Tag: انتقال

  • سال 2017 کی وہ نامور شخصیات جو ہمیں اداس کرگئیں

    سال 2017 کی وہ نامور شخصیات جو ہمیں اداس کرگئیں

    سال 2017 گزر گیا لیکن اپنے ساتھ خوشگوار یادوں کا گلدستہ دینے کے ساتھ ہی بہت ساری ان شخصیات کو بھی لے گیا جن کو یاد کرکے ہم اداس رہیں گے، ان لوگوں میں معروف ادیب، گلوکار و اداکاراور سماجی شخصیات شامل ہیں۔

    ان شخصیات نے اپنے اپنے شعبہ جات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا،جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اس حوالے سے ہم نے ان میں سے چند شخصیات کی زندگی پر روشنی ڈالی ہے۔

    استاد فتح علی خان ۔ وفات 4جنوری ۔ عمر 82سال

    معروف کلاسیکل گائیک استاد فتح علی خاں طویل عرصہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے، استاد فتح علی خان، استاد امانت علی اور حامد علی کے چھوٹے بھائی اور اسد امانت علی خان کے چچا تھے۔

    بانو قدسیہ ۔ وفات 4فروری۔ عمر 88 سال

    اردو ادب کی معروف مصنفہ اور اشفاق احمد کی اہلیہ بانو قدسیہ معروف ادیب اشفاق احمد کی اہلیہ تھیں، وہ خود بھی ادب کا ایک درخشاں ستارہ تھیں، بانو قدسیہ کا ناول راجہ گدھ بہت مشہور ہوا۔ اُن کی ادبی خدمات آئندہ نسلوں تک یاد رکھیں جائیں گی۔

    فاروق ضمیر۔ وفات 23فروری ۔ عمر 78سال

    پاکستان ٹیلی ویژن کے سنجیدہ اور دھیمے لہجے کے حوالے سےمشہور فنکار فاروق ضمیر منکسر المزاج اور ہنس مکھ شخصیت کے مالک تھے، ان کی وفات سے پی ٹی وی کا ایک سنہرا دور اپنے اختتام کو پہنچا، مرحوم اپنی اداکاری اور ڈائیلاگ ڈیلیوری کی وجہ سے منفرد مقام رکھتے تھے۔

    ونود کھنہ ۔ 27وفات اپریل۔ عمر 70 سال

    بھارتی فلموں کے مشہور اداکار ونود کھنہ طویل عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے، بالی ووڈ پر راج کرنے والے اس اداکار نے ایک سو اکتالیس سے زائد فلموں میں کام کیا اور آخری بار 2015 میں شاہ رخ خان کی فلم دل والے میں جلوہ گر ہوئے، مرحوم نے ملکی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

    نعت خواں منیبہ شیخ ۔ وفات 14مئی ۔عمر 70سال

    معروف نعت خواں اور صدارتی ایوارڈ یافتہ منیبہ شیخ طویل عرصے سے گردے کے امراض میں مبتلا تھیں۔ منیبہ شیخ نے فارسی، اسلامی تاریخ، انڈین اسٹڈیز میں ایم اے کیا، جبکہ استاد امراؤ بندو خان سے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی، انہوں نے ریڈیو پاکستان سے پہلی مرتبہ نعت مرحبا سیّدی مکّی مدنی العربی پڑھی جس سے انہیں کافی شہرت ملی۔

    عامر ذکی۔ وفات 2جون۔ عمر 49 سال

    معروف میوزیکل بینڈ وائٹل سائنز سے شہرت پانے والے پاکستانی گٹارسٹ عامر ذکی دل کا دورہ پڑنے کے باعث دار فانی سے کوچ کرگئے، انہوں نے 1995 میں ‘سگنیچر’ کے نام سے اپنی البم ریلیز کی جس کے گیت ‘میرا پیار’ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

    ڈاکٹر رتھ فاؤ ۔ وفات 10اگست۔ عمر 87سال

    جذام کے مریضوں کا مفت علاج کرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ المعروف پاکستانی "مدرٹریسا” کی خدمات پر انہیں ہلال پاکستان، ستارہ قائداعظم، ہلالِ امتیاز، جناح ایوارڈ اور نشان قائداعظم سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر رتھ فاؤ 1960 میں پاکستان آئیں اور پھر جذام کے مریضوں کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کردی ۔

    نصرت آراء ۔ وفات 14 اکتوبر۔ عمر 65 سال

    لاہور : بچوں کی مشہور ڈرامہ سیریل عینک والا جن کے کردار بل بتوڑی سے شہرت پانے والی اداکارہ نصرت آرا انتہائی کسمپرسی کے عالم میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث خالق حقیقی سے جاملیں، زندگی کےآخری سالوں میں وہ کوڑی کوڑی کو محتاج ہوگئی تھیں، چوبیس برس بعد بھی بل بتوڑی کا کردار ہمارے ذہنوں میں زندہ ہے۔

    رومی انشاء۔ وفات 17 اکتوبر۔ عمر 42سال

    معروف شاعر اور مزاح نگار ابنِ انشاء کے صاحبزادے ہدایتکار رومی انشاء حرکت قلب بند ہونے کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے، رومی انشا کا آخری سیریل”رسم دنیا” تھا، جو اے آر وائی ڈیجیٹل سے آن ایئر ہوا۔

    ششی کپور ۔ وفات 4دسمبر ۔ عمر 79سال

    تین سال کی عمر سے اداکاری کے جوہر دکھانے والے بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکار ششی کپور نے کئی شہرہ آفاق فلموں میں نمایاں کردار ادا کیا، امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی جوڑی بہت مشہور ہوئی، سو سے زائد فلموں میں کام کے دوران انہیں بھارت کے کئی بڑے اعزازات سے نوازا گیا۔

    خواجہ اکمل ۔ وفات 25 نومبر۔ عمر 60سال

    پاکستان کے معروف کامیڈین خواجہ اکمل کوئٹہ میں دل کا دورہ پڑنے سے مداحوں سوگوار چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے، اے آر وائی ڈیجیٹل سے پچھلے کئی سالوں سے ان کی سپرہٹ کامیڈی سیریل ’بلبلے‘ جاری تھی۔ ان کے مقبول ڈراموں میں رس گلے اور دیگر شامل ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

     

  • سعودی شہزادی انتقال کر گئیں

    سعودی شہزادی انتقال کر گئیں

    ریاض : سعودی شہزادی النعود بنت متعب بن عبدالعزیز رضائے الہی سے انتقال کر گئیں۔

    سعودی ترجمان کے مطابق شاہ عبدالعزیز کی پوتی اور سعودی شہزادی النعود بنت متعب بن عبدالعزیز جہان فانی سے کوچ کر گئی ہیں، ان کی نماز جنازہ امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں بہ وقت نماز عصر ادا کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق نماز جنازہ میں شاہی خاندان کے علاوہ اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی شرکت کرے گی جب کہ شاہی محل اہل خانہ، عمائدین اور دوست احباب کا تعزیت کے لیے تانتا بندھا ہوا ہے۔

    شہزادی کے انتقال کے باعث تمام سرکاری امور معطل ہیں اور شاہی محل میں تمام تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ بیرون ملک مقیم شاہی افراد کو طلب کرلیا گیا ہے، شہزادی کی اچانک موت سے پورے سعودیہ میں غم کا سا سماں ہے.

  • معروف اداکارافتخارقیصرانتقال کرگئے

    معروف اداکارافتخارقیصرانتقال کرگئے

    پشاور: معروف صدارتی ایوارڈ یافتہ لیجنڈ اداکار افتخار قیصر پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پشتو، ہندکو اور اردو زبان کے معروف اداکارافتخار قیصر آج پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں انتقال کرگئے وہ گزشتہ کئی روزسے علیل تھے۔


    شہبازشریف کا اداکارافتخارقیصر کےانتقال پراظہارافسوس


    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےمعروف اداکار افتخار قیصر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افتخار قیصرنےاداکاری میں اپنا علیحدہ مقام پیدا کیا، ان کی فن اداکاری کےلیےخدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے صدارتی پرائیڈ آف پارمنس ایوارڈ یافتہ اداکار افتخار قیصر کو طبعیت ناساز ہونے پر پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔


    لیجنڈری اداکار افتخار قیصر طبعیت ناساز ہونے پراسپتال منتقل


    لیجنڈری اداکار کو اسپتال انتظامیہ نے داخل نہیں کیا اور وہ 9 گھنٹے تک تشویش ناک حالت میں کھلے آسمان تلے پڑے تھے۔

    وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے اداکار افتخار قیصر کی علالت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان کی دیکھ بھال کی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    واضح رہے کہ معروف اداکار افتخار احمد نے اپنے فنی کیریئرمیں ہندکو،پشتو اور اردو کے کئی ڈراموں میں ادکاری کے جوہر دکھائے لیکن انہیں شہرت ’ففٹی ففٹی‘ اور پشتو میں ’رنگ پہ رنگ‘ سے ملی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی گلزارخان انتقال کرگئے

    تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی گلزارخان انتقال کرگئے

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی گلزار خان علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے حلقہ این اے 4 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما گلزار خان علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

    مرحوم گلزار خان کی نمازجنازہ آج شام 4 بجےآبائی گاؤں ماشوگادرمیں ادا کی جائےگی۔ مرحوم ڈپٹی کمشنرپشاور، پولیٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان بھی رہ چکےہیں۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےایم این اے گلزار خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں گلزارخان کی فیملی کے ساتھ ہیں۔


    پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی صدیق خان انتقال کرگئے


    یاد رہے کہ گزشتہ سال 16 جون کو پاکستان تحریک انصاف کے ٹیکسلہ سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی صدیق خان حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔


    سورن سنگھ کے قتل کے جرم میں پی ٹی آئی کا ضلعی کونسلر گرفتار


    واضح رہے کہ گزشتہ سال 22 اپریل کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نےسردار سورن سنگھ پربونیر کے علاقے پیر بابا میں فائرنگ کردی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    سورن سنگھ کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • معروف قانون دان شریف الدین پیرزادہ انتقال کرگئے

    معروف قانون دان شریف الدین پیرزادہ انتقال کرگئے

    کراچی: معروف قانون دان اور سابق وزیر قانون شریف الدین پیرزادہ 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان کے نامور قانون دان سید شریف الدین پیرزادہ کراچی میں انتقال کر گئے ہیں ۔وہ کافی عرصے سے علیل اور زیر علاج تھے۔

    شریف الدین پیر زادہ کے انتقال کے باعث سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی کارروائی ملتوی کردی گئی اور تمام بورڈ ڈسچارج کردیے گئے۔

    معروف قانون دان شریف الدین پیر زادہ 12 جون 1923 کو ہندوستانی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر برہان پور میں پیدا ہونے والے سید شریف الدین پیرزادہ نے لنکنز اِن کالج سے بار ایٹ لاء کیا اور 1945 میں بمبئی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

    شریف الدین پیرزادہ کئی اہم حکومتی عہدوں پر فائز رہے،انہوں نے اٹارنی جنرل اور وفاقی وزیر قانون کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

    واضح رہےکہ معروف قانون دان 1985 تا 1988 تک اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل بھی رہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • معروف موسیقار وجاہت عطرے انتقال کرگئے

    معروف موسیقار وجاہت عطرے انتقال کرگئے

    لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور موسیقار وجاہت عطرے 68سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سےانتقال کر گئے۔

    تفصیلات کےمطابق3 ہزار سے زائد فلمی گیتوں کے موسیقار وجاہت عطرے لاہور کے جناح اسپتال میں انتقال کرگئے۔وجاہت عطرے موسیقار رشید عطرے کے صاحبزادے تھے۔

    ووجاہت عطرے کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ایک ہفتہ قبل جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ اس سے ایک ماہ قبل انہیں فالج کا اٹیک بھی ہو چکا تھا ۔

    ان کا شمار فلم انڈسٹری کے چند موسیقاروں میں ہوتا ہے جن کے سپرہٹ نغمات کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ ہے۔ انہوں نے200 سے زائد فلموں کی موسیقی ترتیب دی اور ان کے ترتیب دیئے گانوں کو تقریباً تمام گلوکاروں نے گایا جن میں ملکہ ترنم نورجہاں بھی شامل ہیں۔

    وجاہت عطرے نے اپنی فنی کریئرکا آغاز 1967 میں فلم پرستان سے کیا اور پھر ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے مکھڑا ، چن وریام ، نوکر وہٹی دا، شیرخان، صاحب جی، سالا صاحب، چڑھدا سورج اور عشق خدا جیسی لازوال فلموں میں اپنی دھنوں کا جادو جگایا۔

    واضح رہےکہ وجاہت عطرے کی عمر 68 سال تھی اور انہوں نے سوگواران میں 3 بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے ان کی نماز جنازہ لاہورکے علاقے سمن آباد میں ادا کیا جائے گی۔

  • سابق صوبائی وزیرافتخارجھگڑا انتقال کر گئے

    سابق صوبائی وزیرافتخارجھگڑا انتقال کر گئے

    پشاور : صوبہ خیبرپختونخواہ کےسابق صوبائی وزیرتعلیم افتخار جھگڑا انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کےمطابق سابق صوبائی وزیرافتخار جھگڑا خیبرپختونخواہ کےدارالحکومت پشاور میں انتقال کرگئے۔مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے میں آج شام 5 بجکر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی۔

    سابق صوبائی وزیرافتخار جھگڑا پاکستان پیپلزپارٹی کےرہنما بھی رہ چکے تھے تاہم انہوں نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیاتھا۔


    آصف علی زردای کی افتخار جھگڑا کےانتقال پر تعزیت


    سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق صوبائی وزیرکے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ افتخار جھگڑا کی پیپلزپارٹی کے لیے خدمات ہمشیہ یاد رکھی جائیں گی۔

    آصف علی زرداری کا کہناہےکہ سابق صوبائی وزیرتعلیم افتخار جھگڑا کا انتقال خیبرپختونخواہ کےعوام کا بڑا نقصان ہے۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ افتخار جھگڑا نے پارٹی کارکن کی حیثیت سےقابل ذکر خدمات انجام دیں۔

    واضح رہےکہ تین روز قبل سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں کے پی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی افتخار جھگڑا نے ملاقات کی تھی۔اس دوران سینیٹر سردار علی خان بھی موجود تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • دنیا کی معمرترین خاتون انتقال کرگئیں

    دنیا کی معمرترین خاتون انتقال کرگئیں

    روم: دنیا کی معمر ترین خاتون اوراطالوی شہری ایما مورانو117سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

    تفصیلات کےمطابق دوعالمی جنگیں اور 90 سےزیادہ اطالوی حکومتیں دیکھنےوالی اٹلی کی شہری 117سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔وہ 29نومبر1899کو پیداہوئی تھیں۔

    ایمامورانو 19ویں صدی میں پیدا ہونےوالی آخری زندہ شخصیت تھیں۔وہ اپنی لمبی عمبرکی وجہ جنیاتی اورروزانہ تین انڈوں کی خوراک کوبتاتی تھیں۔

    ایما اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھیں۔ان کا انتقال شمالی شہر وربنیا میں ان کےگھرمیں ہوا۔

    انہوں نےاپنی اس 117 سالہ زندگی کے دوران شادی،اکلوتےبیٹے کی موت،دوعالمی جنگیں اور 90 سےزیادہ اطالوی حکومتیں دیکھیں۔

    ایما اس بات کو تسلیم کرتی تھیں کہ لمبی عمر کی ایک وجہ جنیاتی طور پروراثت میں ملناہے جبکہ ان کی والدہ کابھی91سال کی عمر میں انتقال ہواتھا۔

    اطالوی خاتون کےمطابق ان کی طویل عمرکی ایک وجہ 90سال کی عمرتک روزانہ تین انڈے کھاناتھا جن میں سے دو کچے انڈے ہوتے تھے۔

    ایما مورانو کے 27سال تک معالج رہنے والے ڈاکٹر کارلو باوا کا کہناہےکہ وہ بمشکل ہی پھل یا سبزیاں کھاتی تھیں۔


    دنیا کی معمرترین خاتون117 برس کی ہوگئیں


    یاد رہےکہ 4مارچ 2015 کودنیا کی معمرترین خاتون مساؤ اوکاوا نے اپنی 117ویں سالگرہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ منائی تھی،مساؤ 5مارچ 1898 کو اوساکا نامی جاپانی شہر میں پیدا ہوئی تھیں۔


    دنیا کے معمرترین فرد انتقال کرگئے


    واضح رہےکہ 7جولائی2015 کودنیا کےمعمرترین فرد اورجاپانی شہری ساکارا موموئی 112 سال کی عمرمیں انتقال کرگئےتھے۔

  • بدین کاچارسالہ دیدار انتقال کرگیا

    بدین کاچارسالہ دیدار انتقال کرگیا

    کراچی : دل کےعارضے میں مبتلا بدین کا رہائشی چار سالہ دیدارگزشتہ شب کراچی کےمقامی اسپتال میں انتقال کرگیا۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ کےصوبائی وزیربرائےصحت سکندر مہندرو کےدل کے عارضے میں مبتلاچارسالہ دیدار کےعلاج کی یقین دہانی کرانے کےباوجود علاج نہ ہونے پرگزشتہ شب دیدارکراچی کےمقامی اسپتال میں خالق حقیقی سےجاملا۔

    دیدار کےوالدین میت کےہمراہ احتجاج کرنےکراچی پریس کلب پہنچےتواظہار یکجہتی کےلیے پاکستان تحریک انصاف کےرہنما خرم شیرزمان بھی وہاں موجود تھے۔

    پی ٹی آئی کےرہنماخرم شیرزمان کا میڈیاسےبات کرتے ہوئےکہناتھاکہ دیدارحسین سندھ کابیٹاتھا،میں دیدارکولےکراسمبلی گیامگروہاں سے دھکے دےکرنکال دیاگیا۔

    چار سالہ دیدار کےاہل خانہ نے مطالبہ کیا کہ بچے کی ہلاکت کامقدمہ وزیرصحت سندھ سکندرمیندروکےخلاف درج کیاجائے۔

    مزید پڑھیں:خرم شیر زمان کی3سالہ بیمار بچےکےساتھ سندھ اسمبلی آمد

    واضح رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم شیر زمان بیماربچے دیدارکو سندھ اسمبلی لے کرآئے تھے۔ان کاکہناتھاکہ بچےکو اپنا مہمان بناکر لایا ہوں تاکہ وزیراعلیٰ اور وزیر صحت بچےکی ابتر حالت دیکھ سکیں۔

  • تاریخ داں‘ سابق وزیرِ تعلیم حمیدہ کھوڑو انتقال کرگئیں

    تاریخ داں‘ سابق وزیرِ تعلیم حمیدہ کھوڑو انتقال کرگئیں

    کراچی: ممتاز تاریخ داں‘ ماہرتعلیم اور سندھ کی سابق وزیرِ تعلیم ڈاکٹرحمیدہ کھوڑو طویل علالت کےبعد انتقال کرگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ ایوب کھوڑو کی صاحبزادی اور سندھ یونی ورسٹی کے شعبہ تاریخ کی سابق سربراہ ڈاکٹر حمیدہ کھوڑو آج بروز اتوار 81 سال کی عمر میں کراچی میں اپنے خالقِ حقیقی سے جاملیں۔

    ڈاکٹر حمیدہ کھوڑو نے کراچی اور آکسفورڈ یونی ورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور ساؤتھ ایشین ہسٹری میں پی ایچ ڈی کی تھی۔انہوں نےتاریخ کےموضوع پردوکتابیں اوراپنےوالد اورسابق وزیراعلیٰ سندھ ایوب کھوڑو کی سوانح حیات بھی مرتب کی۔

    حمیدہ کھوڑو تعلیم کے ساتھ سیاست کے میدان میں بھی سرگرم رہیں ‘ 1987 میں انہوں نے سندھ نیشنل الائنس میں شمولیت اختیار کی جبکہ 1993 میں وہ پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوگئیں۔

    انہیں 1990 میں وزیرتعلیم مقرر کیا گیا اوراس کے بعد سابق صدر پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں سن 2004 میں ایک بارپھر تعلیم کی وزارت سونپی گئی۔

    وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نےسندھ کی سابق وزیرتعلیم حمیدہ کھوڑو کے انتقال پراظہارافسوس کیااور مرحومہ کےاہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف نےکہاکہ ڈاکٹرحمیدہ کھوڑوکےانتقال سےملک عظیم ماہرتعلیم سےمحروم ہوگیا،انہوں نےکہاکہ مرحومہ کی تعلیم،ادب کےلیےخدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔