Tag: انتقال

  • ویتنام کے صدرکے انتقال پرصدر اور وزیراعظم کی تعزیت

    ویتنام کے صدرکے انتقال پرصدر اور وزیراعظم کی تعزیت

    اسلام آباد : ویتنام کے صدر ٹران ڈائی کوآنگ کے انتقال پرصدرڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے تعزیت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پردفترخارجہ کے ترجمان نے پیغام میں کہا کہ ویتنام کے صدر کے انتقال پر صدرمملکت اور وزیراعظم تعزیت کرتے ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ دکھ کی گھڑی میں پاکستان کی حکومت اورعوام ویتنام کے ساتھ ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ویتنام کے صدر ٹران ڈائی کوآنگ 61 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

    ٹران ڈائی کوآنگ ہنوئی سے 115 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک گاؤں میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق کسان کمیونٹی سے تھا۔

    انہوں نے اپریل 2016 میں ویتنام کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں. اس سے قبل وہ پبلک سیکیورٹی کے وزیر کے طور پربھی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے تھے۔

  • لندن: بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    لندن: بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    لندن: سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول کلثوم نواز کی نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی گئی۔

    نماز جنازہ میں شریف خاندان اور مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام بھی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے موجود تھے۔

    لندن میں اس وقت میت کے ساتھ مرحومہ کے بیٹے حسن اور حسین نواز ب موجود ہیں۔ دونوں  بیٹے والدہ کا آخری دیدار لندن میں ہی کریں گے ، تدفین کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے۔

    مرحومہ کے شوہر نواز شریف کے بھائی شہباز شریف پاکستان سے ان کی میت وصول کرنے لندن آئے ہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار اور اسحٰق ڈار بھی موجود ہیں۔

    خیال رہے کہ سابق خاتون اول  بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔ اس موقع پر نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو  پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔

    سابق خاتون اول کا جسد خاکی وطن لانے کے لیے نواز شریف کے بھائی شہباز شریف لندن پہنچے ہیں۔

    بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کیے جانے کے بعد شہباز شریف ان کا جسد خاکی لے کر وطن واپس پہنچیں گے۔

    سابق خاتون اول کی تدفین لاہور میں واقع ان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں ہی کی جائے گی۔

    پاکستان روانگی

    نماز جنازہ کے بعد شہباز شریف میت لے کر ایئرپورٹ روانہ ہوگئے ہیں۔  بیگم کلثوم نوازکی میت پی کے758کےذریعےلاہورلائی جائےگی۔

  • شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی لینے کے لیے لندن روانہ ہوگئے

    شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی لینے کے لیے لندن روانہ ہوگئے

    لاہور : مسلم نواز کے صدر شہباز شریف برطانیہ روانہ ہوگئے، شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی لے کر جمعے کو پاکستان پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق طویل علالت کے بعد انتقال کرجانے والی سابق خاتون اوّل بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی لینے کے لیے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف آج صبح غیر ملکی ایئر لائن کی پروازسے برطانیہ روانہ ہوں گے، شہباز شریف پرواز کیو آر 629 سے براستہ دوحہ برطانیہ روانہ ہوں گے۔

    مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف لندن سے سابق صدر مسلم لیگ (ن) کلثوم نواز کی میت لے کر وطن واپس لوٹیں گے، شہباز شریف جمعے کو برطانیہ سے وطن واپس پہنچیں گے۔


    مزید پڑھیں : بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کی جائے گی


    یاد رہے کہ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کی جائے اور تدفین جمعہ کو جاتی امرا میں ہوگی۔

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کی تدفین میاں شریف کی قبر کے پہلو میں ہوگی، شہبازشریف جسد خاکی لینے برطانیہ جائیں گے۔

    بیگم کلثوم نواز کی میت کو غسل دے دیا گیا، نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز والدہ کا آخری دیدار لندن میں ہی کریں گے۔

    واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف کی پیرول پررہائی کے احکامات جاری کردیے گئے جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا جس کے بعد یہ تینوں شخصیات جاتی امراء کیلئے روانہ ہوگئے، جہاں وہ بیگم کلثوم نواز کی نمازہ جنازہ اور تدفین میں شرکت کریں گے۔

  • حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی انتقال کرگئے

    حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی انتقال کرگئے

    اسلام آباد : افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اور اتحادی افواج کے خلاف لڑنے والے حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی چل بسے۔

    افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں جلال الدیق حقانی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔

    طالبان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے سربراہ کو افغانستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    حقانی نیٹ ورک افغانستان کے شمال مشرقی صوبوں ننگرہار، کنٹر، زاہل، قندھار اور ہلمند میں مضبوط گروپ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

    جلال الدین حقانی نے 11 ستمبر2001 کے حملے کے بعد نیٹ ورک کی کمان اپنے بیٹے کے ہاتھوں میں سونپ دی تھی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حقانی نیٹ ورک کے سربراہ کے انتقال کی خبریں آتی رہیں ہیں اور ان کی تردید کی جاتی رہی ہے۔ 2015 میں بھی خبریں سامنے آئی تھیں کہ جلال الدین حقانی ایک سال قبل انتقال کرگئے تھے۔

  • قائد اعظم کے قریبی ساتھی سید احمد سعید کرمانی ایڈووکیٹ انتقال کرگئے

    قائد اعظم کے قریبی ساتھی سید احمد سعید کرمانی ایڈووکیٹ انتقال کرگئے

    اسلام آباد: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی کے والد سید احمد سعید کرمانی ایڈووکیٹ انتقال کرگئے۔

    سید احمد سعید کرمانی ایڈووکیٹ تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن تھے جبکہ قائد اعظم سے بھی بے حد قریب تھے۔

    طویل عرصے سے علیل رہنے والے سعید کرمانی مرحوم کی عمر 95 سال تھی۔

    وہ سابق وزیر، سفیر اور لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر بھی رہے۔

    مرحوم کے انتقال کے بعد مختلف سیاسی رہنماؤں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

  • آرمی چیف کا سینیٹرجان مکین کےانتقال پراہل خانہ سےاظہار تعزیت

    آرمی چیف کا سینیٹرجان مکین کےانتقال پراہل خانہ سےاظہار تعزیت

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سینیٹر جان مکین کے انتقال پراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے دوست تھے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سینیٹر جان مکین کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ جان مکین جنگی ہیرو تھے، انہوں نےعالمی سطح پراپنے ملک کی بھرپور نمائندگی کی۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جان مکین پاکستان کے دوست تھے اور بہتر پاک امریکا تعلقات کے حامی تھے۔

    امریکی سینیٹرجان مکین انتقال کرگئے

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکہ کے سینئرسیاست دان سینیٹرجان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

    جان مکین کا شمار معرف امریکی قانون سازوں میں ہوتا تھا، انہیں 6 مرتبہ امریکی سینیٹرمنتخب ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔ وہ ویتنام لڑائی کے دوران ساڑھے 5 سال جنگی قیدی بھی رہے۔

    واضح رہے کہ ایریزونا سے تعلق رکھنے والے جان مکین نے 2008ء کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار کے طورپرحصہ لیا تھا تاہم وہ سابق صدر بارک اوباما کے مقابلے میں الیکشن ہارگئے تھے۔

  • جان مکین کے انتقال پروزیر خارجہ اور آصف زرداری کا اظہار افسوس

    جان مکین کے انتقال پروزیر خارجہ اور آصف زرداری کا اظہار افسوس

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق صدر آصف زرداری نے جان مکین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سینیٹر نے پاکستان امریکا تعلقات میں بہتری کے لیے بیش بہا کوششیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی سینیٹرجان مکین کےانتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام مرحوم سینیٹرکےخاندان کےساتھ ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سینیٹر مکین نے پاکستان امریکا تعلقات میں بہتری کے لیے بیش بہا کوششیں کی اور خطے میں امن و استحکام کے لئے ہمیشہ باہمی تعاون پر زور دیا۔

    پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی سینیٹر جان مکین کے دنیا سے گزر جانے کے بعد امریکا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔

    مملکت خداداد پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی جان مکین کے انتقال پر امریکی حکومت اور اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جان مکین نے امریکا پاکستان کے باہمی تعلقات کے لیے بہت کام کیا۔

    سینیٹر شیری رحمان نے جان مکین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان مکین کی وجہ سے واشنگٹن ایک بہتر جگہ تھی اور انہوں نے متعدد اختلافات کے باوجود پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تعلقات استوار رکھنے کی کوششیں کی۔

    امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر جان مکین 81 سال کی عمر میں آج صبح دنیا سے رخصت ہوئے تھے، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔

    سینیٹرجان مکین کے انتقال کی خبرکا اعلان ان کے اہل خانہ کی جانب سے کیا گیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹرجان مکین 2017 سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے تاہم جمعہ سے انہوں نے اپنا علاج ترک کردیا تھا۔

    امریکہ کے سینئرسیاست دان سینیٹرجان مکین کا گزشتہ سال جولائی میں آنکھ کا آپریشن کیا گیا تھا اس دوران انکشاف ہوا تھا کہ انہیں برین کینسر ہے۔

    سینیٹرجان مکین کو اس سے پہلے جلد کا کینسر ہوا تھا اور طویل علاج کے بعد وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔

  • امریکی سینیٹرجان مکین انتقال کرگئے

    امریکی سینیٹرجان مکین انتقال کرگئے

    واشنگٹن: ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکہ کے سینئرسیاست دان سینیٹرجان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرجان مکین 81 سال کی عمر میں چل بسے، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔

    سینیٹرجان مکین کے انتقال کی خبرکا اعلان ان کے اہل خانہ کی جانب سے کیا گیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹرجان مکین 2017 سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے تاہم جمعہ سے انہوں نے اپنا علاج ترک کردیا تھا۔

    جان مکین کا شمار معرف امریکی قانون سازوں میں ہوتا تھا، انہیں 6 مرتبہ امریکی سینیٹرمنتخب ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔ وہ ویتنام لڑائی کے دوران ساڑھے 5 سال جنگی قیدی بھی رہے۔

    امریکہ کے سینئرسیاست دان سینیٹرجان مکین کا گزشتہ سال جولائی میں آنکھ کا آپریشن کیا گیا تھا اس دوران انکشاف ہوا تھا کہ انہیں برین کینسر ہے۔

    سینیٹرجان مکین کو اس سے پہلے جلد کا کینسر ہوا تھا اور طویل علاج کے بعد وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ ایریزونا سے تعلق رکھنے والے جان مکین نے 2008ء کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار کے طورپرحصہ لیا تھا تاہم وہ سابق صدر بارک اوباما کے مقابلے میں الیکشن ہارگئے تھے۔

  • ایم کیوایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد انتقال کرگئے

    ایم کیوایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد انتقال کرگئے

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے بانی رہنما سلیم شہزاد طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی بنیاد رکھنے والے رہنماؤں میں شامل سلیم شہزاد لندن میں انتقال کرگئے، وہ گردے اور جگر کے سرطان میں مبتلا تھے جس کے لیے وہ لندن کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

    مرحوم نے سوگواران میں بیوہ اور5 بیٹیوں کو چھوڑا ہے جبکہ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی تدفین دو روز بعد لندن میں ہی ہوگی۔

    خیال رہے کہ سلیم شہزاد زمانہ طالب علمی میں اے پی ایم ایس او کے حصہ بنے۔ وہ انیس سو اٹھاسی اور انیس سونوے میں ممبر قومی اسمبلی بنے۔

    ایم کیو ایم کے سابق رہنما گرفتاری سے بچنے کے لیے 1992 میں لندن چلے گئے تھے۔ وہ پندرہ سالہ خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے دو ہزار سات میں کچھ عرصے کے لیے وطن واپس آئے۔

    سلیم شہزاد کو 2013 میں پارٹی کی رابطہ کمیٹی لندن سے نکال دیا گیا تھا بعد ازاں ان کی پارٹی رکنیت بھی ختم کردی گئی تھی۔

    ایم کیوایم رہنما سلیم شہزاد کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

    واضح رہے کہ رواں سال فروری میں ایم کیوایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کو کراچی ایئرپورٹ پرگرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ ایف آئی اے حکام نے ان کا پاسپورٹ بھی ضبط کرلیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کےسابق سفیرجمشید مارکر انتقال کرگئے

    پاکستان کےسابق سفیرجمشید مارکر انتقال کرگئے

    کراچی : گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حامل معروف پاکستانی سفیرجمشید مارکر 96 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق سفیر جمشید مارکرطویل علالت کے بعد 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ جمشید مارکر کے سوگواران میں ایک بیٹی اور اہلیہ شامل ہے۔

    24 نومبر1922 کو پیدا ہونے والے جمشید مارکرکو دنیا میں سب سے زیادہ 19 ممالک میں سفیر رہنے کا اعزاز حاصل تھا جس پر ان کا نام گنیزورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

    انہوں نے 1964ء میں افریقی ملک گھانا میں بطور سفیر اپنے کیریئر کا آغاز کیا وہ 1986 تا 1988 تک امریکہ میں بطور سفیر خدمات انجام دیتے رہے جبکہ 1994ء میں وہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر بھی رہے۔

    جمشید مارکر پاکستان کے واحد سفارت کار تھے جنہوں نے بطور سفیر 30 سال تک خدمات سرانجام دیں انہوں نے بین الاقوامی تعلقات اور سفارت کاری پر مختلف اداروں میں لیکچرز دیے اور ان موضاعات پرکئی کتابیں بھی لکھیں۔

    معروف پاکستانی سفیر کو حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی خدمات پر ستارہ قائد اعظم اور ہلال امتیاز ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    جمشید مارکر کو کرکٹ سے بھی خصوصی لگاؤ تھا اور سفارت کاری کے شعبے میں آنے سے قبل وہ عمرقریشی کے ساتھ کرکٹ کے ابتدائی کمنٹیٹر بھی رہے۔

    معروف پاکستانی سفیر کو انگریزی، اردو، گجراتی، فرانسیسی، جرمن اور روسی زبان پر عبور حاصل تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔