نواحی علاقے دیوال منال میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز 60 کی دہائی میں کیا۔

    بابا حیدر زمان نے پہلا الیکشن 1962 میں جبکہ آخری الیکشن 2013 میں لڑا۔

    بابا حیدر زمان 1977 میں جمہوریت کی بحالی کی تحریک ایم آر ڈی میں شامل ہوئے اور گرفتار بھی ہوئے۔ حیدر زمان صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت، ضلع ناظم ایبٹ آباد اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ایبٹ آباد رہے۔

    بابا نے سنہ 1990 اور 1993 میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے مقابلے پر قومی اسمبلی کی نشست کی لیے الیکشن میں حصہ لیا۔

    سنہ 2010 میں جب صوبہ سرحد کا نام تبدیل کرکے خیبر پختونخواہ رکھا گیا تو بابا حیدر زمان نے ہزارہ کو صوبہ بنانے کے لیے سیاستدانوں کو ایک چھتری تلے اکٹھا کیا۔

    انہوں نے بھرپور انداز میں تحریک کا آغاز کیا جس کے باعث انہیں ملکی اور بین الاقوامی میڈیا میں بھی پذیرائی ملی۔

  • ن لیگی رہنما عابد شیر علی کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں

    ن لیگی رہنما عابد شیر علی کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں

    فیصل آباد: چوہدری شیر علی کی اہلیہ اور سابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی کی والدہ زمرد بیگم سابق وزیر اعظم نوازشریف کی فرسٹ کزن تھیں، ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

    چوہدری شیر علی کی اہلیہ کی میت ان کے گھر پہنچ گئی، ایم پی اے میاں طاہر جمیل، ڈپٹی میئر امین بٹ، سابق چئرمین رضوان، جنرل سیکرٹری کیمرہ مین ایسوسی ایشن سکند بٹ اظہار تعزیت کے لیے عابد شیر علی کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

    بیگم کلثوم نواز کی میت جاتی امرا پہنچا دی گئی

    ن لیگی کارکنان سمیت دیگر رشتہ دار بھی ان کی رہائش گاہ پہنچ رہے ہیں، اور عزیز واقارب کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    خیال رہے کہ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز گذشتہ ماہ انتقال کرگئی تھیں، گزشتہ برس 22 اگست کو تشخیص ہوئی تھی کہ سابق خاتون اول کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں، وہ گزشتہ ایک سال سے لندن میں زیرعلاج تھیں۔

    بیگم کلثوم نوازکی عمر 68 سال تھی اور وہ برصغیر کے مشہور پہلوان رستم ہند گاما پہلوان کی نواسی تھیں جبکہ 1971ء میں ان کی شادی نوازشریف سے ہوئی تھی۔