Tag: انتونیوگوتریس

  • اقوام متحدہ سربراہ کا  پاکستان کو انتخابات کے بعد درپیش مسائل کے قانونی حل پر زور

    اقوام متحدہ سربراہ کا پاکستان کو انتخابات کے بعد درپیش مسائل کے قانونی حل پر زور

    نیویارک : اقوام متحدہ سربراہ انتونیوگوتریس نے پاکستان کو انتخابات کے بعد درپیش مسائل کے قانونی حل پر زور دیتے ہوئے کہا پاکستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ سربراہ نے پاکستان کو انتخابات کے بعد درپیش مسائل کےقانونی حل پر زوردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے پاکستانی حکام سے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور انتخابات کے بعد مسائل طے شدہ قانونی طریقہ کار کےذریعےحل کرنےپرزوردیا۔

    انتونیوگوتریس نے پاکستانی حکام اور سیاسی رہنماؤں سے انتخابات کے بعد ہونے والے مسائل کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کیا جائے جو کشیدگی کا باعث ہو۔

    یو این سربراہ نے پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا پاکستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، مسائل اور تنازعات کے قانونی طریقے کار سے حل پر زور دیتے ہیں۔

    ترجمان یواین سیکریٹری جنرل سٹیفن ڈوجارک نے پاکستانی حکام اور سیاسی رہنماؤں سے اپیل کی پُرسکون ماحول کو برقرار رکھیں، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے لیے پاکستانی عوام کے مفاد کامکمل احترام کیاجائے۔

    سٹیفن ڈوجارک کا کہنا تھا کہ ہر قسم کے تشدد کو مسترد کریں، اس سے اجتناب کریں، اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جو کشیدگی کو بڑھا سکیں۔

  • صہیونی فورسز کے غزہ کے اسپتالوں پر حملے، ڈبلیو ایچ او کی ہوشربا رپورٹ

    صہیونی فورسز کے غزہ کے اسپتالوں پر حملے، ڈبلیو ایچ او کی ہوشربا رپورٹ

    غزہ میں اسرائیل کی جانب سے شدید فضائی حملے کے بعد الاقصیٰ شہداء اسپتال سے زیادہ تر مقامی ہیلتھ ورکرز اور تقریباً سیکڑوں مریض اسپتال چھوڑ کر نامعلوم مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔

    اسرائیلی فورسز کے غزہ کے اسپتالوں پر حملے سے متعلق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزشن (ڈبلیو ایچ او) نے ہوشربا رپورٹ جاری کر دی۔

    ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) اور اقوام متحدہ (یو این) نے پیر کو رپورٹ کیا کہ اسرائیل کی جانب سے شدید فضائی حملے نے طبی عملے سمیت 600 کے قریب مریضوں کو کمپلیکس چھوڑ کر نامعلوم مقامات پر جانے پر مجبور کیا جبکہ ان ٹھکانے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

    ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ

    رپورٹ میں کہا گیا کہ غزہ کی پٹی کے زیادہ تر حصے پر ہوائی، زمینی اور سمندری اسرائیلی بمباری میں شدت آگئی ہے، قابض اسرائیل فورسز نے اب تک 94 اسپتالوں اور 76 ایمبولینسز  پر 294 حملے کیے، حملوں میں سینکڑوں فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

    ڈبلیو ایچ او اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کے حکام نے اتوار کے روز وسطی غزہ میں دیر البلاح گورنری کے واحد کام کرنے والے اسپتال کا دورہ کیا۔ جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ شدید بمباری کے بعد بہت سے لوگوں نے الاقصیٰ اسپتال میں طبی امداد کے لیے رخ کیا۔

    حکام نے کہا کہ الاقصی اسپتال میں بڑی تعداد میں زخمی موجود ہیں لیکن یہاں طبعی عملہ موجود نہیں ہے، اسپتال کے ڈائریکٹر نے اطلاع دی کہ انخلا کے جاری احکامات کی وجہ سے زیادہ تر مقامی ہیلتھ ورکرز اور تقریباً 600 مریض اسپتال چھوڑ کر نامعلوم مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    ڈبلیو ایچ او کے اہلکار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اسپتال میں ہر چند منٹ بعد نئے مریض آ رہے ہیں، انخلا کے احکامات اور خطرناک صورتحال کے باعث سینکڑوں ایمرجنسی کیسز اور ہلاکتوں کی نگرانی کے لیے صرف پانچ ڈاکٹر رہ گئے ہیں۔

    ڈبلیو ایچ او کے اہلکار نے مزید کہا کہ یہاں ایک افراتفری کا منظر ہے، اسپتال کے ڈائریکٹر نے ہم سے ایک درخواست ہے کہ اس اسپتال کو محفوظ بنایا جائے۔

    لوگ کھلے آسمان یا اپنی گاڑیوں میں رہ رہے ہیں: اقوام متحدہ

    اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی میں مواصلات کی ڈائریکٹرجولیٹ ٹوما کا کہنا ہے غزہ میں ہم قحط کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

    بی بی سی سے گفتگو میں جولیٹ ٹوما نے کہا غزہ کی پناہ گاہوں میں اب کوئی جگہ نہیں ہے، لوگ یا تو کھلے آسمان تلے رہ رہے ہیں یا کچھ اپنی گاڑیوں میں، کچھ لوگ بہت زیادہ قیمتوں پر صرف ایک کمرہ کرایہ پر لے کر رہے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے اہکار نے کہا کہ جیسے جیسے  بمباری ہوتی ہے لوگ اپنی جان بچانے کے لیے نقل مکانی کرتے ہیں، اموات اور زخمیوں کے اعداد وشمار حیران کن ہیں، اور ان میں ہر گھنٹے اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

    ڈائریکٹرجولیٹ ٹوما نے کہا کہ ہم نے بھی 142 ساتھیوں کو کھودیا ہے، مگر ڈر ہے کہ یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

    جنگ کا بند ہونا ضروری ہے: انتونیوگوتریس

    غزہ میں امدادی کارروائیوں کیلئے رسائی دینے سے متعلق پہلی رپورٹ سلامتی کونسل کو پیش کردی گئی ہے، سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے غزہ کے مکینیوں کی امداد تک رسائی کیلئے جنگ کا بند ہونا ضروری ہے۔

  • کرونا سے لڑتے غریب ممالک کو قرضوں میں رعایت دینی چاہیے،انتونیوگوتریس

    کرونا سے لڑتے غریب ممالک کو قرضوں میں رعایت دینی چاہیے،انتونیوگوتریس

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے لڑتے غریب ممالک کو قرضوں میں رعایت دینی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرونا وبا سے لڑتے غریب ممالک کو قرضوں میں رعایت دی جانی چاہیے۔

    انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ کسادبازاری کے باعث کئی ترقی پزیر ممالک غیر محفوظ ہیں،ترقی پذیرممالک پہلے ہی قرضوں کی پریشانی میں مبتلا ہیں۔

    وزیراعظم کا ترقی پذیر ممالک کی امداد میں اضافے کا مطالبہ

    اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کرونا وبا اور ترقی کے لیے سرمایہ کاری پر ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا وبا ایک عالمی مسئلہ ہے جس نے عالمی معیشت پر برے اثرات مرتب کیے ہیں اس وبا سے نمٹنے کے لیے پوری دنیا کو اقدامات اٹھانا پڑیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک کو چاہیے ترقی پذیر ممالک کی مدد کریں، ترقی پذیر ممالک کی امداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔

  • پاکستان کے دستے امن کے لیے بہترین کام کر رہےہیں،انتونیوگوتریس

    پاکستان کے دستے امن کے لیے بہترین کام کر رہےہیں،انتونیوگوتریس

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دستے امن کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نسٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی دستوں نے دوسروں کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پاکستان کے دستے امن کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں۔

    انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایک لاکھ 50 ہزار سے زائدجوانوں نے امن مشنز میں کام کیا، پاکستانی افسران امن مشن میں فرسٹ کمانڈر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے اقدامات میں مشکلات درپیش ہیں، نئے چیلنجز امن کے تمام شراکت داروں کے لیے اہم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امن مشنز میں پاکستانی افواج کے 157جوانوں نے شہادت پائی، پاکستانی افواج ، پولیس اور سویلینز کا عزم امن مشن کے لیے شاندار ہے۔

    اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستانی امن مشنز سے متعلق تصویری نمائش کا افتتاح بھی کیا۔

  • داعش کے پاس لڑنے کیلئے 300 ملین ڈالر ہیں، نئے حملے کرسکتا ہے، انتونیوگوتریس

    داعش کے پاس لڑنے کیلئے 300 ملین ڈالر ہیں، نئے حملے کرسکتا ہے، انتونیوگوتریس

    نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ داعش نئے دہشت گرد حملے کر سکتا ہے ، ان کے پاس لڑنے کے لئے تین سو ملین ڈالر ہیں ، انتہا پسند گروپ دوبارہ ابھرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ داعش کے پاس لڑنے کے لئے تین سوملین ڈالرہیں، داعش کی سرگرمیوں میں وقفہ عارضی ہوسکتا ہے لیکن یہ انتہاپسند گروپ دوبارہ ابھرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ داعش نئے دہشت گرد حملے کرسکتا ہے، داعش کے جنجگوؤں کی شام کے علاقوں میں دوبارہ جمع ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    یاد رہے ترک صدر رجب طیب اردوگان نے شام سے مکمل طور پر داعش کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاری شروع کردی ہے ، جس کا مقصد خطے سے عسکریت پسندوں کا خاتمہ ہے۔

    مزید پڑھیں : داعش کے خاتمے کی کوشش، شام میں بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاری

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اب دریائے فرات کے مشرقی کنارے میں فوجی آپریشن کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا، ہم نے اس حوالے سے امریکا اور روس کو بھی بتا دیا ہے۔

    گذشتہ ہفتے عراقی انٹیلی جنس حکام کا کہنا تھا کہ داعش کے سربراہ البغدادی اس وقت شام میں موجود ہے اور مفلوج ہوچکا مگر اب بھی موثر ہے، حملے میں اس کی ریڑھ کی ہڈی بھی متاثر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں وہ چل پھر نہیں سکتے۔