Tag: انتہائی قدم

  • ملازمت نہ ملنے پر ایم کام کی طالبہ نے انتہائی قدم اُٹھالیا

    ملازمت نہ ملنے پر ایم کام کی طالبہ نے انتہائی قدم اُٹھالیا

    بھارت کے تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، 26 سالہ نوجوان لڑکی نے ملازمت نہ ملنے پر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ کی شناخت چندو پرتیوشا کے طورپر کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پرتیوشا نے ایم کام کیا تھا اور بینک یا سرکاری ملازمت کے لئے کوششوں میں مصروف تھی۔

    لڑکی کو کوششوں کے باوجود بھی کوئی ملازمت نہ مل سکی، جس کے باعث وہ بہت زیادہ مایوسی کا شکار ہوگئی، ملازمت کے حصول میں ناکامی کے باعث اس نے گزشتہ رات اپنے کمرے کی چھت سے پھانسی لگالی۔

    رپورٹس کے مطابق گھر والوں نے فوری اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج جان کی بازی ہار گئی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت میں بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج سے دلبرداشتہ ہو کر 5 لڑکیوں نے زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

    کرناٹک حکومت کی طرف سے دوسری پری یونیورسٹی یا کلاس 12 ویں بورڈ امتحانات-1 کے نتائج کے اعلان کے بعد طلباء سے انتہائی قدم نہ اٹھانے کی اپیل کرنے کے باوجود پانچ طالبات نے مبینہ طور پر ریاست بھر میں خودکشی کرلی تھی۔

    یہ واقعات گزشتہ 24 گھنٹوں میں میسور، بلاری، داونگیرے، ہاویری اضلاع اور بنگلورو شہر سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق میسور کے وونتی کوپل علاقے میں گورنمنٹ پی یو کالج کی طالبہ ایشوریہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔وجے لکشمی سری گوپادا، جو کہ بلاری ضلع کے سراگپا تعلقہ کے اگاسانورو سے 12ویں جماعت کی طالبہ ہے، نے بھی خودکشی کر لی۔

    داونگیرے کی دوسری پی یو سی سائنس کی طالبہ کرپا نے یہ جان کر انتہائی قدم اٹھایا کہ وہ امتحان میں اچھے نتائج حاصل نہیں کر سکیں۔

    خاتون نے فلائی اوور سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

    ہاویری ضلع کے ہمسابھاوی تھانے کی حدود سے تعلق رکھنے والی کاویہ باسپا لامانی نے بھی نتائج کے اعلان کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا کیونکہ اس نے امتحانات پاس نہیں کیے تھے۔

  • بیوی سے تنگ شوہر نے انتہائی قدم اُٹھالیا، آخری تحریر میں کیا لکھا؟

    بیوی سے تنگ شوہر نے انتہائی قدم اُٹھالیا، آخری تحریر میں کیا لکھا؟

    بھارت کے شہر ممبئی میں ایک شخص نے ہوٹل کے کمرے میں انتہائی قدم اُٹھالیا، مرنے سے قبل لکھی گئی آخری تحریر بھی سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ نشانت ترپاٹھی جس کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اس کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے اپنے سوسائیڈ نوٹ (خودکشی سے قبل آخری تحریر) میں اس کا ذمہ دار اپنی بیوی کو قرار دیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 41 سالہ نشانت ترپاٹھی نے یہ انتہائی قدم گزشتہ جمعہ کو ممبئی میں واقعہ سہارا ہوٹل کے ایک کمرے میں اٹھایا۔ مذکورہ شخص کی بیوی اور بیوی کی آنٹی اسے مبینہ طور پر اُسے ہراساں کرتی تھیں۔

    رپورٹس کے مطابق سالہ نشانت ترپاٹھی نے ہوٹل میں تین دن قبل کرائے پر روم لیا تھا، خودکشی سے قبل ڈو ناٹ ڈسٹرب کی علامت اپنے کمرے پر لگالی تھی، جو گیسٹ پرائیویسی کے لیے نصب کی جاتی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ہوٹل اسٹاف کو جب شک ہوا تو انہوں نے ماسٹر کی سے کمرے کا دروازہ کھولا تو اسے مردہ پا کر پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارت کے تلنگانہ میں رونما ہونے والے ایک افسوسناک واقعے میں پریمی جوڑے نے اجتماعی طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

    یہ افسوسناک واقعہ ریاست تلنگانہ کے کریم نگر میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ضلع کے چپہ دنڈی منڈل کے رہنے والے پریمی جوڑے 24 سالہ ارون کمار اور 21 سالہ الیکھیا نے ایروکالا واڈا میں اپنے مشترکہ دوست کے گھر میں انتہائی قدم اُٹھالیا۔

    ارون کمار پیشہ سے لیب ٹکنیشن کے طور پر کریم نگرٹاؤن کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں کام کرتا تھا، یہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے تاہم گھروالوں نے اس شادی سے انکار کردیا تھا، جس پر مایوسی کے عالم میں ان دونوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    ہراسانی سے تنگ دسویں جماعت کی طالبہ نے انتہائی قدم اُٹھالیا

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

  • ہراسانی سے تنگ دسویں جماعت کی طالبہ نے انتہائی قدم اُٹھالیا

    ہراسانی سے تنگ دسویں جماعت کی طالبہ نے انتہائی قدم اُٹھالیا

    بھارت کے میرٹھ میں ایک انتہائی دلخراش واقعہ رونما ہوا، 10 ویں جماعت کی طالبہ نے ہراسانی سے تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچی کے اہل خانہ نے محلے کے ایک نوجوان پر خودکشی کے لیے اکسانے کا الزام عائد کیا ہے، پولیس نے اہل خانہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق مقتولہ کے والدین غریب مزدور پیشہ ہیں، جو جمعرات کے روز مزدوری کرنے گئے ہوئے تھے، طالبہ گھر میں اکیلی تھی۔ اسی دوران اس نے انتہائی قدم اُٹھالیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گھر والے گھر پہنچے تو دروازہ اندر سے بند تھا، اسے توڑ کر اندر داخل ہوئے تو بچی کی لاش پھندے سے لٹک رہی تھی۔ پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    اس سے قبل بھارت کی ریاست تلنگانہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، 10 ویں جماعت کی طالبہ کی اسکول جاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق 10ویں جماعت کی طالبہ گزشتہ روز اسکول جا رہی تھی کہ اسے اسکول کے قریب دل کا دورا پڑا جسے وہ برداشت نہ کرپائی۔

    پڑوسی کے گھر جانے پر سفاک باپ نے 5 سالہ بیٹی کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طالبہ کی عمر 16 سال تھی، بچی کو اسپتال فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے ہنگامی طبی امداد دی گئی پھر اسے دوسرے اسپتال بھی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

  • شادی کے لیے لڑکی نہ ملنے پر شہری نے انتہائی قدم اٹھا لیا

    شادی کے لیے لڑکی نہ ملنے پر شہری نے انتہائی قدم اٹھا لیا

    کرناٹک: بھارتی شہری نے شادی کے لیے لڑکی نہ ملنے پر انتہائی اہم قدم اٹھا لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آیا جہاں 36 سالہ شہری نے شادی کے لیے لڑکی نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔

    پولیس نے بتایا کہ خودکشی کرنے والے 36 سالہ منجوناتھ نگانور نے 8 برس سے اپنے لیے لڑکی دیکھ رہا تھا، شادی کی خواہش میں ناکامی کے بعد وہ شدید مایوس ہوگیا اور بلآخر اس نے تھک کر زہر پی لیا۔

    پولیس کے مطابق منجوناتھ نے خودکشی سے قبل ایک نوٹ بھی لکھا تھا جو اس کی لاش کے پاس سے برآمد ہوا، اس نوٹ میں اس نے اپنی پریشانی کا اظہار کیا تھا۔

    نوٹ میں منجوناتھ نے لکھا کہ’ دلہن نہ ملنے پر میرے والدین پریشان ہیں، ناامیدی اور مایوسی کا سامنا کرنا پر رہا ہے اس لیے میں نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

    دوسری جانب  پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔