Tag: انتونیو گوٹیرس

  • امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کر دیا

    امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کر دیا

    نیویارک: امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے، ایرانی وزیر خارجہ نے جمعرات کو سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنی تھی۔

    دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کر دیا ہے، انھوں نے عالمی رہنماؤں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تناؤ سے غیر متوقع فیصلے اور ان کے خطرناک نتائج سامنے آتے ہیں۔

    جوہری معاہدہ منسوخ کرنے پر ایران کے خلاف یورپی یونین کا بیان بھی سامنے آ گیا

    انتونیو گوٹیریس کا کہنا تھا کہ جنگوں سے اجتناب ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے، کیوں کہ اس کی قیمت عام آدمی کو چکانی پڑتی ہے۔

    خیال رہے کہ یورپی یونین نے بھی جوہری پروگرام کے معاہدے سے ایران کی علیحدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے معاہدے سے علیحدگی کے فیصلے پر یورپی یونین کو افسوس ہے۔

    سربراہ یورپین خارجہ امور جوزف بوریل نے اس سلسلے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم معاہدے کے فریقین کے ساتھ پیش رفت کے رابطے جاری رکھیں گے، یورپی یونین آئی اے ای اے کی یورینیم افزودگی سے متعلق تصدیق پر بھروسا کرے گی، جنرل قاسم کی ہلاکت کے بعد ہم صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، کشیدگی کے خاتمے کے لیے یورپی یونین کے کردار پر مشاورت بھی جاری ہے۔

  • پاکستان کو ملیحہ لودھی کی خدمات، کامیابیوں پر فخر ہونا چاہیے، سیکریٹری جنرل

    پاکستان کو ملیحہ لودھی کی خدمات، کامیابیوں پر فخر ہونا چاہیے، سیکریٹری جنرل

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ تجربے، کارکردگی سے ملیحہ لودھی کا ملکی ساکھ بڑھانے میں اہم کردار ہے، پاکستان کو ملیحہ لودھی کی خدمات، کامیابیوں پر فخر ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے الو داعی ملاقات کی۔ ملیحہ لودھی نے افغان امن مذاکراتی عمل پر سیکریٹری جنرل سے تبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملیحہ لودھی نے ہرموضوع اور پہلو پر پاکستانی موقف پیش کیا۔

    سیکریٹری جنرل نے کہا کہ تجربے، کارکردگی سے ملیحہ لودھی کا ملکی ساکھ بڑھانے میں اہم کردار ہے، پاکستان کو ملیحہ لودھی کی خدمات، کامیابیوں پر فخر ہونا چاہیے۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مذاکرات سے مسائل کے حل کی بات کرتا ہے، خطے میں امن کے سلسلے میں وزیراعظم کی کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم سعودیہ ایران تناؤ کے خاتمے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔

    پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو الوداعی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔

    بھارتی عزائم خطے کے امن وسلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں، ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ دو روز قبل ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارتی عزائم خطے کے امن وسلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں، پلواما واقعے کے بعد پاکستان پر حملہ بھارتی عزائم کا ثبوت ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم پرپاکستان کبھی خاموش نہیں رہےگا، ملیحہ لودھی

    مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم پرپاکستان کبھی خاموش نہیں رہےگا، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات عالمی قوانین، سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں صورت حال بتدریج بگڑتی جا رہی ہے، بھارت کےغیر قانونی اقدامات نے کشمیرمیں سنگین بحرانوں کو جنم دیا۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بڑے انسانی المیے کے پیدا ہونے کا خدشہ ہے، مقبوضہ کشمیرمیں نافذ کرفیو نے معمولات زندگی کو مفلوج کر دیا۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارتی اقدامات عالمی قوانین، سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم پر پاکستان کبھی خاموش نہیں رہے گا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں37ویں روز بھی کرفیو

    مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 37ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں تشویش ناک صورت حال پر نظر ہے: یو این سیکریٹری جنرل

    مقبوضہ کشمیر میں تشویش ناک صورت حال پر نظر ہے: یو این سیکریٹری جنرل

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تشویش ناک صورت حال پر ان کی نظر ہے، اقوام متحدہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مقبوضہ کشمیر پر بیان جاری کر دیا ہے، انتونیو گوٹیریس نے مقبوضہ جمّوں و کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی کی صورت حال پر ان کی نظر ہے، اس سلسلے میں اپنا کردار اقوام متحدہ ادا کرتا رہے گا۔

    قبل ازیں، وزیر خارجہ شاہ محمود نے یو این سیکریٹری جنرل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گفتگو کی گئی اور بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں یک طرفہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، خطے میں امن و امان کی مخدوش صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔

    تازہ ترین خبریں پڑھیں:  دنیا نے آج پھر بھارتی فسطائیت کا چہرہ دیکھ لیا: شاہ محمود قریشی

    شاہ محمود نے کہا کہ بھارت نے 20 دن سے مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کر رکھا ہے، مقبوضہ وادی میں ذرایع مواصلات پر پابندی عاید ہے، بھارتی اقدامات یو این قراردادوں، عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، راہول گاندھی کو سری نگر ایئر پورٹ سے واپس بھیج دیا گیا۔

    انھوں نے بتایا کہ عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے تشویش ناک رپورٹس آ رہی ہیں، انسانی جان بچانے والی ادویات، خوراک کی شدید قلت ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو صورت حال پر کردار ادا کرنا ہوگا، نہتے کشمیریوں کو بھارتی بربریت سے بچانے کے لیے کردار ادا کریں۔

    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں تشویش ناک صورت حال پر ان کی نظر ہے، اقوام متحدہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

  • کشمیر کے اسٹیٹس کا فیصلہ یو این چارٹر کے مطابق ہوگا: سیکرٹری جنرل یو این

    کشمیر کے اسٹیٹس کا فیصلہ یو این چارٹر کے مطابق ہوگا: سیکرٹری جنرل یو این

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اہم ترین بیان آ گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کشمیر کے اسٹیٹس کا فیصلہ یو این چارٹر کے مطابق ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم وادی کی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کا کہنا ہے کہ اس خطے سے متعلق یونائیٹڈ نیشنز کی پوزیشن اقوام متحدہ کے چارٹر اور سیکورٹی کونسل کے قابل اطلاق قراردادوں کے تابع ہے۔

    انھوں نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر 1972 کے معاہدے، جسے شملہ معاہدہ بھی کہا جاتا ہے، کا ذکر کیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کی حتمی حیثیت اقوام متحدہ کے میثاق کے مطابق امن پر طریقوں سے طے کی جائے گی۔

    تازہ ترین خبریں پڑھیں:  پاکستان کا بھارتی اقدامات کے خلاف سلامتی کونسل میں جانے کا فیصلہ

    سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جن سے جموں و کشمیر کے اسٹیٹس پر فرق پڑے۔

    انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں سے متعلق رپورٹس پر بھی تشویش کا اظہار کیا، کہا پابندیوں سے خطے میں انسانی حقوق کی صورت حال مزید بد تر ہو سکتی ہے۔

    سیکریٹری جنرل نے کہا کہ فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے اقدام پر سلامتی کونسل میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔