Tag: انتہائی خطرناک

  • ہئیر اسٹریٹنر: بالوں کیلئے انتہائی خطرناک

    ہئیر اسٹریٹنر: بالوں کیلئے انتہائی خطرناک

    لندن: خوبصورت بال ہر دور میں خواتین کی کمزوری رہے ہیں اور موجودہ زمانے میں بالوں کو سیدھا اور سلکی کرنے کے لیے ہیئر اسٹریٹنر کا استعما ل تیزی سے رواج پا رہا ہے۔

    تاہم گھنگریالے بالوں کو سیدھا کرنے کیلئے اسٹریٹنر استعمال کرنے والی خواتین کے لیے تشویشناک خبر یہ ہے کہ ماہرین نے اس کے متواتر استعمال کو بالو ں کے لیے نہایت نقصان دہ قرار دیا ہے، ایک حالیہ تحقیق کے مطابق روزانہ بالوں کو آئرن کرنے سے بال زیا دہ گھنگریالے ، روکھے اور کمزور ہو جاتے ہیں۔

    تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان اسٹریٹنرز کا درجہ حرارت دوسو ڈگری تک پہنچ جاتا ہے جبکہ ایک سو اسی سے زیادہ کا درجہ حرارت بالوں کی بیرونی سطح کے لیے نہایت نقصان دہ ثابت ہو تا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مو جودہ دور میں خواتین کے بال نہایت تیزی سے گر رہے ہیں جس کا اہم سبب اسٹریٹنر کا بڑھتا ہوا استعمال بھی ہے۔

  • انرجی سیور بلب کینسر کا سبب بن سکتے ہیں

    انرجی سیور بلب کینسر کا سبب بن سکتے ہیں

    برلن: پیسوں اور بجلی کی بچت کرنے والے انرجی سیور بلب انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

    ایک حالیہ جرمن تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انرجی سیور بلب جلنے کے دوران ایسی خطرناک اور مضر صحت شعاعیں خارج کرتے ہیں، جو کینسر کا سبب بن سکتی ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ انرجی سیورز کو سروں کے عین اوپر نہیں لگانا چاہیے اور جس جگہ لگائیں جائیں وہاں ہوا کے اخراج کا درست انتظام بھی موجود ہونا چاہیے۔

    ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ انرجی سیور جلد اور سینے کے کینسر کے علاوہ دردِ شقیقہ کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔