Tag: انتونیو گوتیریس

  • ’غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی اپیلوں سے پیچھے نہیں ہٹوں گا‘

    ’غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی اپیلوں سے پیچھے نہیں ہٹوں گا‘

    امریکا نے پہلے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کی اور غزہ میں مزید نسل کشی اور قتلِ عام کے لیے اسلحے کی فراہمی پر اقوام متحدہ نے تنقید کی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے قطر کے دوحہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ سلامتی کونسل غزہ پٹی میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں ناکام رہی ہے، سلامتی کونسل میں تقسیم کی مذمت کرتا ہوں۔

    دنیا کے دیگر طاقتور ممالک کا امریکا کے ویٹو پر سخت رد عمل سامنے آ گیا

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں سلامتی کونسل کی ناکامی پر افسوس ہوا، میں ان تقسیموں کی مذمت کرتا ہوں جنہوں نے عالمی ادارے کو ’مفلوج‘ کردیا ہے۔

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ میں نے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا اعلان کرنے کی اپنی اپیل کا اعادہ کیا، افسوس کی بات ہے کہ سلامتی کونسل ایسا کرنے میں ناکام رہی لیکن میں وعدہ کرتا ہوں، غزہ میں جنگ بندی کی کو شیشوں سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

    خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کر دیا گیا تھا، متحدہ عرب امارات کی جانب سے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرارداد پر 15 میں سے 13 ارکان نے حمایت میں ووٹ دیا جبکہ برطانیہ غیر حاضر رہا تھا۔

  • خوشی ہےکرتار پور راہداری دیکھنے کا اعزاز حاصل ہوا، سیکرٹری جنرل

    خوشی ہےکرتار پور راہداری دیکھنے کا اعزاز حاصل ہوا، سیکرٹری جنرل

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کرتار پور راہداری دیکھنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں حال ہی میں افتتاح کردہ کرتار پور راہداری کا دورہ اعزاز ہے۔

    انتونیو گوتیریس نے کہا کہ کرتارپور راہداری، امید کی راہداری ہے، کرتارپور راہداری سکھوں کے دو اہم مذہبی مقامات ملاتی ہے، کرتار پور راہداری بلاشبہ بین المذاہب ہم آہنگی کی کلیدی علامت ہے۔

    یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کرتارپور کا دورہ

    واضح رہے کہ آج اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کی کرتارپور پہنچے تو ان کا استقبال وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کیا

    انتونیوگوتریس کوسنگ مرمرسے بنے کرتارپورگوردوارے کا دورہ کرایاگیا، مختلف مقامات دکھائےگئے اور تاریخ بتائی گئی، یواین سیکریٹری جنرل کو سکھ یاتریوں کودی جانے والی سہولتوں سے آگاہ کیاگیا۔