Tag: انتہائی مطلوب دہشتگرد

  • کراچی: فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

    کراچی: فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

    رینجرز اور سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا جس سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد انعام اللہ عرف لالا، نعیم اللہ عرف عمر زالی اور محمد طائب عرف محمد گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایمونیشن بھی برآمد ہوا ہے۔

      ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگردوں میں انعام اللہ عرف لالا، نعیم اللہ عرف عمر زالی اور محمد طائب عرف محمد کو آپریشن کر کےگرفتار کرلیا، گرفتار دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے، ملزمان کے قبضے سے دھما کہ خیز مواد اور اسلحہ ایمونیشن بھی برآمد ہوا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ملزم نعیم اللہ عرف عمر زالی 2014 میں فتنہ الخوارج میں شامل ہوا، فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ کا انتہائی اہم کارکن بھی ہے، ملزم کا والد مومن خان اور چچا سلیم اللہ فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر تھے اور سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    ترجمان کا بتانا ہے کہ دونوں دہشتگرد دوران آپریشن ہلاک ہو چکے ہیں، ملزم عسکری تربیت یافتہ اور وزیرستان میں متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے،کچھ عرصہ قبل ملزم کراچی میں آکر اپنا نیٹ ورک منتظم کرنے میں سرگرم تھا۔

    ملزم انعام اللہ عرف لالا 2017 میں فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ میں شامل ہوا، وزیرستان میں کمانڈر عبدالحمید عرف فکر مند کے گروپ کے ساتھ جانی خیل میں انتہائی متحرک رہا، دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا۔

    ملزم کا بھائی ہدایت اللہ ( حافظ گل بہادر گروپ ) وزیرستان میں انتہائی متحرک ہے، ملزم کراچی میں فتنہ الخوارج کا نیٹ ورک منظم کرنے میں سر گرم اور سہولت کاری کا کام سر انجام دے رہا تھا۔

    ملزم محمد طائب عرف محمد 2023 میں فتنہ الخوارج (عبد الحمید عرف فکر مند گروپ) میں شامل ہوا، ملزم اپنے بھائی عبد الرزاق کی ہلاکت کے بعد فتنہ الخوارج میں شامل ہوا۔

    ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ کراچی کے اندر سہولت کاری کا کام سر انجام دے رہا تھا، تینوں ملزمان کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،گرفتار ملزمان کومزید قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • ایم کیو ایم لندن کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    ایم کیو ایم لندن کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    کراچی : ایم کیو ایم لندن کے انتہائی مطلوب دہشت گرد حامد پیا کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم 1994 سے اپریل 2014 تک ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرزاورڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے عیدگاہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے انتہائی مطلوب دہشت گرد حامد پیا کو گرفتار کرکے دستی بم برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ حامدپیا 2009 تک ایم کیو ایم حقیقی کے لئےکام کر تارہا، 2009 کے بعد ملزم ایم کیو ایم لندن گروپ میں شامل ہو گیا، ملزم کراچی میں لسانی، سیاسی اورمخالفین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے جبکہ ڈکیت گروہ کا سرغنہ بھی رہا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم 1994 سے اپریل 2014 تک ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے اور پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا۔

    رینجرز نے کہا کہ ملزم نے2007سے 2008تک اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی میں وارداتیں کیں، مختلف علاقوں میں بینک ڈکیتیاں کیں اور 4 جیولری شاپس سے 123 تولہ سونا لوٹا جبکہ قیمتی سامان سے بھر ے کنٹینرز کو بھی لوٹا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم کا لیاری گینگ وار کے ساتھ بھتہ وصولی میں بھی ملوث ہونےکا انکشاف سامنے آیا ، ملزم ایم کیو ایم لندن اور لیاری گینگ وار کو ہتھیار فراہم کرتا تھا جبکہ درجنوں کلاشنکوف، ایل ایم جی اور ہزاروں ایمو نیشن بھی سپلائی کی، یہ ہتھیار کراچی میں دہشت گردی کے لئے استعمال ہوتے رہے۔

    ملزم 2014 سے سکھر، پشاور، اسلام آبادمیں روپو ش رہ چکاہے، اس کے خلاف مختلف تھانو ں میں11ایف آئی آرزبھی درج ہیں تاہم ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری، بیشتر کا تعلق ڈی آئی خان سے

    انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری، بیشتر کا تعلق ڈی آئی خان سے

    پشاور: سی ٹی ڈی نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری کر دی، جس میں موجود بیشتر دہشت گردوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے بتائی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری کر دی ہے، فہرست میں مجموعی طور پر 135 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر شامل کیے گئے ہیں۔

    سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے عوام سے مدد کی اپیل بھی کر دی ہے، اور فہرست میں دہشت گردوں کے سروں کی قیمت بھی مقرر کی گئی ہے، مجموعی طور پر دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 50 کروڑ سے زائد رکھی گئی ہے۔

    فہرست میں شامل 2 دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، جب کہ بیش تر دہشت گردوں کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے۔

  • سنگین مقدمات مطلوب دہشت گردوں کی ریڈ بک تیار

    سنگین مقدمات مطلوب دہشت گردوں کی ریڈ بک تیار

    اسلام آباد: ایف آئی اے، وفاقی اور صوبائی پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب دہشت گردوں کی ریڈ بک تیار کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی کاؤنٹر ٹیررازم وِنگ نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں پر مبنی ریڈ بک تیار کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو 45، اسلام آباد پولیس کو 33 دہشت گرد مطلوب ہیں۔

    گلگت بلتستان کو 20، خیبر پختون خوا پولیس کو 850 دہشت گرد، بلوچستان پولیس کو 127، سندھ کو 138 دہشت گرد، اور ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کو 118 دہشت گرد مطلوب ہیں۔

    ایف آئی اے نے مجموعی طور پر انتہائی مطلوب 1331 دہشت گردوں کی سالانہ ریڈ بک جاری کی ہے، ان مطلوب دہشت گردوں میں ٹی ٹی پی کمانڈر مولانا صدر حیات کے سر کی قیمت 80 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

    ریڈ لسٹ میں شامل دہشت گردوں نور زیب خان کے سر کی قیمت چالیس لاکھ، انعام اللہ اور نعمت اللہ کے سر کی قیمت بھی چالیس چالیس لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

    دہشت گرد ضیاء اللہ خان، محمد سعید، قیصر خان، ثاقب رحمٰن، اور ٹی ٹی پی ٹارگٹ کلر یاسر کے سر کی قمیت تیس لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

  • کراچی میں کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    کراچی میں کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    کراچی: شہر قائد سے کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات پر سی ٹی ڈی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں میں سمیع اللہ عرف ارشد اور محمد جعفر عرف برکت عرف افتخار شامل ہیں، یہ ملزمان پاک فوج، نیوی، رینجرز اور پولیس کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان سیاسی فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں بھی ملوث رہے، ملزمان نے عبداللہ دانش اور نعیم عرف ماسٹر کے ساتھ مل کر کارروائی کی، ملزمان نے عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کے ساتھ مل کر بھی کارروائی کی تھی، ان ملزمان نے مزید دو افراد عطاالرحمان عرف نعیم بخاری اور صابر سے مل کر بھی کارروائی کی۔

    رینجرز ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے ماسٹر مائنڈ عطاالرحمان عرف نعیم بخاری اور صابر پہلے سے گرفتار ہیں، یہ ملزمان دہشت گردوں کی انتہائی مطلوب فہرست میں شامل ہیں، ان پرحکومت سندھ نے فی کس 50 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا ہے، ملزمان کی نشان دہی پر دہشت گردی میں استعمال اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان نے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔