Tag: انتقال

  • کیمرون کے مڈفیلڈر اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

    کیمرون کے مڈفیلڈر اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

    رومانیا میں ہونے والے فٹبال میچ کے دوران کیمرون کے مڈفیلڈراچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

    کھیل کھیل میں کھلاڑی کی موت ہوگئی، ایک کھلاڑی کی زندگی کا اختتام بھی کھیل کے میدان میں ہی ہوا،رومانیا میں دو کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ جاری تھا۔

    رومانیا میں ہونے والے فٹبال میچ کے سترویں منٹ میں اچانک چھبیس سالہ کیمرون کے مڈفیلڈر پیٹرک ایکنگ گرگئے، کھلاڑی پریشان ہوئے اور مڈفیلڈرکی طرف بھاگے، اس وقت مڈ فیلڈر اپنی آخری سانسیں گن رہے تھے، ریفری بھی کھلاڑی کے گرنے پر پریشان ہوئے اور میدان کی طرف بھاگے۔


    Cameroon footballer dies after collapsing on pitch by arynews

    مڈفیلڈر کو بچانے ایمبولنس آئی مگرتب تک بہت دیر ہوچکی تھی، ساتھی کھلاڑی مڈ فیلڈر کے اچانک اس طرح جانے سے ہکا بکا رہ گئے اور پھر جب ایمبولنس لے جانے لگی تو آنسووں کو نہ روک سکے۔

  • ای میل کے بانی رے ٹام لنسن انتقال کرگئے

    ای میل کے بانی رے ٹام لنسن انتقال کرگئے

    آن لائن خط لکھنے کی سہولت متعارف کرانے والے ای میل کے موجد ریمنڈ ٹام لنسن انتقال کرگئے۔

    ریمنڈ ٹام لنسن نے انیس سواکہترمیں ای میل معتارف کرائی تھی، ٹام لنسن کاانتقال حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث ہوا ان کی عمر چوہتر س تھی۔

    رے ٹام لنسن نے ایم آئی ٹی سے گریجویشن کیا اور پھر 1971 میں بوسٹن کی ایک ٹیکنالوجی فرم سے وابستہ ہوگئے ۔ رے ٹام لنسن کا شمار 1971 میں امریکا میں شروع کئے جانے والے ایک دفاعی پروجیکٹ آرپانیٹ کے بانیوں میں ہوتا تھا ۔

    اس پروجیکٹ کا بنیادی مقصد ایٹمی جنگ چھڑجانے کی صورت میں کمپیوٹر نیٹ ورک کے درمیان ایک با اعتبار مواصلاتی نظام قائم کرنا تھا۔

    اس پروجیکٹ کے دوران رے ٹام لنسن کو یقین ہوگیا کہ ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر تک پیغام پہنچایا جاسکتا ہے ۔ جس کے بعد ٹام لنسن ایک ایسا نظام وضع کرنے میں کامیاب ہوئے جس کے ذریعے پیغام با آسانی دوسرے شخص تک پہنچ سکے۔ اسے ای میل ، یعنی الیکٹرانک میل کا نام دیا گیا ۔ یہ پروجیکٹ بعد میں انٹرنیٹ اور ورلڈ وائیڈ ویب کی ابتدائی شکل ثابت ہوا ۔

    ٹام لنسن کی خدمات کے اعتراف میں دوہزار بارہ میں انہیں انٹرنیٹ ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔

  • معروف اداکار حبیب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

    معروف اداکار حبیب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

    لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری اور ٹی وی کے معروف اداکار حبیب طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے۔

    اداکار حبیب نے اپنے فلمی کیر یر کا آغاز انیس سو چھپن میں فلم لخت جگر سے کیا ان کی مشہور فلموں میں شہرت ، معصوم ، زہر عشق ، ہتھکڑی شامل ہیں، ان کا شمار ماضی کے رومینٹک ہیروز میں ہوتا تھا۔

    حبیب نے ٹی وی ڈراموں میں بھی اپنی صلاحتیوں کے جوہر دکھائے ٹی وی سیریل ”راہیں“ اور ”شاہلا کوٹ“ میں انہوں نے اپنے فن کے انمٹ نقوش چھو ڑے نیٹ ساؤنڈ اداکار حبیب نے دو سندھی فلمیں اللہ بچایو اور باغی پروڈیوس اور ڈائریکٹ بھی کیں۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا اداکار حبیب آج ہم میں مو جود نہیں لیکن ان کا فن انہیں ہمیں زندہ رکھے گا۔

  • پی ٹی وی کے سابق چیئرمین اور ایم ڈی اسلم اظہر اسلام آباد میں انتقال کرگئے

    پی ٹی وی کے سابق چیئرمین اور ایم ڈی اسلم اظہر اسلام آباد میں انتقال کرگئے

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے سابق چیئرمین اسلم اظہر اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔

    سابق چیئرمین پی ٹی وی اسلم اظہر کی عمر 85سال تھی، وہ پی ٹی وی کے بانی ارکان میں شامل تھے، ان کی نمازہ جنازہ کل نماز ظہر کے بعد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

    اسلم اظہر براڈ کاسٹنگ کے شعبے میں منفرد پہچان کے حامل تھے، ان کی خدمات کے صلے میں انہیں تمغہ پاکستان سے بھی نوازا گیا۔

    اسلم اظہر کے انتقال پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلہ خانہ سے بھی اظہار تعزیت کی ۔

  • اردو کے مایہ ناز شاعر، نقاد اور کالم نگار جمیل الدین عالی انتقال کرگئے

    اردو کے مایہ ناز شاعر، نقاد اور کالم نگار جمیل الدین عالی انتقال کرگئے

    کراچی: اردو کے مایہ ناز شاعر، نقاد اور کالم نگار جمیل الدین عالی انتقال کرگئے۔

    لازوال ملی نغموں نےخالق اورمعروف ادیب، نقاد جمیل الدین عالی کراچی میں تویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے ۔

    نوابزادہ مرزا جمیل الدین احمد خان 20 جنوری 1926 میں دہلی میں پیدا ہوئے، جمیل الدین عالی کے والد نواب علاؤالدین احمد خان مرزا غالب کے دوست اور شاگردوں میں سے تھے،جمیل الدین عالی نے ابتدائی تعلیم دہلی سے حاصل کی ، جمیل الدین عالی 1951ء سے 1971 تک سول سروس آف پاکستان میں کام کرتے رہے ۔

    جمیل الدین عالی نے 1977 ء میں پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے عام انتخابات میں حصہ لیا،جمیل الدین عالی ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے چھ سال کیلئے سینیٹر بھی رہے، جمیل الدین عالی ایک درجن سے زائد کتابوں کے مصنف تھے، جمیل الدین عالی کی کتابوں میں’ اے میرے دشت سخن‘، غزلیں، دوہے ، گیت جیوے ، جیوے پاکستان، لاحاصل، نئی کرن ، دنیا میرے آگے، تماشہ میرے آگے، آئس لینڈ، حرفے شامل ہیں۔

    جمیل الدین عالی نے قومی نغمے جن میں ”اے وطن کے سجیلے جوانوں“ 1965 میں تحریر کیا، جمیل الدین عالی نے” جیوے جیوے پاکستان “جیسے ملی نغمے سے شہرت حاصل کی،جمیل الدین عالی کے مشہور ملی نغموں میں ”میرا پیغام پاکستان“، ہم مائیں، ہم بہنیں ہم بیٹیاں، اور جو نام وہی پہچان جیسے ملی نغمے شامل ہیں جمیل الدین عالی نے ’اتنے بڑے جیون ساگر میں تونے پاکستان دیا“جیسے ملی نغمے گائے۔

    انہوں نے نہ صرف شاعری میں طبع آزمائی کی بلکہ سفرنامہ نگاری اوراخباری کالم بھی ان کی ادبی اورعلمی شخصیت کی پہچان بنےجمیل الدین عالی کو 2004 میں ہلال امتیاز 1991 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ادبیات پاکستان کا ’’کمال فن ایوارڈ سمیت درجنوں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    ان صحابزادے کے مطابق جمیل الدین عالی کی عمراناسی برس تھی، جمال الدین عالی کو 3 روز قبل شدید تشوتش ناک حالت میں استپال منتقل کیا گیا تھا ، موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی، ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق دوپہر 4 بجے کر دی تھی.

    ان کی نماز جنازہ کل ڈیفنس میں ادا کی جائے گی، مرحوم نے سوگواران میں پانچ بچے تین بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں.


     

  • علامہ اقبال کے بیٹے جسٹس (ر) جاوید اقبال انتقال کر گئے

    علامہ اقبال کے بیٹے جسٹس (ر) جاوید اقبال انتقال کر گئے

    لاہور : شاعر مشرق علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس (ر) جاوید اقبال حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق جسٹس جاوید اقبال گزشتہ کچھ عرصے سے علیل اور شوکت خانم ہسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں وہ ہفتہ کی صبح حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جاملے۔

    ذرائع کے مطابق ان کا جسد خاکی اسپتال سے گھر منتقل کیاجارہاہے مرحوم کی نمازجنازہ عصرکے وقت گلبرگ میں موجود ان کی رہائش گاہ پر اداکی جائے گی ۔

    عظیم شاعر اور نظریہ پاکستان کے خالق ڈاکٹر علامہ اقبال اپنی کتاب جاوید نامہ کی ایک نظم میں اپنے صاحبزادے جاوید اقبال سے بھی مخاطب ہوئے ہیں۔

    ڈاکٹر علامہ اقبال کی کتاب جاوید نامہ تقریباً دو ہزار اشعار پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب پہلی بار انیس سو بتیس میں شائع ہوئی۔

    کتاب کا شمار علامہ اقبال کی بہترین کتب میں سے ہوتاہے اور وہ اسے اپنی زندگی کا حاصل سمجھتے تھے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا ایک انٹرویو میں کہناتھاکہ جاوید نامہ مجھ سے منسوب نہیں۔

    جاوید کا مطلب ابدی زندگی ہے۔ یہ معراج رسول سے تصور لیتے ہوئے، علامہ نے معاشرے کی زبوں حالی کا ذکر کیا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ جاوید نامہ میں مجھ سے مخاطب صرف ایک نظم ہے، جس میں نوجوانوں کو مخاطب کیاگیاہے۔ چونکہ مشرقی شعرا کا خاصہ رہا ہے کہ وہ نئی نسل کو اپنے بیٹے کے نام سے پیغام دیتے تھے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    صدر اور وزیر اعظم کا اظہار افسوس
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس جاوید اقبال کے انتقال پر وزیر اعظم سمیت اہم سیاسی رہنماوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔

    وزیرا عظم نواز شریف نے جسٹس جاوید اقبال کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاوید اقبال کا انتقال ملک کیلئے عظیم نقصان ہے ۔

    صدر ممنون حسین نے جاوید اقبال کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر جاوید اقبال ایک محب وطن پاکستانی تھے۔مرحوم کی پاکستان کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے کا کہنا تھا کہ جاوید اقبال عظیم باپ کے عظیم بیٹے تھے ،اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔

  • سوبھوگیان چندانی کی ادبی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں،الطاف حسین

    سوبھوگیان چندانی کی ادبی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں،الطاف حسین

    لندن : متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے معروف دانشور و مصنف اور نامور ترقی پسند ادیب کامریڈسوبھوگیان چندانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

    اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سوبھو گیان چندانی نے اپنی تمام عمر ادب کے فرو غ ،محروم عوام کے حقوق اورطبقاتی تفریق کے خلاف جدوجہد کے لئے وقف کردی تھی جس کے جرم میں انہیں متعد د بار پابند سلاسل کیا گیا ۔

    ان کے انتقال سے ترقی پسند ادب کا ایک باب بند ہوگیا ہے ۔ الطاف حسین نے سوبھو گیان چندانی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ اورتمام احباب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

  • اسکواش کے لیجنڈ کھلاڑی ہاشم خان امریکہ میں چل بسے

    اسکواش کے لیجنڈ کھلاڑی ہاشم خان امریکہ میں چل بسے

    اسکواش کے لیجنڈ کھلاڑی ہاشم خان امریکہ میں انتقال کرگئے،اسکواش کی دنیا میں پاکستان کی پہنچان بنانے والے لیجنڈ کھلاڑی ہاشم خان امریکہ میں انتقال کرگئے۔ہاشم خان یہ نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ جہانگیر خان اور جان شیر خان کا اسکواش میں اپنا ہی الگ مقام ہے لیکن اس کھیل کی جب بھی تاریخ لکھی جائے گی وہ ہاشم خان کے ذکر کے بغیر ادھوری رہے گی۔

    ہاشم خان پشاور کے نواحی علاقے نواں کلی میں پیدا ہوئے وہ برٹش اوپن جیتنے والے پہلے پاکستانی تھے۔ اسکواش کی دنیا میں انہوں نے پاکستان کی ایک الگ پہچان بنائی۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں انیس سو اکیاون سے انیس سو اٹھاون تک سات مرتبہ برٹش اوپن جیتا۔ ہاشم خان امریکہ میں علالت کے بعد حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ لیجنڈ کھلاڑی جہانگیر خان نے ہاشم خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  • شیخوپورہ: نوازلیگ کے ایم پی اے خرم گلفام انتقال کر گئے

    شیخوپورہ: نوازلیگ کے ایم پی اے خرم گلفام انتقال کر گئے

    شیخوپورہ : مسلم لیگ نون کے رکن پنجاب اسمبلی خرم گلفام سروسز اسپتال میں تیرہ دن تک کومے میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔چونتیس سالہ خرم گلفام گردن میں گلٹی کے معمولی آپریشن کیلئے سروسز اسپتال میں داخل ہوئے تھے، جہاں نو جولائی کو ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔ آپریشن کے بعد خرم گلفام کو جب کمرے میں منتقل کیا گیا تو انہوں نے سر میں درد کی شکایت کی اور کومے میں چلے گئے تھے۔

    خرم گلفام کو تیرہ دن تک وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ وزیراعلٰی شہباز شریف نے علاج میں غفلت کی تحقیقات کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا ، جس نے رپورٹ دی کہ آپریشن کامیاب ہوا تھا، کومے میں جانے کا آپریشن سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ خرم گلفام پی پی ایک سو باسٹھ شیخوپورہ سے دوسری بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے